کشمیری ویمنی مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیوایم کےتحت ملتان میں احتجاجی ریلی

04 فروری 2022

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام کشمیر اور یمن کے مظلوم عوام پر جاری مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ ملتان میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی اور حسنین انصاری نے کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشميری ہمارے بھائی ہیں ان کے حق خودارادیت کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کیا جائے کشمیری عوام پر انڈین فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یمنی عوام کا قتل عام جاری ہے یمنی عوام پر بمباری کرکے ان کے اسکول، تعلیمی ادارے اور  ہسپتال تباہ کردییے گئے۔ آخر جارح 39 ملکی افواج کس قانون کے تحت یمنیوں کا خون بہا رہی ہے۔ پاکستانی عوام کا اپنی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ ظالم کی بجائے مظلوم کی حمایت کرٕے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے کشمیر اور یمن میں ہونے والے مظالم پر خاموشی مجرمانہ ہے، امریکہ اور اس کے حواری انسانیت کے دشمن ہیں، کشمیر اور یمن میں ہونے والے مظالم پر او آئی سی کی خاموشی ظالم کی حمایت کے مترادف ہے، کشمیر پر مودی سرکار اور بی جے پی مظالم ڈھا رہی ہے لیکن یمن میں تو نام نہاد مسلمان ہے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں۔ یمن میں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سعودی چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔ احتجاجی ریلی میں مولانا غلام جعفر انصاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree