پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے نہ ہی مسلمان ہیں اور نہ پاکستانی یہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں،علامہ اقتدار نقوی

01 جولائی 2017

وحدت نیوز(ملتان) آج کی پریس کانفرنس پاکستان بھر میں صیہونی اور امریکی پروپیگنڈوں کے خلاف دینی جماعتوں کی جانب سے مملکت خداداد پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کی علامت ہے، شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے حواری پاکستان میں تکفیری ، داعشی دہشتگرد پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ پاکستان میں شیعہ سنی یا فرقہ وارانہ لڑائی ہے جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر پاکستان بنایا تھا اور انشاء اللہ بقائے پاکستان کے لیے بھی دونوں مل کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی الحاج شفقت حسنین بھٹہ، علامہ قاضی نادر حسین علوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور طالب حسین پرواز نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی ، دہشتگردی پھیلانے والے نہ ہی مسلمان ہیں اور نہ پاکستانی، یہ دراصل استعمار، امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں، حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے ، دہشتگردوں اور محب وطن کے درمیان فرق کو سمجھے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے، اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لے، اور انہیں کیفرکردار تک پہنچائے، شرکائے پریس کانفرنس حکومت پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی حقیقی روح کے مطابق عمل ہواتو ہم ان کا ساتھ دیں گے، انشاء اللہ پاکستان میں وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کے لیے شرکاء پریس کانفرنس مشترکہ کوشش کریں گے، اور مل کر امریکی، بھارتی ،اسرائیلی اور ان کے ایجنٹوں کی ہر سازش ناکام بنادیں گے، شرکاء پریس کانفرنس آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں اور اس کو اس کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ملک دشمن اور اسلام دشمن افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔حکومت کی جانب سے پاراچنار کے متاثرین کے دھرنے کو فرقہ واریت قرار دینا ملکی حالات کو بگاڑنے کے مترادف ہے، حکومت دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے محب وطن افراد کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سانحہ پارا چنار کے متاثرین سے اظہار یکجہتی احسن اقدام ہے یقینا سانحہ احمد پور شرقیہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ہم سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں لیکن حکمران احمد پور شرقیہ تو گئے لیکن انہیں کوئٹہ اور سانحہ پارا چنار نظر نہیں آیا ایسے دوہرے معیار کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انڈیا افغانستان کے زریعے بلوچستان ، پارا چنار کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اس بارے افغانستان کو سوچنا چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree