وحدت نیوز(مظفرگڑھ) مذہبی معاملات میں ہم کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید نعیم کاظمی نے کوٹ ادو میں جامعہ مسجد سیدہ فاطمہ الزہراؑ میں افطاری کے موقع پر مومنین سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مساجد کو آباد کرنا علاقے کے مومنین کی ذمہ داری ہے اور ان سے اپنے درس و تدریس کے سلسلے میں بھر پور استفادہ کرنا چاہئے۔ مومنین کو آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مومن کبھی بھی ایک دوسرے منہ نہیں موڑتا بلکہ آپس میں اتفاق و اتحاد سے ہی اپنے آپ کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ جتنے ہم آپس میں متحد رہیں گے اتنی ہماری آواز میں جان آئیگی۔ سیاسی طور پر اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ مجالس و جشن کے پروگرامات میں سیکیورٹی بھی دیتی ہے اور اس کے بعد FIR دیتی ہے جو کہ بلکل قابل قبول نہیں، ہم ضلع کونسل میں ہونے والے اجلاس میں انتظامیہ پر یہ واضح کر چکے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری، مسجد کے منتظم سید ثقلین شاہ، سید ارشد بخاری اور دیگر برادران بھی موجود تھے۔