وحدت نیوز(مظفرگڑھ) خوف کی فضا کو توڑ کر اور استقامت کا مظاہرہ کر کے ہی قومی حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے جامع مسجد چہاردہ معصومینؑ ، علی پور روڈ، منڈا چوک، مظفرگڑھ میں افطار پارٹی اور یونٹ تنظیم نو کے موقع پر مومنین اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امام زمانہؑ کا سچا پیروکار بننا صرف نعروں سے ممکن نہیں بلکہ امام کے پیروکاروں کی بتائی ہوئی صفات اور نشانیوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا ہوگا۔
امام کے پیروکار کو سختی اور مشکلات میں میدان میں ثابت قدم رہنا پڑے گا،چوری نہیں کریگا،ناجائز کام نہیں کریگا،حرام اور برے کاموں سے اجتناب کریگا،کسی کا ناحق خون نہیں کریگا،سونا،چاندی، گیہو اور جو ذخیرہ نہیں کریگا،کسی مسجد کو خراب نہیں کریگا،جھوٹی گواہی نہیں دیگا،کسی مومن کو ذلیل و خوار نہیں کریگا،سود نہیں کھائے گا،شراب نہیں پئے گا،سونے،حریر و ریشم سے بنا لباس نہیں پہنے گا،خداپرست و یکتا پرست پر لعنت نہیں کریگا، بھاگنے والے کا پیچھا نہیں کریگا، کافرو منافق سے اتحاد نہین کریگا،ناپسندیدہ کاموں سے پرہیز کریگا، جبکہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر کاربند رہے گا۔،ہمیں چاہئے کہ امام ؑ کے پیروکار ہونے کے ناطے مندرجہ بالا خوصوصیات پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں تاکہ امام ؑ کے حقیقی پیروکاروں میں شمار ہوں۔