وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو کل منہاج سیکریٹریٹ میں منعقدہ حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی نے وحدت نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ ناصر عباس جعفری کو کل لاہور میں ہو نے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا علامہ ناصر عباس جعفری سےٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل اور ملک دشمن قوتوں کے مقابلے میں وطن دوست قوتوں کا مجتمع ہو نا نا گزیر ہو چکا ہے، اس حوالے سے کل منہاج سیکریٹریٹ میں حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کر نے کی فوری ضرورت ہے،جس میں تمام جماعتوں کی رائے کو ملحوض خاطر رکھا جائے، مجلس وحدت مسلمین سیاسی و انتحابی اصلاحات کے حوالے سے چند اہم نکات رکھتی ہےجو اتحادی جماعتوں کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں ، علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کل کے مشاورتی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی نمائندگان ضرور شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کا وفد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے لئے اسلام آباد ایئر پورٹ جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فاسق حکومت کے خلاف قیام کیا ہے، لازم ہے کہ ہم اس ظالم حکومت کے خاتمے کی مہم میں پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں ، مولائے کائنات کے قول کے مطابق حکومت کفر سے ساتھ تو باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم کے ساتھ نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاون اس ظالم حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، پر امن عوامی احتجاج کی بدولت حکمرانوں کو گھر بھیجنے کی سنت پیروان مکتب اہل بیت ع ڈالی آج طاہر القادری اسی سنت کو دھرانے کے لئے آرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں حقیقی شیعہ سنی وحدت کے داعی ہیں ، انشاء اللہ اپنی طاقت کو مجتمع کر کے ظالم حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔  

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام پا نچویں اجتما عی شا دی کا انعقاد کیا گیا جس میں زند گی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سماجی، سیا سی اور مذہبی زعما ء و اکا برین نے ایک بڑی تعدا د میں شر کت کی ۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مر کزی رہنما علامہ سید ہاشم مو سوی نے کہا کہ یہ ہما رے لئے اعزاز کی با ت ہے کہ آج کی اس اجتما عی شا دی میں برا دران اہ سُنت کے جو ڑے بھی شا مل ہیں جو بذا ت خود اتحا د بین المسلمین کی ایک بہت بڑی علامت ہے یوں ایک دوسرے کے سا تھ میل جو ل رکھنا اور محافل میں شریک ہونے سے آپس کی غلط فہمیا ں دور ہو تی ہیں اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد گا ر ثا بت ہو گی۔ انہوں نے کہا شیعہ اور سُنی اسلام کے دو مضبو ط با زو ہیں جسکے اتحا د میں دشمنا ن دین و امریکا اور استکبا ر جہان اپنے لئے مُضر سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج یہ قو تیں مسلما نوں کو دست و گریبان کرنے میں کو ئی دقیقہ فرو گذا شت نہیں کرتے ہیں اور اپنے پر وردہ عنا صر کے ذریعے وطن عزیز پا کستان میں بین المذا ہب نفر توں کے بیج ہوئے جا رہے ہیں مگر ہمیں یہ یقین کر لینا چا ہیے کہ مسلما نوں کو نجا ت اور اُنکے مسا ئل کا حل صر ف اور صر ف اتحا د و اتفا ق میں ہی پو شیدہ ہے جسکے لئے علما ء سمیت معا شر ے کے ہر طبقے کے لو گو ں کا اپنا کر دا ر ادا کر نا چا ہئیے۔

 

تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے سُنی سپریم کونسل کے ڈپٹی چیرمین سید حبیب اللہ چستی نے بتا یا کہ اس پُر مسر ت موقع پر خو د کو اس نو رانی محفل میں پا کر خو شی محسو س کر رہا ہوں جسکے لئے میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما وں اور تما م اراکین کا بے حد مشکور و ممنوں ہوں اُنہوں نے محفل میں شریک جو ڑوں کو مبا رکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ اجتما عی شا ویوں کا اتعقاد ایک قا بل تحسین امر ہے نکا ح سُنت نبوی ﷺ میں سے ہے او ر سُنت رسول ﷺ کی پیر وی کرتے ہوئے ہی ہم اپنے معا شرے سے بُرا ئیوں کا خا تمہ کر سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس چیز کیلئے حضر ت فا طمتہ الزاہ ؑ کی سیر ت اور سا دگی بھری شا دی ہما رے لئے بہترین نمونہ عمل ہے ورنہ شاد ی کے اخر اجا ت اور بے جا رسوما ت کو بڑھانے سے معا شرے کے اندر باالخصو ص نو جو انوں میں بُر ائیا ں جنم لتیے ہیں آج کی یہ محفل شیعہ ، سُنی اتحاد کا بہترین مظا ہرہ صدیوں سے ہم میں یہی محبت امن اور بھا ئی چا رے کی فضا ء تھی مگر کچھ غیر ملکی پر وردہ عنا صر اور دشمنان اسلام نے ہم میں ایسے گر وہ بنا ئے جو شب و روز مسلمانوں کے اندر انتشار اور فر قہ وا ریت کو ہو ا دینے میں مصر و ف عمل ہیں ورنہ ہم تو وہ ہیں جو گناہ قتل کرنے اور ایک دوسرے پر کفر کے فتو ے لگا نے کا روئے زمین میں بد ترین گنا ہ تصور کر تے ہیں ۔

