وحدت نیوز (لاہور) دہشتگردوں کے ہمدردوں،سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کیخلاف موثر کاروائی کے بغیر اس عفریت سے جان چھڑانا ممکن نہیں،ہمارے حکمران اور سیاست دانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے لئے ملکی مفادات کا سودا کیا،سینکڑوں معصوموں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد بھی حکمران ہوش کے ناخن نہیں لے رہے،فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشتگردوں کے سزاوں پر عملدرآمدمیں تاخیر کا ذمہ دار کون ہیں؟ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے سانحہ سیہون شریف اور سانحہ لاہور پر بلائے گئے تعزیتی اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہادہشتگردوں نے پاکستانی عوام کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے،داعش نے پہلی دفعہ پاکستان میں اپنی موجودگی کا ثبوت دیا ہے،ہم عرصے سے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں جنوبی پنجاب بلوچستان اور اندرون سندھ داعش منظم ہو رہے ہیں،لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،اب بھی وقت ہے کہ حکمران عوام اور سکیورٹی فوسسز سے مل کر اس مخصوص تکفیر ی سوچ کا مقابلہ کرے،دشمن سی پیک کیخلاف ان درندہ صفت بھیڑیوں کو ٹول کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،انشااللہ پاکستانی قوم باہمی اتھاد و وحدت سے اس ناسور کو شکست دے کر دم لے گی۔

وحدت نیوز (لیّہ) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ سیہون شریف، لاہور، کوئٹہ، کراچی، پشاور اور مظفرآباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح لیہ میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم لیہ کے سیکرٹری جنرل محسن سواگ نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محسن سواگ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو جاگنے کے لئے مزید کتنے معصوم پاکستانیوں کے خون درکار ہیں، حکمران، افواج پاکستان اور عوام مل کر ان درندہ صفت تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرے، ان دہشتگردوں کی سرپرستی سی پیک کے دشمن ممالک کر رہے ہیں، ہمیں اپنی ماضی کی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے، پاکستان کے مستقبل کا سوچنا ہوگا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے دہشتگردی، طالبان اور داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی، رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں خوش آئند ہیں اسی طرح کی کاروائیاں جاری رہیں تو اس ناسور کا خاتمہ ممکن ہے۔

وحدت نیوز (میرپورخاص) سہیون شریف  خودکش حملے نے سب کو غمزدہ کردیا .مجلس وحدت مسلمین کی میرپورخاص  ڈگری ، نوکوٹ ، ٹنڈوجان محمد میں  احتجاجی ریلیاں . تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضلعی رہنما سید بشیر شاہ نقوی کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ باب العلم سے لیکر محمدی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی . ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید بشیر شاہ نقوی ، فرمان نجفی ، کریم بخش قمبرانی اور دیگر نے سہیون واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسے سندھ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہماری محبوب ہستیوں کے دربار تک بارود لے آیا ہے . ادارے اور حکومتیں نہ جانے کہاں سوئے ہوئے  ہیں ہمارے بھائیوں بہنوں بچوں اور بزرگوں کے لاشے سڑکوں پر روز پڑے ہوتے ہیں . انہوں نے حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین آپ شروع کرنے کا مطالبہ کیا .انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمیں بم دھماکوں میں جانبحق ہونے والوں کے ساتھ کھڑی ہے . سینکڑوں لاشوں کے باوجود کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کاروائی شروع نہیں ہوئی جو کہ افسوسناک اور.شرمناک ہے۔

وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور کے زیراہتمام شیعہ جامع مسجد سے فرید گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید اظہر عباس نقوی نے کی۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سید اظہر حسین نقوی نے اپنے خطاب میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں سے جنوبی پنجاب میں دہشتگردی کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران دہشتگردوں کے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے اس ناسور کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کا اعلان کرے، نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ مظاہرین نے طالبان، داعش اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید اظہر نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کاروائیاں ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خطرناک صورت اختیار کر چکی ہیں، ان تکفیری دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ملکی سلامتی و امن کے لیے انتہائی ضروری ہے، دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کے محض بلند و بانگ دعووں سے نہیں ہوگا، اس کے لیے سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے، رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) ملک بھر میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی نیشنل بنک سے شروع ہوئی اور مظفرگڑھ پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بھارت، اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری، سید شفقت علی کاظمی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے علی مہدی خان، معظم علی قریشی، علی عمران کاظمی، تفسیر خمینی، عامر بک، شوکت بک، غلام جعفر اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی نئی لہر کے پیچھے بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے، جو ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، تمام پاکستانی متحد ہو کر ملک دشمن قوتوں کا مقابل کریں گے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کی مطابق عمل کر کے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائے اور دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے فوجی عدالتوں کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ اس موقع پر مقررین نے آزادکشمیر کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی اور ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قاسم علی پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی۔

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے زیراہتمام بحرین میں حکومت اور اقتدار کے نشے میں بدمست آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے خلاف جاری عوامی تحریک کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جلسے میں پاکستانی اور ہندوستانی علماء اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم نے خطاب کرتے ہوئے بحرین میں جاری آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آل خلیفہ حکومت اپنی عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کر رہی ہے، کبھی نماز جمعہ پر پابندی اور کبھی بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت معطل کرنا، کبھی انسانی کے سرگرم رہنما نبیل رجب کو گرفتار، کبھی بے گناہ شیعہ نوجونواں کو سزائے موت دینا شامل ہیں، بحرین کے مظلوم شیعہ کربلا کو اپنی درسگاہ سمجھتے ہیں، انشااللہ وہاں کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، عوام کو فتح ونصرت ہوگی، آل خلیفہ کی ظالم اور جابر حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔ اس موقع پر ملت بحرین کی جاری تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اُن کی تحریک کی مکمل حمایت کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree