بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عیدمیلادالنبی(ص) کے موقع پر ''استقبالیہ کیمپ'' اور دودھ کی سبیل کا اہتمام

01 دسمبر 2017

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے زیراہتمام جلوس ہائے میلاد کے مرکزی راستے میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری کی کال پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ''استقبالیہ کیمپ''اور دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ، سید ظہیر عباس نقوی، مزمل عباس اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے کہا کہ بھکر میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ملت تشیع ربیع الاول کے دوران جلوس ہائے میلاد کا استقبال کرکے اپنا حق ادا کر رہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں، پنجاب انتظامیہ اپنے لیے مسائل کھڑے کر رہی ہے، اگر سید ناصر عباس شیرازی کو فوری بازیاب نہ کیا گیا تو 10 دسمبر کو لاہور میں دھرنا دیں گے۔ اس موقع پر بھکر شہر میں نکالے جانے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ دودھ کی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree