ایم ڈبلیوایم مشہد مقدس کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

26 دسمبر 2020

وحدت نیوز(مشہد مقدس)مجلس وحدت مسلمین (مشہد مقدس ) کے زیراہتمام 25 دسمبر یوم پیدائش بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر موسسہ شہید عارف حسین الحسینی(دفتر مجلس وحدت مسلمین) میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان نے کی۔

جبکہ تقریب میں حجتہ الاسلام عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجتہ الاسلام سید منور حسین نقوی، حجتہ الاسلام ظہیر عباس مدنی، حجتہ الاسلام مظہر عباس جوادی، راشد عباس، ملک رب نواز، ایزد علی خان اور سید عارف موسوی سمیت دیگر طلاب بھی موجود تھے۔

تقریب میں بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی سمیت عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 تقریب کے شرکاء نے بانی پاکستان کے کردار اور نظریات پر روشنی ڈالی، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس نے ہمیشہ اسلامی ممالک کی حمایت اور ساتھ دیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی اسرائیل کے لیے ہماری نفرت سرعام ہے، ہمارے سبز پاسپورٹ پر اسرائیل سے نفرت کا اعلان درج ہے۔ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree