وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمینٹری اسٹیڈیزکے تحت تحفظ حقوق نسواں قوانین پر عمل درآمد اور درپیش چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا)نے کہا کہ عفت و پاکدامنی اور قانون و شریعت پر عمل صرف عورتوں کیلئے نہیں بلکہ مرد عورت سب کیلئے ضروری ہے، عورت کے ساتھ ساتھ مرد بھی اپنے کردار، سوچ و فکر اوراعضاء و جوارح سمیت آنکھوں کو با عفت قرار دے، یہ سبھی تب ہوسکتا ہے کہ انسان علم کے ساتھ ساتھ تربیت کے زیور سے آراستہ ہوجبکہ آجکل کی دنیا میں صحیح علم ہے اور نہ ہی تربیت اور تربیت کے بغیر انسانیت کے اصل اقدار سے انسان محروم رہے گا، ہمارے گھر میں ہماری بچیوں نے با پردہ و با عفت ہوکر پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لی ہوئی ہیں، یہ سب میری مادر کی کرامت ہے جنہوں نے ایسی عظیم عورت سے یہ درس لیا جنہیں ہراساں کرنے کیلئے انکے خاندان کے افراد کو تہہ تیغ کردیاگیا اور خود انہیں اسیر کوفہ و شام بنا یا گیا ،لیکن وہ ہراساں نہیں ہوئیں اورہر قدم پر نہ صرف انسانی اور الہی اقدار پر کاربندرہیں بلکہ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ بن گئیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ صرف چار سالوں میں سابقہ دو حکومتوں کی نسبت دوگنے قرض لئے ہیں سنہ 2008 میں ہر پاکستانی شہری چالیس ہزار کا مقروض تھا جبکہ موجودہ حکومت نے ہر شہری کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض بنا دیا ہے اس وقت وطن عزیز پر قرضوں کا بوجھ 75 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا ہے قرضوں کی بنیاد  پر معیشت کی دیواریں کھڑی کرنا ریت کے دیوار کی مانند ہے حکومت حقائق چھپا کر عوام کو بیسویں بڑی معیشت بننے کے سنہرے خواب دکھا رہی ہے وطن عزیز 2013 میں چودہ ہزار ارب روپے کا مقروض تھا جبکہ آج صرف چار سالوں میں تقریباً پچیس ہزار ارب روپے کا مقروض ہو چکا ہے قرضے لے کر زرمبادلہ کے زخائر کو بلند ترین سطح پر شو کیا جارہاہے ۔آخر ان قرضوں کی ادائیگی کون کرے گا معیشت میں ترقی صرف اور صرف ایک سراب ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت نے کس شعبے میں ترقی کی ہے پی آئی اے جو دنیا کی بہترین ائر لائن تھی آج کہاں کھڑی ہے خود حکومت پی آئی اے کو بوجھ سمجھتی ہے اور اس کی نجکاری کر رہی ہے پاکستان سٹیل مل جسکا زرمبادلہ میں ایک قابل ذکر حصہ تھا آج شدید بحران کا شکار ہے. روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مسافروں کی نقل وحرکت کے باوجود ریلوے خسارے کا شکار ہے اور منافع بخش ادارہ ملکی خزانے پر آج بوجھ بنی ہوئی ہے ان اداروں کا مجموعی خسارہ تقریباً 800ارب روپے تک پہنچ چکی ہے اس کے باوجود معیشت میں ترقی کے دعوے کئے جا رہے ہے ٹیکسٹائل کے شعبے میں ڈیڑھ سو کے قریب فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں اور صرف اسی شعبے سے وابستہ 8لاکھ مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں توانائی کے شعبے 400 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے قطر سے ایل این گیس کا معاہدہ سب سے مہنگا ترین معاہدہ ہے مجموعی برآمدات 31 ارب ڈالر سے کم ہوکر 24 ارب ڈالر پر آچکی ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے جبکہ زرعی پیداوار میں بھی کمی سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے پھر بھی وزیر خزانہ اور حکومت بڑے دیدہ دلیری کے ساتھ رجز خوانی کر رہی ہے. حکومت ان رجز خوانیوں کے زریعے اپنا کرپشن چھپانا چاہتی ہے حکومت سہانے خواب دکھانے کی بجائے معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں اور ملک لوٹو خود کو سنوارو کی پالیسی ترک کریں۔

وحدت نیوز (ساہیوال) ڈاکٹر قاسم شہید اور ڈاکٹر خالد بٹ شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہم پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے،پنجاب حکومت ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے،ساہیوال میں دوماہ کے اندر تین شہادتیں مقامی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہیں،شہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملے تو احتجاج کا سلسلہ پورے پنجاب کے اضلاع تک بڑھایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ساہیوال میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ٹارگٹ کلنک کیخلاف احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے،احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ سے جوگی چوک تک نکالی گئی،ریلی سے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم لاہور علامہ حسن ہمدانی نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہم دہشتگردوں اور متعصب انتظامیہ دونوں کے نشانے پر ہیں،ہمارے علماء اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو پنجاب میں غائب کر دیا گیا ہے،دوسری طرف دہشتگرد ہمیں چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہو چکا ہے،ساہیوال میں پے درپے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے،ہم ایسے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے،انصاف منلے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت سے راولپنڈی چلنے والی پرائیویٹ کار سروس کے غیر ذمہ داری کی وجہ سے شاہراہ قراقرم خونی شاہراہ بن چکی ہے ۔