 

تقریب میں موجو د مختلف سما جی مذہبی  سیا سی شخصیات بالخصوص ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے مجلس وحدت مسلمین کی اس کا وش کو سر اہتے ہوئے کہا کہ اس کا وش سے ایک انسا ن سا ز معاشرے کی تشکیل اور نو جو ان طبقے کو معا شر ے کا ذمہ دا ر فر د بنانے میں بھر پور مد د ملے گی۔ پروگرام کے آخر میں ایم ڈبلیو ایم کے تما م یونٹس ،ضلعی عہدے دا ران اور کا رکنوں کو خر اج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا گیا کہ اُنہوں نے دن رات محنت کر کے اس اجتما عی شادی کے پر وگر ام کو کامیاب بنا نے میں اہم کر دار ادا کیا۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) امام خمینی رضوان اللہ کی پچیسویں برسی اور ظہور امام زمانہ ع کی مناسبت سےدفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمیناربعنوان انقلاب اسلامی نوید انقلاب مہدی عج  کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ایران کی دینی شخصیات کے علاوہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،طلاب عظام اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے شرکت کی ،سیمینار کا آغا ز تلاوت کلام مجید سے ہوااسکے بعد شعرا ئے کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔استقبالیہ مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے پیش کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا،سیمینار میں مجلس خبرگان رہبری کے نمایندہ اور جامعہ مدرسین کے عضو جناب آیت اللہ عباس کعبی نے خصوصی خطاب کیااسکے علاوہ پاکستان سے خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمدامین شھیدی نے سیمینار میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔پاکستان ،ایران ،افغانستان بنگلہ دیش،ھندوستان،آزربائیجان ،نائیجیریا، کینیا،اور دوسرےممالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی  جناب شفقت گوندل نے بھی پروگرام میں شرکت کی،سیمینارکے انعقاد میں  آستان قدس رضوی شعبہ مدیریت امور زائرین غیر ایرانی کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین دکتر باقری نے خصوصی معاونت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) کمشنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین اور سندھ حکومت کے اراکین کے درمیان چودہ نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ باہمی ہم آہنگی سے منظور ہو گیا ہے،جس کا باقائدہ نوٹیفیکیشن کمشنر کراچی کے آفس جاری کر دیا گیاہے، مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی جب کے ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی اور سید میثم عابدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، دوسری جانب خود کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، وزیر اعلیٰ سندھ کے نمائندے وقار مہدی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کے نمائندے ایس ایس پی فیصل بشیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایم ڈبلیوایم اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان سی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر مشاورت کے بعد کمشنر ہاؤس میں ملاقات طے کی گئی تھی جس میں چودہ نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کا با قائدہ نوٹیفیکیشن جاری ہونا تھا، سندھ حکومت نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے پیش کر دہ مطالبات کو تسلیم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرزایسے تمام علاقوں میں آپریشن کرے گی جہاں تکفیری اور کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی موجودگی کے شواہد موجود ہوں ، ایم ڈبلیوایم کے مطالبے پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے یقین دھانی کر وائی ہے کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان کی سیاسی یا مذہبی جماعت سے وابستگی کو عوام کے سامنے ظاہر کیا جائے گا، میونسپل انتظامیہ شہر کے مختلف علاقوں میں آویزاں کالعدم جماعتوں کے پرچم اتارے گی اور مذہبی منافرت پر مبنی وال چاکنگ مٹائی جائے گی، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ارصال کردہ شہداء کی فہرست کی روشنی میں کیٹگری وائس خانوادہ شہداء میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی،زخمی شیعہ افراد کو حکومتی اخراجات پر سابقہ پالیسی کے تحت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ایم ڈبلیوایم کی مذکراتی کمیٹی کی جانب سے آفیشل لیٹر پیڈ پر ارسال کردہ فہرست کے مطابق شیعہ پروفیشنلز ، علماء اور تاجروں کو اسلحہ لائسنس بمعہ 144پرمٹ جاری کیئے جائیں گے،کراچی پولیس کے تین ڈی آئی جیز اور اندرون سندھ کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز ایم ڈبلیوایم کی ضلعی قیادت سے رابطہ رکھیں گے، معلومات کا تبادلہ کریں گے اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے موصولہ شکایات کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ایم ڈبلیوایم اور پولیس انتظامیہ کے درمیان ہر دس روز بعد مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا،پولیس کی اعلیٰ حکام ایسے علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں گے کہ جہاں تسلسل کے ساتھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہو، اسپیشل برانچ سندھ پولیس مذہبی منافرت پر مبنی خطبات کی ریکارڈنگ کرے گی اور پولیس بغیر کسی تفریق کے کاروائی عمل میں لائے گی۔


ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضا نقوی نے نمائندے سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انشاء اللہ ماہ رمضان سے قبل شہداء کے اہل خانہ میں امدادی رقوم تقسیم کردی جائیں گی، شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی مدد سے جنوری 2013تا جون 2014کے عرصے میں شیعہ نسل کشی کے شکار افراد کی مرتب کردہ فہرستیں سندھ حکومت کو ارسال کر دی گئیں ہیں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیرکی اپیل پر ریاست بھر میں شمعیں روشن کر کے شہدائے تفتان و کراچی کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔ مرکزی تقریب سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سامنے شمعیں روشن کر کے انعقاد پذیر ہوئی۔ ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی‘ ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی ‘سیکرٹری ویلفےئر سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ، ریاستی سیکرٹری روابط سید حمید نقوی، ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد محمود عباسی و دیگر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے عہدیدران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس و حدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ نواز حکومت نے مذاکرات کا ڈھونگ رچا کے مملکت خداداد پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ اور دہشت گردوں کو مضبوط کیا۔ کراچی و تفتان سانحات حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں وزیر داخلہ کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔ افواج پاکستان کوکمزور کرنے کے منظم سازش کی جا رہی ہے۔ ہم جب کل مذاکرات کی محالفت ببانگ دہل کر رہے تھے تو لوگ ہمیں کہہ رہے تھے کہ امن مخالف ہیں۔ لیکن آج وہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں۔ بلوں میں جا کر گھس بیٹھے ہیں۔ اب ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ کہاں گیا تمھارا امن؟ کہاں گئے تمھارے مذاکرت کہاں ہوتم؟ اور کہاں ہیں تمھارے طالبان ظالمان؟ کیا تمھارا امن یہی ہے کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارا جائے؟ کیا یہی مذاکرات کا شاخسانہ ہے کہ ایک مخصوص طبقے کی منظم نسل کشی کی جائے؟ کیا سیکیورٹی اداروں اور ہوائی اڈوں پر حملے تمھارے امن مذاکرات میں کامیابی کی ضمانت ہیں؟ تم یہ بات کب قوم پر ایاں کرو گے کہ تم یہ سب کچھ ڈالر ریال کی چمک دھمک اور کسی کے ایجنڈے پر کررہے ہو۔ فوج کی طرف سے شروع کردہ آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان ظالموں کا صفایا کیا جائے۔ اب بھی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دیر آید درست آید۔ فوج کو اب اس وقت تک بیرکوں میں نہیں جانا چاہیے۔ جب تک ان ظالموں کو کہ جنہوں نے ملک کو خون سے نہلا دیا کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے۔ نواز حکومت نے بہت چھوٹ دے دی ہم اپنی فوج کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے جب جہاں اور جس جگہ ضرورت پڑے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک دینے کو تیار ہیں۔ لیکن خدارا ملک کو بچائیے۔ عوام کے جان‘ مال اور ناموس کی محافظت کیجئے۔

 

اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے کہا ہے کہ عرب ممالک سے ایک سو پچاس ارب آمدہ ڈالر کی بنا پر نواز حکومت بجائے اس کے کہ عوام کی حفاظت کرے آل سعود کی ایماء پر پاکستانیوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ہمیں اپنے دفاع میں کچھ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ فوج راست اقدام کرے۔ ہم مکمل حمایت کریں گے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں بلکہ انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ آخر میں ریاستی سیکرٹری روابط مولانا حمید حسین نقوی نے شہدائے کراچی و تفتان کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔ مرکزی تقریب کے علاوہ میرپور ‘نیلم‘ کوٹلی اور باغ میں بھی شمع روشن کر کے شہدائے کو خراج عقیدت‘ لواحقین سے اظہار ہمدری اور دہشت گردوں سے اظہار برات کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree