وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ وسیم عباس معصومی کی سربراہی میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی ، تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلہ جات ہوئے ۔یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے مو جود ملت جعفریہ کے خدشات و مطالبات کے حوالے سے بھرپور مہم و تحریک چلانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیرویمن کے حوالے سے پروگرام کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ جبکہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر مہر سخاوت علی اور صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر علوی نے اجلاس میں خصوصی شرکت اور گفتگو کی ۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ہادی حسین ، حسنین انصاری ، وجاہت مرزا ،سیکرٹری تعلیم برادر عاصم، سیکرٹری سیاسیات برادر عابد سیکرٹری تنظیم سازی برادر فخر نسیم سیکرٹری رابطہ برادر عاشق ،سیکرٹری لیگل برادر شہباز گورمانی ،معاون سیکرٹری لیگل برادر عون انجم ،سیکرٹری جوان برادر تیمور ،سیکرٹری اطلاعات برادر رضا مومن موجود تھے ۔