ایک سال کے دوران کار حادثات میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،حکومت کی مجرمانہ خاموشی سے مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ناتجربہ کار اور ڈرائیونگ کے قواعد و ضوابط سے نابلد افراد کے ہاتھوں کئی گھرانوں کے چراغ بجھ چکے ہیں۔پرائیویٹ کار سروس کا یہ دھندا کسی قسم کے حدود و قیود سے بالاتر ہوچکا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آئے روز شاہراہ پر حادثات رونما ہوتے جارہے ہیں۔ڈرائیوروں کی غفلت اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہورہے ہیں لیکن اتنے سارے دلخراش واقعات کے بعد بھی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے اور نہ ہی اس شاہراہ پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنی مالکان زیادہ کمانے کے چکر میں انسانی جانوںکی پرواہ کئے بغیر ڈرائیوروں کو مناسب ریسٹ نہیں دے رہے ہیں اور اکثر واقعات نیند کے باعث رونما ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان واقعات کے سد باب کیلئے کار سروس کمپنیوں کو ٹریفک کے قواعد و ضوابط کا پابند بنائے ۔انہوں نے گزشتہ دنوں دنیور سے تعلق رکھنے والے افراد کا حادثے کا شکار ہونے پر دلی غم و دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان حادثات میں مرنے والوں کے ورثاء کو معقول معاوضے کا بندوبست کرے۔

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے ہزارہ ڈویژن کے اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورہ کے دوران انہوں نے تنظیمی مسئولین اور علاقہ کے عوام سے ملاقاتیں کیں۔ تینوں اضلاع کے دورہ کے دوران وہ مختلف علاقوں میں گئے اور مختلف یونٹس کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے تنظیم سازی کے عمل کا معائنہ کیا۔ ان ملاقاتوں کے دوران مختلف ملی امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں نے امام خمینی (رہ) کے ساتھ ایئر فورس کی تاریخی بیعت کے سالگرہ اور ایران کے "یوم فضائیہ" کے موقع پر آج صبح (19 بھمن بمطابق 07 فروری کو) رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ اس ملاقات میں ایران کی فضائیہ کے کمانڈر، افسر، پائلٹ اور خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے اہلکار شامل تھے۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کہ ایران کو صدر اوباما کا شکرگزار ہونا چاہئے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کس وجہ سے صدر اوباما کا شکریہ ادا کریں؟ اوباما نے ایران کو کمزور کرنے کی سرتوڑ کوشش کی، ایران پر سنگین قسم کی پابندیاں عائد کرکے ایران کو نقصان پہنچایا، اگرچہ اوباما اپنی کوششوں میں ناکام رہے اور ملت ایران نے امریکی حکمرانوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سابق امریکی حکومت کا شکریہ اسلئے ادا کریں کہ انہوں نے ہم پر ہر قسم کی پابندیاں عائد کر دیں؟ ان کا اس لئے شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے خطے میں داعش جیسی درندہ صفت تنطیموں کو پروان چڑھایا؟ ہم اس لئے شکریہ ادا کریں کہ اوباما حکومت نے ایران کے داخلی مسائل میں دخالت کرکے سال 88 شمشی کے فسادات کی کھل کر حمایت کی۔؟ یہ ساری مثالیں اس سابق امریکی حکومت کے کارنامے ہیں، جس نے مخملی نرم دستانوں میں آہنی پنچہ چھپا رکھا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مجھ سے ڈریں، کہا کہ ایرانی قوم کسی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے 22 بھمن (انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کا دن) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم 22 بھمن کے دن ایک بار پھر امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔ رہبر معظم نے کنایہ آمیز لہجے میں کہا البتہ ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، کیونکہ کہ انہوں نے اپنا اصلی چہرہ دینا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ 38 سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران امریکی تسلط پسندانہ رویوں، اقتصادی، سیاسی، اور سماجی غلط پالیسوں کو دنیا کے سامنے واضح کرتا آیا ہے، اب امریکہ نے اپنے حقیقی چہرے کو دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ اس کی حقیقت کیا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے۔ حال ہی میں امریکی امگریشن حکام کی جانب سے ایک 5 سالہ ایرانی بچے کو ہتھکڑیاں پہنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی حقوق انسانی کیا ہیں، اب دنیا پر واضح ہوگیا، اللہ تعالٰی حضرت امام خمینی کو غریق رحمت کرے، وہ اپنی تقریروں اور تحریروں میں بار بار امریکی چال بازیوں اور شیطنت کی طرف لوگوں کو متوجہ کراتے رہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو کسی بھی صورت میں امریکہ پر بھروسہ کرنے سے منع کیا اور آج امام راحل کی تمام فرمائشات سب پر واضح ہوگئیں ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree