وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تعلیم کی جانب سے پہلی ٹیچر ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد18,19  فروری 2017 ؁ء کو اسلام آباد میں کیا جارہا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں قائداعظم یونیورسٹی، اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی، بیکن ہائوس سکول اور دیگر بین الاقوامی معیارات کے حامل اداروں کے معروف اساتذہ لیکچر دیں گئے۔ ورکشاپ میں ٹیچر ٹرینگ حکمت عملی کے رویوں کی مدیریت، سوالات کے طریقے ، ٹائم منجمنٹ ، معیاری ٹیچنگ کے اصول، لیکچر کی تیاری، تعلیم و تربیت ، ہمارانظام تعلیم، مجلس وحدت مسلمین کا سفر خدمت و ہدایت کا سفر جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔پروگرام کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ یہ ورکشاپ پورے ملک میں اساتذہ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے انھیں آپس میں مربوط کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کی شوری کا بھرپور اجلاس،سابق سیکرٹری جنرل مولانا سید مجاہدحسین کاظمی عہدے سے سبکدوش،سید ارسلان آفتاب بخاری کثرت رائے سے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کی شوری کا اجلاس گزشتہ روز ریاستی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے شوری کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلا س میں ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ طالب حسین ہمدانی،سیکرٹری تنظیم سازی سید حسین سبزواری،سیکرٹری مالیات مولانا حمید حسین نقوی ،سیکرٹری روابط مولانا زاہد حسین کاظمی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے، سابق سیکرٹری جنرل مولانا سید مجاہدحسین کاظمی نے سابقہ عرصہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اپنی کابینہ وشوری کے تعاون پر شکریہ کے ساتھ عہدے سے سبکدوش ہوگے ،علامہ طالب حسین ہمدانی،سید حسین سبزواری اور سید حمید حسین نقوی پر مشتمل انتخابی کمیٹی نے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کروائے جس کے نتیجے میں سید ارسلان آفتاب بخاری کثرت رائے سے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگے ، ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے سید ارسلان آفتاب بخاری سے ان کے عہدے کا حلف لیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کی آواز ہے قائد شہید مظلوم علامہ سید عارف حسین الحسینی کے ویژن کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حامی ہے،مجلس ہر طرح کے ظلم دہشتگردی لاقانونیت اور کرپشن کے خلاف آوازاٹھانے کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے،آزادکشمیر امن وامان کے حوالے سے نسبتاپرامن خطہ ہے اس کے امن سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری جنر ل سید ارسلان آفتاب بخاری نے مختصر خطاب میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدی المثال قیادت اور علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی رہنمائی میں کاروان وحدت کو آگے بڑھانے اور ملت کے حقوق کے تحفظ  اور اتحاد بین المسلمین کے لئے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر قیادت کے ویژن کے مطابق بھر کام کریں گے ،اجلاس سید سید عجب حسین نقوی،سید بشیر نقوی،سید سرور شاہ کاظمی،سید علی افسر شاہ بخاری،قاسم علی مغل،عابد علی قریشی،تجمل حسین کاظمی،سجاد حسین کاظمی،سید مہربان شاہ،امجد علی حیدری،وصی وقار نقوی،نزاکت حسین بخاری،اشتیاق  ہمدانی،کرامت حسین ،اشرف علی اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) 14 فروری بحرین کا یوم آزادی پر ملت مظلوم بحرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک اقرار حسین ، علامہ شیخ علی شیر انصاری ، برادر مدثر کاظمی اور سنٹر ل سیکرٹریٹ کے دیگر اسٹاف ممبران نے شرکت کی،معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ اصغر عسکری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس زمانے میں دو طاقتوں کا ٹکرائو ہے ایک طرف ظہور کی قوتیں ہیں جن کا ایمان و عقیدہ ہے کہ منجی عالم بشریت ظہور فرمائیں گےاور عادلانہ نظام کا قیام کریں گے دوسری طرف ضد ظہور طاقتیں اور استعماری طاقتیں ہیں۔

ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے اپنے زمانے مقاومت اور ظہور کی قوتوں کی کامیابی دیکھی ہے اور خدا نے ہمیں آیۃ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شکل میں ایک بابصیرت رہبر عطا فرمایا ہے،انھوں نے کہا دو چیزیں ہماری طاقت کا راز ہیں ایک مکتب اہل بیت علیھم السلام کی نورانی تعلیمات اور دوسرا امام خامنہ ای کی بابصیرت قیادت،  مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے ذمہ داران اس طرح کی تمام مناسبات پر پروگرام رکھیں تا کہ فکری و نظریاتی حوالے سے دوستان استفادہ کر سکیں۔ مرکزی سیکرٹری روابط نے نشست کے منعقد کرنے پر دوستوں کی حوصلہ افزائی کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کوئٹہ کے ضلعی سکریٹری جنرل جعفر علی جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیم سب کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں اسکی اہمیت سے سب آگاہ ہے لیکن اس کا ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش سے کوئی تعلق نہیں ہے تعلیم کی آڑ میں ایک بڑی قوم اور  پانچ چھ لاکھ کی آبادی کو ڈسٹرب کرنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے اس سے امن وامان ، ر فت وآمد ، روزگار ،کاروبار اور ایک بڑی آبادی کو محصور کرکے انہیں خطرات سے دوچار کرنے جیسے مسائل جنم لیں گے. سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو اگر ضرورت ہے تو وہ متبادل راستہ دینے اور پانچ چھ لاکھ  افرادکے نقشے پر پاس شدہ چالیس سال سے زیر استعمال روڈ پر قبضہ کرنے کی بجائے اپنی خالی پڑی ہوئی زمینوں پر اپنی تعمیرات کریں گورنر صاحب یونیورسٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں. اس کے  علاوہ طالبات کی رفت آمد کے لیے انڈر پاس بھی بنایا جا سکتا ہے . اسکے باوجود گورنر صاحب کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے یہ ایک غیر ضروری اور غیر زمہ دارانہ فیصلہ ہے،گورنر صاحب کی شخصیت اور سیاسی بیک راؤنڈ کو دیکھتے ہوئے ان سے یہ توقع نہیں ہے۔ ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اسمبلی فلور پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی تحفظات کو پیش کیا لیکن معزز ایوان سے بھی کوئی خاطر خواہ  پیشرفت نظر نہیں آئی اگر عوامی مسائل ایوانوں میں حل نہ ہو تو لوگ مجبور ہو کر احتجاج کے لیے روڑوں پر نکل آتے ہیں اس وقت پھر حکومت کو ایوان کی عزت کا خیال آتا ہے. معزز ایوان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اورامید ہے کہ گورنر بلوچستان بھی عوام کے مسائل و مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے  اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لیں گے. اور پی کے میپ میں موجود ہزارہ ممبران اپنے پارٹی عمائدین تک بھی روڈ کی بندش کا معاملہ  پہنچا کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور سیکریٹری تنظیم برادرسید مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
              
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمان کے مطابق تنظیم فقط دو اہداف کے لئے ہونی چاہئے ہدایت اور خدمت،مجلس وحدت مسلمین کے کارکن خدمت انسانیت کو اپنا شعار قرار دیں اور اپنی اصلاح اور معاشرے کی ہدایت کو اپنا بنیادی فریضہ سمجھیں ۔  اسلام نے ہمیں اس راہ میں صبر و استقامت کا درس دیا ہے، صبر استقامت اور نصرت الٰہی پر ایمان، اہل حق کی کامیابی کا سبب ہے۔ اجلاس میں برادر سید اسد نقوی نے مجلس کی سیاسی حکمت عملی اور آیندہ انتخابات سے متعلق پالیسی سے اراکین شوریٰ کو آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور قوم کو سیاسی طور پر مضبوط کرتے ہوئے مجلس کو پارلیمانی جماعت بنانا ہمارے مستقبل کے پروگرام کا حصہ ہے۔  26 فروری کو ضلع خیرپور میں سندہ سطح کا عوامی اجتماع بعنوان عظمت زہراء ؑ کانفرنس منعقد ہوگا۔ سندہ سطح پردھشت گردی کے خلاف موثر الائنس تشکیل دیا جائے گا جو دھشت گردی، کرپشن کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا۔ جبکہ 5 مارچ کو سندہ بھر کی شیعہ شخصیات کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا ۔

وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں جنگ بندی اور خونریزی روکنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، حلب کی فتح شامی عوام، حکومت اور ان کے حامیوں کی فتح ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ کا بھیانک، مجرمانہ اور نسل پرستانہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں جنگ بندی اور خونریزی روکنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، حلب کی فتح شامی عوام، حکومت اور ان کے حامیوں کی فتح ہے۔سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسین عبید کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے شیخ عبید کی موت کی خبر سنی تو میرے اندر عجیب کیفیت طاری ہوگئی لیکن موت ایک حقیقت ہے موت کا مزہ ہر انسان کو چکھنا ہے ہمارا موت سے روزانہ کا رابطہ ہے لیکن پھر بھی ہم موت سے غافل ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے حزب اللہ کے خلاف دشمنوں کےغلط اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ شام میں جنگ بندی کے حق میں ہم شام میں ایسی جنگ بندی کے حق میں ہیں جو شامی حکومت اور عوام کو قبول ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہم شام میں خونریزی کے خلاف ہیں ہم شام میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں ۔

ہم نے شام میں شامی حکومت کی حمایت اور شامی عوام کا دفاع کیا۔ کیونکہ شام پر 80 ممالک کے دہشت گردوں نے ملکر حملہ کیا جس کی وجہ سے ہم شامی عوام کا دفاع کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ ہم شامی حکومت کی درخواست پر شام میں داخل ہوئے ہماری تمام سرگرمیاں شامی عوام، حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون پر مبنی ہیں ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ شامی حکومت نے اسرائیل کے خلاف مختلف جنگوں ميں ہماری حمایت کی اور اسو قت ہم ان کی حمایت کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حلب کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں لہذا مذاکرات اور جنگ بندی کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں ۔ دہشت گردوں کے حامی ممالک نے بھی دہشت گردوں کی حمایت میں کافی کمی کردی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شامی مہاجرین کے سلسلے میں ہمیں غفلت نہیں کرنی چاہیے ان کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہنا چاہیے انھیں اسو قت ہماری امداد کی ضرورت ہے لہذا لبنانی حکومت کو مہاجرین کے مسئلہ کو شامی حکومت کے ساتھ ملکر حل کرنا چاہیے اور ہمیں شامی مہاجرین کو ان کے گھر اور ان کے شہر تک عزت اور آبرو کے ساتھ ہمراہی کرنی چاہیے۔

سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کے نئے صدر کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے چھپے ہوئے منحوس اور مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے ٹرمپ نے امریکہ کی نسل پرستانہ پالیسیوں کو برملا کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس میں ایک احمق شخص کے پہنچنے پربڑی خوشی ہوئی ہے جس نے امریکہ کے بھیانک اور مجرمانہ چہرے کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ٹرمپ کسی مسلمان بچے کے ایمان کو بھی سلب نہیں کرسکتا ٹرمپ سے پہلے بھی امریکی صدور نے ہمارے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔ سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے نہتے عوام پر جنگ مسلط کی شام اور عراق میں تباہی پھیلائی ۔ ٹرمپ اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتا کیونکہ اسے خود امریکہ میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے ہم ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے امریکہ کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree