اظہر عباس ایم ڈبلیوایم ضلع ملتان سوتری وٹ یونٹ کے سیکریٹری جنرل منتخب

30 دسمبر 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے شیعہ اکثریتی علاقے سوتری وٹ یونٹ کی تنظیم نو کی تقریب محلہ زینبیہ میں منعقد ہوئی، تنظیم میں ضلعی آرگنائزر فخرنسیم صدیقی اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔

تنظیم نو کے موقع پر کثرت رائے سے اظہر عباس کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جبکہ بعدازاں مشاورت سے فخر عباس کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور مداح حسین کو سیکرٹری سیاسیات منتخب کیا گیا، نومنتخب اراکین سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے حلف لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز کا شہید قاسم سلیمانی کے برسی کے اجتماعات سے کریں گے، ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے برسی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملتان کا مرکزی پروگرام انشاء اللہ سوتری وٹ میں منعقد ہوگا بہت جلد تاریخ کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔ سلیم عباس صدیقی نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی ایک سوچ اورفکر کا نام ہے، قاسم سلیمانی کی شہادت نے انقلاب کے اندر مزید تاثیر پیدا کردی ہے، اس وقت پوری دنیا کا استعمار انقلاب کے خلاف صف آراء ہے لیکن وہ روز بروز اپنی سازشوں اور کوششوں میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree