سانحہ پارا چنار پر وزیر اعظم کی خاموشی سعودی نمک حلالی کی غماز ہے،سفیر شہانی

28 جون 2017

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارا چنار کے واقعہ کی بھر پور مذمت کی گئی ۔شہداکے درجات کی دعا، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی گئی۔ پارا چنار کے شہدا کی حمایت میں ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی اور حکومت وقت پر زور دیا گیا کہ پارا چنار کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اور ان کے موجودہ تمام مطالبات کو تسلیم کیاجائے جو ان کا بطور مظلوم قوم اور وارثان شہداءحق ہے اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت بالخصوص وزیر اعظم کی پاراچنار کے سانحے کے بارے خاموشی کو سعودی نمک ہلالی کا غماز قرار دیا گیا اور ملک و قوم کے لئے ان کا وجود زوال کا سبب قراردیا گیا۔اس موقع پر واقعہ احمد پور شرقیہ میں جلنے والے افراد کے لئے بھی غم کا اظہار کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree