پنجاب حکومت نے اوکاڑہ اور قصور میں کارکنان پر مقدمات درج کر کے بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم

28 جولائی 2016

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے  رہنما علی رضا طوری، مولانا اسد عباس آہیر، ضلعی آرگنائزر غلام شبیر بک اور دیگر نے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی بھوک ہڑتال جاری ہے جسے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے آئینی اور قانونی قرار دیا ہے، لیکن حکومت وقت کسی بیرونی ایجنڈے پر عملی پیرا ہے، آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی گونج عالم اسلام میں ہے حتی کی اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھی قائد وحدت سے اظہار یکجہتی کے لیے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ناصر ملت کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی خواتین نے 17جولائی کو ریلی نکالی اور 22 جولائی کو پانچ گھنٹے کا علامتی دھرنا دیا، انتظامیہ کی جانب سے مشکلات کے باوجود عوام کا صبر، حوصلہ اور عزم لائق تحسین ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قصور اور اوکاڑہ میں بے گناہ کارکنان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں مرغوب نہیں کرسکتی ۔ پوری قوم اپنے قائد کے حکم کی منتظر ہے، انشاء اللہ 7 اگست کو اسلام آباد میں قائد شہید کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree