ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، سید محسن شہریار اور آصف رضا ایڈووکیٹ کی شرکت

18 مارچ 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا ایک روزہ اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی صدارت میں جامع مسجد الحسین ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکز سے خصوصی طور پر معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے علاوہ ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ، خانیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل خان قیصر عباس ڈب، بہاولپور کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید اظہر عباس نقوی، لیہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد عباس گشکوری، مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری جنرل ضیغم عباس، علی پور سے تصور عباس، ڈیرہ غازیخان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد عباس اسدی، رحیم یار خان سے مولانا مجاہد عباس نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری خیرالعمل فائونڈیشن سید زعیم حیدر زیدی نے صوبائی کارکردگی رپورٹ پیش کی، بعدازاں اضلاع کی جانب سے بھی اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی کنونشن کے حوالے سے بھرپور مہم چلانے پر تاکید کی، اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کے افراد مرکزی کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ملک، قوم اور تنظیم کے وسیع تر مفاد میں انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیں اور نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں۔ اجلاس سے معاون مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور آصف رضا ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree