ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یار خان کا اجلاس، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

17 اگست 2017

وحدت نیوز (رحیم یار خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یارخان کی کابینہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ شعبہ تنظیم سازی ستمبر کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2016 میں ضلع میں یونٹس کی تعداد سولہ تھی اور اسوقت 85 ہے، علاوہ ازیں فلاح و بہبود چکے شعبہ کے تحت چار مساجد کا قیام، دو مسجدیں تعمیری مراحل میں, دومسجدوں کے لئے جگہ مختص, چالیس تا پنتالیس مومینین کی نوکریاں لگوائی گئیں، پانچ الیکٹرک واٹرکولر لگوائے, تبلیغات کے شعبہ میں 14 دینیات سنٹر بنام مکتب ولایت کا قیام، مختلف یونٹس میں دعائے کمیل، دعائے توسل، حدیث کساء کی محافل، ماہ رمضان میں قرآن و آئمہ شناسی کے عنوان سے مساجد میں پروگرام، استقبال رمضان وبقیتہ اللٰہ کانفرنس، ۲۲جولائی کو چوک بہادر پور میں دھرنا، ریلیاں مختلف مناسبت سے، سیاسی حوالےسے مختلف مقامات پر سیاسی اکابرین، مذہبی وسماجی شخصیات سے ملاقتیں، سانحہ کوئٹہ وپاراچنار کے حوالے سے احتجاجی ریلیاں، عیدالفطر کو قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر یوم سیاہ کے طور پرمنایا، رابطہ مہم اور قائد شہید کی برسی میں بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر سیکٹری جنرل سید حسنین رضانقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پوری ٹیم کومبارکبا دیتا ہوں اور انشاءاللٰہ ہم ضلع کومثالی ضلع بنائیں گے۔ ان کا تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات پر بات کرتے ہوئےکہنا تھا کہ حکومت کی ذمداری ہے کہ زائرین کو سہیولیات دے، ااس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے, بےحس حکومت سے استعفیٰ کا مطلبہ کیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ہم ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور بھرپور حصہ لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree