علامہ اقتدار حسین نقوی کے بھائی اور نانی کی رسم سوئم ، سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنمائوں کی شرکت،علامہ احمد اقبال کا خطاب

12 اگست 2016

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید اقتدار حسین نقوی کے بھائی اور نانی کی رسم سوئم امام بارگاہ لاری اڈہ (شورکوٹ )میں ادا کی گئی، رسم سوئم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنمائوں سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مقامی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ رسم سوئم سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت اہلبیت اور قرآن مجید کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج مسلمانوں قرآن واہلبیت سے دوری کی وجہ سے زوال اور پستی کا شکار ہیں، دنیا کے جن ممالک میں اہلیبیت کی سیرت اور قرآن مجید کو اپنے آئین حصہ بنایا گیا ہے وہ کامیابی کی جانب گامزن ہیں ، بدقسمتی سے ہمارے حکمران اہلبیت کی سیرت اور قرآن مجید کے احکامات سے نابلد ہیں جن کی وجہ سے ہمیں مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت عالم اسلام کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، دشمن اسلام اور پاکستان ایک مخصوص نظریے اور سوچ کے ذریعے ہمیں نشانہ بنارہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ناسور کو اتحاد اور وحدت کی طاقت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید اسد عباس نقوی، سید عدیل عباس زیدی، مولانا اسد عباس آہیر، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید فرخ مہدی، سید جواد رضا سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree