ایم ڈبلیوایم کا ملتان میں بھوک ہڑتالی کیمپ گیارویں روز بھی جاری، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

26 مئی 2016

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اوربے بنیاد مقدمات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری،کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی،مولانا ہادی حسین ،مولانا مظہر عباس صادقی،مولانا غلام جعفرانصاری اور دیگر نے شرکت کی۔ کیمپ کے شرکاء نے نماز مغربین کے بعد شہداء ملت جعفریہ کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ دہشت گرد قوتوں سے ہٹا کر پرامن شہریوں کی طرف موڑ نا ضرب عضب کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی کوشش ہے۔ملک کے ہر مظلوم طبقے کو یہ امید تھی کہ نیشنل ایکشن پلان عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرے گا لیکن اسے انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ہماری جدوجہد مظلوم کی حمایت میں ہے چاہے وہ مظلوم سکھ ہو ،کافر ہو ،عیسائی ہو یا کسی بھی مکتبہ فکر سے اس کا تعلق ہو۔انہوں نے کہا کہ خرم ذکی ایک جرات مند محب وطن تھا ۔اس سے تکفیری قوتوں نے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ہم اس کی قانونی جنگ لڑیں گے اور اس کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔علامہ اقتدارنقوی نے اس موقع پر پارلیمینٹرین سے مطالبہ کیا کہ ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے۔اس موقع پر اُنہوں نے ملتان کے سیاسی فرعونوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ کل جب الیکشن کے دن تھے تو ہماری منتیں کرتے تھے آج جب ہمیں ملک میں شہید کیا جارہا ہے ہمارے حق میں آواز اُٹھانا بھی گوارا نہیں کرتے ۔ آئندہ الیکشن میں ان سیاسی فرعونوں کو اُن کی اوقات یاد کرائیں گے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کیا تھا اوراُنہیں کامیابی سے ہمکنارکرایا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree