اے پی ایم ایل کے مرکزی رہنماء چوہدری شاہد محمود کی وفد کے ہمراہ عدیل عباس زیدی سے ملاقات

30 مارچ 2017

وحد نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی سے آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر چوہدری شاہد محمود، جنوبی پنجاب کے رہنماء چوہدری محمد ثاقب اور جہانگیر خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر ناصر علی جعفری بھی موجود تھے۔ لیہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی حالات، بالخصوص جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں جماعتوں کے مابین پاکستان کو دہشتگردی، کرپشن سے پاک کرنے کیلئے موثر آواز بلند کرنے کے حوالے سے اتفاق پایا گیا۔ عدیل عباس زیدی نے اے پی ایم ایل کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، دہشتگردی کیساتھ ساتھ کرپشن کے ناسور کے ہمارے وطن کو ترقی سے روک رکھا ہے، حکمرانوں کا رویہ ملک و قوم کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف روز اول سے میدان عمل میں ہے، محب وطن قوتوں کو پاکستان بچانے کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے سعودی اتحاد کی سربراہی سنبھالنا عالم اسلام کے مفاد میں نہیں، یہ اقدام پاکستان کو تنہاء کرسکتا ہے، آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اس حوالے سے  حکومت پر اپنا موقف واضح کرے اور پاکستان کو اس متنازعہ اتحاد سے علیحدہ رکھنے کیلئے آواز بلند کرے۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کے مرکزی رہنماء چوہدری شاہد محمود نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت نے محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کیلئے کوششیں شروع کی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین ایک محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والی جماعت ہے، لہذا ایم ڈبلیو ایم کو بھی مرکزی سطح پر اس اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں یہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم سے میدان میں آئیں اور موجودہ کرپٹ اور ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جاسکے۔ اس موقع پر عدیل عباس نے کہا کہ مرکزی قیادت کے حکم کے مطابق ہی ہم جنوبی پنجاب میں سیاسی حکمت عملی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree