وحدت نیوز (گلگت) متنازعہ گورنر گلگت بلتستان کا گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے ساتھ ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ سابق دور حکومت میں ٹھیکہ دار برادری کے پلیٹ فارم پر سخت تقریر یں کرنے والے مسلم لیگی رہنما آج ان سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ کام کرنے والے ٹھیکہ داروں کو ایک عرصہ گزرنے کے باوجود ادائیگیاں نہ کرنا انتہائی زیادتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار برادری کے مسائل حل نہ ہونے اور انہیں ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے اہم منصوبوں پر کام بند ہوچکا ہے اور علاقے کے غریب مزدور جو ان ٹھیکیداروں کے ساتھ کام کرتے ہیں بے روزگار ہوچکے ہیں جن کا حکومت کو کوئی احساس ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار برادری اس معاشرے کے باعزت شہری ہیں اور گورنر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے کے باعزت شہریوں کو اپنے حقوق مانگنے پر توہین کی جائے۔ان کے اس رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،گورنر ہاؤس مسلم لیگ ن کا کمپین آفس بن چکا ہے اور نگران وزیر اعلیٰ محص پروٹول اوراپنی تنخواہ کا مالک بنا بیٹھا ہے اور اس کے تمام تر اختیارات گورنر استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گورنر ہاؤس کو مسلم لیگ سیکرٹریٹ بنایا گیا ہے جہاں سے پری پول رگنگ کی سازشیں تیار ہورہی ہیں اور مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقاتیں کرکے عمائدین گلگت کا نام دے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کو اپنی سیاسی مقبولیت کا صحیح اندازہ ہوچکا ہے اور اپنی یقینی شکست کو سامنے دیکھ کر بوکھلاہٹ میں جعلی منصوبوں کے اعلانات کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ ان کی سابق تین باریوں میں کہیں بھی نہ صرف کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا بلکہ ان کے دور حکومت میں گلگت بلتستان کے عوام کا معاشی استحصال کیا گیا ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹھیکیدار برادری کے مسائل کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیکر فوری طور پر غیر ترقیاتی فنڈز کو ریلیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز (گلگت) بے گناہ انسانوں کو جلانا مسیحی تعلیمات کے منافی اقدام ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ یوحنا آباد میں دہشت گردی سوچی سمجھی سازش ہے اور شرپسندوں نے پر امن احتجاج کرنے والوں کے جذبات سے فائدہ اٹھاکر فتنہ پھیلانے کی کوشش کی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اقلیتی ونگ گلگت کے ڈپٹی سیکریٹری سلیم مسیح نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ملک عزیز پاکستان کو فتنوں کے ذریعے عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اورلاہور میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد احتجاج کی آڑ میں دو بے قصورانسانوں کو تشدد کرکے زندہ جلانا مسیحی تعلیمات کے بالکل منافی اقدام ہے اور پوری مسیحی برادری اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یہی تو چاہتے ہیں کہ اس ہم ایک دوسرے کے دست و گریبان اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائیں لیکن ہم دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسندی اور مذہبی رواداری کو فروغ دیکر ان کے ناپاک عزائم کو تکمیل نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے اپنے پیغام تمام مسیحی برادری کو دکھ کے اس عالم میں امن پسندی کے دامن کو تھامے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسیح کی تعلیمات پر کاربند رہتے ہوئے ہر قسم کی شرپسندی اور فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک اپنی ذمہ داری پر عمل کرے اور اپنے صفوں میں شرپسندوں کو گھسنے کا موقع فراہم نہ کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پورے ملک میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں گے،چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے،  سیاسی سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جسکی وجہ سے عوام ان نااہل اور کرپٹ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے حکمران بتائیں کہ وہ عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔؟ (ن) لیگ کے قائدین چھ ماہ میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا وعدہ کرتے رہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد حکمرانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں کیا بلکہ آج ملک اور عوام کو درپیش مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات سید ناصر شیرازی اورکورکمیٹی کے اراکین اپنے دس روزہ گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے واپس لاہور پہنچ گئے،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان کے عوام کو وحدت اور اخوت کی لڑی میں پرو دیاہے،ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم پر تمام مکاتب فکر متحد ہیں حتیٰ کہ مسیحی برادری کی اکثریت نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت اختیار کی ہے،گلگت بلتستان کے عوام پر عزم ہیں اب اس الیکشن میں وہ کسی آزمائے ہوئے سیاسی اشرافیہ کے مکرو فریب کا شکار نہیں ہونگے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین کی بڑھتی مقبولیت اور عوامی جدوجہد سے متاثر ہوکرگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی تیزی کے ساتھ ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، امتیاز حیدر کاچو کے بعد اسکردو سے تعلق رکھنے والے جواں سال سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر شجاعت میثم نے بھی ایم ڈبلیوایم  میں  شمولیت کا با ضابطہ اعلان کردیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات کے دورہ اسکردو کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے، ڈاکٹر شجاعت میثم نے ایم ڈبلیوایم میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نےکہا کہ ایم ڈبلیوایم میرٹ ، اخلاقی اقداراور عوامی حقوق کی واحد پاسبان جماعت ہے، میں نے میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انسانی خدمت کا ارادہ کیا تھا اب الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے یہ خدمت انجام دوں گا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی، علامہ سید علی رضوی ، علامہ مظاہر موسوی، علامہ عباس رضوی، امتیاز حیدر خان کاچو، ڈاکٹر علی گوہر اور دیگر رہنمابھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے نو وارد رکن ڈاکٹر شجاعت میثم کو پھولوں کے ہار پہنا کر ایم ڈبلیوایم میں خوش آمدید کہا۔

وحدت نیوز(گلگت) دہشت گرد بزدلانہ حملوں کے ذریعے پاکستان کی مسیحی برادری کے حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکتے۔ مسیحی برادری دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن کی مکمل حمایت جاری رکھے گی ۔لاہور میں چرچ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں خود کش حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر غمزدہ خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اقلیتی ونگ کے سیکرٹری جنرل رحمن مسیح سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

 

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری اس ملک کے محب وطن شہری ہیں اور کوئی ملکی دفاع کے سلسلے میں ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گرد مسیحی عبادت خانوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔دہشت گرد مسیحی برادری کو نشانہ بناکر عیسائی مسلم فسادات کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور ہم اس سازش کو اپنے اتحاد کے ذریعے ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور دشمن اختلافات کو ہوا دیکر اندرونی طور پر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور ہم مسیحی برادری پاکستان دشمنوں کے ان مذموم مقاصد کی تکمیل ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے خود کش حملوں میں جاں بحق ہونے والے کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی اور پنجاب حکومت کی جانبداری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کے سامنے بھیگی بلی بنی ہوئی ہے اور ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا استعمال انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کی کرسچن برادری کی نسل کشی کا سلسلہ رکوانے میں کردار ادا کریں اور دہشت گردوں کا نیٹ ورک جو کہ پاکستان کے طول و عرض میں موجود ہے کے خلاف ضرب عضب طرز کا آپریشن کریں۔

Page 92 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree