ایم ڈبلیوایم کے تحت 8 شوال کوملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی یوم انہدام جنت البقیع مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، ثقلین نقوی

22 جون 2018

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 8شوال کو ملک بھر میں''یوم انہدام جنت البقیع''منایا جائے گا، لاہور، اسلام آباد،کراچی،ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی،مہر سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزاوجاہت حسین اور دیگر کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے

ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کی قبور کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اس موقع پر جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے قرادادیں بھی پیش کی جائیں گی، ثقلین نقوی کے مطابق ملتان کے علاوہ بہاولپور،بھکر،لیہ،ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان،جلالپور پیروالا، علی پور،اوچشریف میں بھی احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree