ہمیں اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے کسی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں، علامہ اقتدار نقوی

29 جون 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام سانحہ پاراچنار کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے جاری، کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں علامتی دھرنے، اسلام آباد کے دھرنے میں پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، سابق چیئرمین سینٹ نیئرحسین بخاری،پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کی شرکت، سابق وزیرداخلہ رحمن ملک کو پاراچنار جانے سے روکدیا گیا، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو یکم جولائی ہفتے سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب میں احتجاجی دھرنے دیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی کو ملتان میں چوک نواں شہر،بہاولپور میں فرید گیٹ،رحیم یارخان میں پریس کلب کے سامنے،ڈیرہ غازیخان،لیہ،بھکر، مظفرگڑھ،علی پور،لودھراں اور جلالپور میں دھرنے دیے جائیں گے۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سانحہ پاراچنار کے شہداء اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کو متاثرین نے مسترد کردیا ہے، ہمیں اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے کسی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں، ہمیں محب وطن ہونے کی سزادی جارہی ہے، آرمی چیف فوری نوٹس لیں ،ہمیں اس ملک کا امن عزیز ہے حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، اگر ہم میدان میں نکل پڑے تو رئیسانی کی طرح نواز حکومت کا خاتمہ ہوگا، پاراچنار میں جاری دھرنے کو فرقہ واریت کی نذر کرنے والے ملک دشمن عناصر یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree