وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک میں جاری شیعہ تارگٹ کلنگ،فرقہ واریت، دہشت گردی اور بے بنیاد مقدمات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ پندراں روز سے جاری، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ شبیر بخاری کی شرکت کی۔ کارکنوں سے ملاقات اور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی رہنما کا استقبال کیا اور کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی، کیمپ میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین ہادی، سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر بھی موجودتھے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر بخاری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں کسی مکتب فکر کی نہیں بلکہ انسانیت کی بقاء اور مظلوموں کی حمایت کی جنگ لڑرہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے تمام مذاہب کے رہنما قائد وحدت کی تائید اور مکمل حمایت کررہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اندھیر نگری کا راج ہے، انصاف کا قتل معمول بن چکا ہے سالوں میں مقدمات کے فیصلے نہیں سنائے جاتے۔ پاکستانی قوم اگر اپنا وقار اور عزت بحال کرنا چاہتی ہے تو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلے اور ان ظالم و جابر حکمرانوں سے اپنے حقوق چھین لیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا سب سے بڑا جہاد ہے ۔ پاکستان میں جس طرح شیعوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے اس میں حکومت برابر کی شریک ہے۔ پندراں سے زیادہ دن ہوچکے ہیں قوم کے علماء بھوک ہڑتال کیے بیٹھے ہیں لیکن ان غاصبوں کو اپنی حکومت کی ہے عوام مرتی ہے تو انہیں پرواہ نہیں ہے۔