یوم القدس کے موقع پر امت مسلمہ کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،علامہ اقتدار حسین نقوی

09 جون 2018

وحدت نیوز (ملتان)  رمضان المبارک کے آخری جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں تحریک آزادی القدس پاکستان کے زیراہتمام بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی تحریک آزادی القدس پاکستان ملتان کے زیراہتمام امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیف اسکائوٹ زاہد مہدی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ علاوہ ازیں ریلی میں آئی ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم، مسیحی بشپ اشعر کامران، انجمن طلبا اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری نور مصطفی اور اسلامی جمعیت طلبا ملتان کے ناظم ہنزلہ سلیم نے خصوصی شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھاکہ یوم القدس صرف یوم فلسطین نہیں بلکہ امت اسلامی کا دن ہے اور مسلمانوں کا قابض صہیونیوں کے خلاف احتجاج کا دن ہے، یوم القدس کے موقع پر امت مسلمہ کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین ان صہیونی طاقتوں کے چنگل سے آزاد ہوگا، ریلی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے شرکت کرکے شہیدہ رزان النجر سے اظہار یکجہتی کیا۔ ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم کا کہنا تھا رزان النجر کا کیا قصور تھا کہ اسکا بہیمانہ قتل کر دیا گیا، ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں مسلمانوں کے ناحق قتل کے خلاف عالمی آواز اٹھائیں۔ ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، ریلی کے اختتام میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی چیف اسکاوٹ زاہد مہدی نے کہا  دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں ہم ان کے حامی اور ظالمین کے خلاف بر سرپیکار رہیں گے اور ہم یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھلنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے، آئی ایس او پاکستان ساری پاکستانی قوم کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree