وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تحریک انصاف کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا، مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی شکریہ، ملک بھر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی بھرپور حمایت کریں گے، علامہ اقتدار نقوی کی پریس کانفرنس، تفصیل کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے اہل تشیع کی نمائندہ جماعت اور ملتان بھر کے شیعہ عمائدین کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مہر سخاوت سیال ،سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین ہادی،مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا اعجاز حسین بہشتی،مولاناعمران ظفر،سید قمر عباس زیدی،سردار مرید حسین خان،مہر اکرم سیال،زاہد عاربی، حسنین کربلائی،زاہد قریشی، اسماعیل شاہ، تابش رضا،مرزا وجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی، ڈاکٹر تنویر عباس، اقبال حسین خان کشفی،ملک غلام حسنین انصاری، شہوار حسین، طالب حسین ، سید وسیم عباس زیدی ،محتشم نقوی ، اُمیدوار صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔
علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ پی ٹی آئی ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ اقتدار حسین نقوی، ان کی جماعت ملتان کے شیعہ عمائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری اور میری جماعت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مخدوم شاہ محمود نے کہا کہ سندھ میں پولیس گردی اور کرپشن کی داستانیں ہیں،تحریک انصاف کرپشن فری پاکستان بنانے کا پختہ ارادہ کر چکی ہے جس نے کرپشن کی ہے وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، مجھے سندھ کی ہوا بھی بدلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے آج آصف زرداری سے حق مانگ رہے ہے،انہوں نے حق نہیں دیا،اب صبرکاپیمانہ لبریزہورہاہے،امین فہیم کے خاندان کاسیاست میں حق مانگناتبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ گزشتہ روزنوازشریف اور شہبازشریف کیاندازبیان میں تضادتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندرانتخابات بھی کرواتے ہیں ،ہم وراثت کی سیاست سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،تحریک انصاف نے جلسوں کااسٹائل اورسیاست کا رخ تبدیل کردیاہے،مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہیومن ڈویلپمنٹ نہیں تھی،عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