جب تک مجرموں کو مجمع عام میں سزایئں نہ دی جائے جرائم پرقابو نہیں پایا جاسکتا،علی رضا طوری

11 جنوری 2018

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) جب تک مجرموں کو مجمع عام میں سزایئں نہ دی جائے جرائم پرقابو نہیں پایا جاسکتا۔ مظفرگڑھ میں ضلعی کابینہ کے ارکان سے بات کرتے ہویے انھوں نے زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی شدید مزمت کی ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ قصور میں سات سالہ زینب کو حوَس کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا لیکن ابھی تک اس حوالے سے حکومت نے کو ئی قابل ذکر کردار ادا نہ کیا۔ اس سے پہلے بھی قصور میں گیارہ بچیاں اسی طرح حوَس کا شکار ہو چکی ہیں۔ لیکن وہ بھی کیسز سرد خانے کی نظر ہوئے کھڑے ہیں۔ اگر ان پر کوئی سزایئں ہوتی تو آج ان درندہ صفت لوگوں کو دوبارہ یہ کام کرنے کی جرات نہ ہوتی۔لہٰذا زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ 2018 کے الیکشن میں پورے پاکستان کی طرح  بھرپور حصہ لے گی انشااللہ۔ ہم نظریاتی سیاست کرتے ہیں اور عوام کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اسی ظلم سے چھٹکارے کے لئے اور قوم کے حقوق کے  حصول لئے ہمیشہ میدان میں رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree