سانحہ مچھ کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

05 جنوری 2021

وحدت نیوز(ڈیرہ غازیخان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام مچھ میں ہزارہ برادری کے قتل کیے جانے والے بے گناہ افراد کے بعد حکومتی ہٹ دھرمی اور کوئٹہ میں جاری لواحقین کے دھرنے کی حمایت میں کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرد و زن اور بچے بھی شریک تھے، مظاہرے کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر کاظمی، سید اظہر حسین کاظمی نے کی۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی اور ہزارہ برادری کے خلاف مسلسل کاروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر آفس میں آمدورفت بلاک کردی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بے حسی شیعہ قوم کو دیوار کے ساتھ نہیں لگا سکتی، ہماراقصور محب اہل بیتؑ اور محب الوطن ہونا ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر میں ایک نئے احتجاج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree