وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماملک اقراحسین ، مولاناضیغم عباس، سعید رضوی اور ظہیر نقوی نے پنجاب پولیس کی جانب سے سرگودھا، ساہیول، سیالکوٹ، ملتان، لاہور سمیت متعدد شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو حراساں کرنے اور دفاتر کے گھیراو کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور غیرجمہوری اقدامات سے گریز کیا جائے۔



رہنماوں نے کہا ہے کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے ایماء پر لاہو ر میں صوبائی آفس اور اسی طرح دیگر شہریوں میں مجلس وحدت مسلمین کے دفاتر کا گھیراو کیا گیا اور رات کی تاریخی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کارکنوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور کئی جگہوں پر گرفتاریوں کی بھی اطلاعات مل رہی ہے،، ایسے اقدامات کی آمرانہ دور میں بھی مثال نہیں ملتی، احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن بادشاہ سلامت نواز شریف کے ایماء پر صوبے بھر میں کارکنوں کو حراساں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کارکنوں کو حراساں کرنے ا اور دفاتر کا گھیراو بند نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی دھرنے دیں گے، جو حکومت کے خاتمہ تک جاری رہیں گے۔ پنجاب حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور انہیں یوم شہداء منانے سے نہ روکا جائے، کتنے ظلم کی بات ہے کہ ایک طرف پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل کراکے اپنے منہ پر کالک ملی ہے تو دوسری جانب ان شہداء کی یاد منانے سے بھی روکا جارہا ہے۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین ماڈل کے شہداء کے حوالے سے منائے جانے والے پروگرام میں بھرپور شرکت کریگی اور اپنے سنیوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔



رہنماوں نے سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری بھی شدید مذمت کی۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جلد اس غیرآئینی حکومت سے عوام کو چھٹکارا نصیب ہوگا۔ اقرار ملک نے اسلام آباد کو سیل کرنے اور آئین کے آرٹیکل دو سو پینالیس کے نفاذ کی بھی شدید مخالفت کی اور کہا کہ وزیر اعظم خود اس شق کی زد میں آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے فوج کو استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔



راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نو اگست کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں جشن آزادی پروگرام باسلسلہ بیاد شہدائے پاکستان کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جڑواں شہروں سے لوگ شریک ہوں گے، اسی طرح دس آگست کو چاندنی چوک سے جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹر بائیک ریلی نکالی جائیگی جو آبپارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب پولیس نے گذشتہ رات ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن خواجہ زاہد عباس کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ کا محاصرہ کئے رکھا۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے پولیس محاصرہ کے دوران پولیس والے علامہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر رہنماؤں کے بارے میں پوچھتے رہے، تاہم علامہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر رہنماؤں کے دفتر میں موجود نہ ہونے پر محاصرہ ختم کر دیا اور پولیس واپس چلی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہمیں ان گرفتاریوں اور ان ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درس گاہ کربلا ہے جہاں سے حریت کا درس ملتا ہے، ہم کسی بھی یزید کے سامنے نہیں جھکیں گے، یزیدان وقت کی بربادی کا وقت آچکا ہے اور حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمارے ہماری جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب کی جدوجہد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے قومی اپوزیشن پارٹیز کو پیش کیئے گئے چاروں اضافی نکات کے تسلیم ہونےکا باقائدہ نوٹس پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے، نوٹس پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈہ پور کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی کے نام جاری گیا گیا ہے، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مطالبات کو قومی اپوزیشن پارٹیز کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصّہ بنایا گيا ہے، ناصر شیرازی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اپوزیشن پارٹیز کی جانب سےاصلاحاتی ایجنڈے میں  ایم ڈبلیوایم کے اضافی اصلاحاتی نکات کی شمولیت انقلابی تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، ایم ڈبلیوایم نے ایجنڈے میں خطہ بے آئین گلگت بلتستان کےآئینی وسیاسی حقوق کے حصول کو سر فہرست رکھا ہے جو کہ   وہاں کہ عوام کا 66سالہ پرانا مطالبہ ہے، ناصر شیرازی کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے تسلیم شدہ چارمطالبات درج ذیل  ہیں۔

 

۱)گلگت بلتستان کو پاکستان کے مکمل آئینی صوبے کی حیثیت دے کر قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستان کی مکمل نمآئندگی یقینی بنای جاۓ گی۔

۲)تکفیریت آئینی اور قانونی جرم ہے، شیعہ و سنی مسلّمہ اسلامی مکاتب فکر ميں سے کسی کی بھی تکفیر ناقابل تلافی جرم قرار دی جاۓ گی اور اس کے حسبِ ضرورت آئینی ترامیم کی جائيں گی۔

۳) عسکری دہشت گردوں، جنہوں نے وطن عزیز کے اسٹریٹجک ایسٹس، پاک فوج اور بے گناہ پاکستانی شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہوۓ ہیں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ج ضرورت ہے۔ بے لاگ احتسابی عمل کے ذریعے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو قرار واقعی سزائيں دی جائيں گی۔

۴) اوقاف کے نظام میں انقلابی اصلاحات کرتے ہوۓ اس کے 2 الگ شعبہ قائم کیے جائیں گے۔ 1۔ شعبہ اوقاف اہلِ سنت 2۔ شعبہ اوقافِ اہل تشیع ان دونوں شعبہ جات کی گورننگ باڈی ميں ان مکاتب فکر کی نمائندہ جماعتوں کی بھرپور نمائندگی یقینی بنائی جاۓ گی۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے حساس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ سے سکیورٹی ہٹا لی ہے، جس کے بعد ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لئے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی دہشت گردوں سے ملی بھگت قرار دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ علامہ عبدالخالق اسدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مجلس وحدت کے ساتھ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور ایم ڈبلیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی حمایت پر نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن وہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالٰی نے اگر انہیں اقتدار دیا ہے تو اس کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کلمہ حق کہتے رہیں گے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ سکیورٹی واپس لئے جانے پر کوئی واقعہ رونما ہوگیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین ، اصغریہ ، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس کی آزادی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی ریلی جامع مسجد حسینی سے نکالی گئی ، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم ضلع سیکریٹری تنظیم سازی حبدار علی حیدری ، غلام شبیر ، وزیر علی ،نذاکت علی اور اختیارعلی کر رہے تھے ، احتجاجی ریلی شہر کی مین شاہراؤں ،حویلی چوک ، ابو تراب چوک ، حسینی چوک کا مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں پرشیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے، رہبر کبیر آیتہ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے آج پورے عالم اسلام میں بیت المقدس کی آزادی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے ، یوم القدس یوم اللہ و یوم رسول اللہ ہے جو اس دن کو نہیں مناتا وہ استعمار کا ایجنٹ ہے ، اور ہم قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک ہم احتجاج کرتے رہینگے ، ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور ہر ظالم و جابر کے خلاف بلخصوص اسرائیل و امریکا کے خلاف پوری امتِ مسلمہ کو آواز بلند کرنا چاہیے، آج اگر ہم مسلمان سب ایک ہوجائیں تو بیت المقدس ایک دن میں آزاد ہوسکتا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی القدس کمیٹی کا اجلاس ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے 80سے اضلاع میں منعقد کی جانیوالی عظیم الشان القدس ریلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نمائندے علی عباس اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ القدس کی تمام ریلیوں کے تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے چار سو سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اجلاس کو بتایا کہ القدس ریلیوں میں سنی اتحاد کونسل اورپاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ القدس ریلیوں میں اقلیتی رہنماوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کو معاملہ بھی زیر غور آیا اور کراچی میں آئی ایس او کے کارکنوں کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہار کیا گیا اور حکومت کیخلاف یوم القدس کے موقع پر متوقع احتجاج پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہوں کی گرفتاری کیخلاف یوم القدس کے موقع پر حکومت کے خلاف بھی زبردست احتجاج کیا جائے اور دھرنے دئیے جائیں۔ اس حوالے سے جمعرات کو دوبار ایک اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے جس میں جمعہ کو ہونے والی القدس ریلیوں کا جائزہ اورحکومت مخالف متوقع احتجاج پر حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree