ایم ڈبلیوایم ضلع ملتان کے وفد کی بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی شاہ نقوی سے کی عیادت

11 فروری 2022

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی کی سربراہی میں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔

 وفد میں ممبر صوبائی تربیتی کونسل علامہ امیر حسین ساقی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، ضلعی سیکرٹری تعلیم عاصم نقوی، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی فخر نسیم صدیقی اور ضلعی ترجمان محمد رضا مومن بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے بزرگ عالم دین کی احوال پُرسی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree