ملتان،ایم ڈبلیو ایم،آئی ایس و اور دیگر جماعتوں کے زیراہتمام ''میلاد صادقین و امریکہ مردہ باد ریلی''

08 دسمبر 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،جامعہ شہید مطہری اور انجمن ندائے حسینی کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین سے چوک گھنٹہ گھر تک ''میلاد صادقین و امریکہ مردہ بار ریلی''نکالی گئی، ریلی گلشن مارکیٹ،رحیم چوک،گلستان چوک،بہارچوک،علی چوک،دولت گیٹ اور حسین آگاہی بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی جہاں قائدین نے خطاب کیا۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری،علامہ قاضی نادر علوی،مولانا عمران ظفر، متحدہ میلاد کونسل کے سربراہ زاہد بلال قریشی، مرکزی صدر رکن الدین ندیم حامدی،سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ مہر مظہر عباس کات، مولانا ہادی حسین،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما جواد مصطفی، انجمن ندائے حسینی کے رہنما قمر عباس نقوی اور دیگر نے کی۔ ریلی میں چھوٹے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، راستے میں مختلف مقامات پر ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا، کچی میں سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنمائوں نے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا پایہ تخت قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ امریکی صدر کا اسلام دشمن متعصبانہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ امریکی صدر نے امت مسلمہ کے وقار پر حملہ کیا ہے، اس پر خاموش رہنا امت مسلمہ کی توہین ہے۔ عالمی قوانین کی اس پامالی پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور ریاستی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔ مسلمان ہونے کے ناطے بیت المقدس سے ہم سب کا مذہبی تعلق جڑا ہوا ہے۔ امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ریلی کے اختتام پر گھنٹہ گھر چوک پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے اور اگلے جمعہ کو جنوبی پنجاب بھر میں امریکہ مخالف ریلیوں کا اعلان بھی کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree