المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی جانب ملتان قرنطینہ سینٹر میں شاندار خدمات گزشتہ دس روز سے جاری

30 مارچ 2020

وحدت نیوز(ملتان) الحمداللہ قرنطینہ ملتان کے باہر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام کیمپ کے دسویں روز بھی زائرین اور طلاب کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم اپنے مجاہد علماء کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس مشن میں پیش پیش ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی۔ علامہ قاضی نادر علوی۔ سلیم عباس صدیقی۔ مہر سخاوت علی۔ ثقلین نقوی۔ تیمور بھائی اور ان کی ٹیم پیش پیش رہی۔

 آج 4 شعبان المعظم کو ولادت باسعادت حضرت ابوالفضل العباس علمدار کے موقع پر زائرین کے لیے جشن اور سید ناصر عباس زیدی کی جانب سے نیاز کا اہتمام کیا گیا،انشاءلله خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

 اس کے ساتھ ساتھ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل ایسے افراد تک پہنچ رہی ہے جو خط غربت سے نیچے ہیں اور ان کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر خدمت کر رہی ہے۔ اب تک جن لوگوں نےالمجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے ساتھ تعاون کیا ان کے مشکور ہیں اور اس کام میں مزید تعاون درکار ہے۔ اس وقت زائرین کو ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر کی اشد ضرورت ہے تمام مومنین سے تعاون کی اپیل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree