The Latest

وحدت نیوز(لاہور) ہندوستانی فورسز کی جانب سے آئے دن ورکنگ بانڈری پر فائرنگ سے قیمتی جانوں کا ضیاع معمول کی بات کی بات بن چکی ہے جبکہ سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرنے پر موجود ہیں، بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا مگر دوسری جانب ہمارے ناعاقبت اندیش سیاسی قیادت آج بھی بھارت سے دوستی کا راگ الاپ رہے ہیں، ہماری قوم کی سب سے بڑی بدقسمتی موجود حکمران ہیں جن کے مفادات پاکستان سے باہر ہیں لہذا یہ لوگ دشمن کو دشمن کہنا بھی پسند نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے مرکزی رہنماوُں کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ زبانی جمع خرچ بند کرکے بھارتی فورسز کی بلاشتعال فائرنگ کے واقعات کو عالمی سطح پر اٹھائے ، بھارتی فورسز کا جب دل کرتا ہے سیز فائر کے دو ہزار تین کے معاہدہ کی دھجیاں اڑتے ہوئے ورکنگ بانڈری پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعما ل کیا جاتاہے، جب تک مودی سرکار کا رویہ تبدیل نہیں ہوتا ان سے کسی قسم کی بات چیت کرنا وقت کا ضیاع اور قوم کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے بھارت پاک چائینہ راہداری منصبوبے کی تکمیل اور ان کے کٹھ پتلی طالبان دہشت گردوں کے خاتمے سے پریشان ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس ازلی دشمن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور دہشت گردی کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل ہے،لیکن انشااللہ پاکستانی قوم اور افواج ان کے اس ناپاک ارادے کو خاک میں ملاکر رکھ دیں گے،علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی توقعات اس وقت فوج اور جنرل راحیل شریف سے ہیں جو کہ اس وقت دہشت گردوں کے خلاف اپنا خون بہا کر پاکستا ن میں قیام امن اور روشن مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اسی طرح قوم کی دعائیں اس وقت  پاکستان رینجرز کے  جوانوں کے ساتھ بھی ہیں جوکہ بارڈر پربھارتی فورسز کو بھر پور جواب دے رہے ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے انڈیا کے ناپاک عزائم کے خلاف موثر جواب دینے کے لئے فوج ہی وہ  واحد ادارہ ہے جس سے پوری قوم کو توقعات ہیں تاہم حکمرانوں کو چاہئے کہ اپنا وہ کردار اد ا جس کا عوام نے انہیں ووٹ دیا تھا ناکہ مودی سرکار کے آگے بزدلوں کی طرح سر جھکا کر کھڑے رہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے مفتی امان اللہ قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور کرا لی ہے۔ اس سے پہلے علامہ امین شہیدی مولانا اصغر عسکری، اقرار ملک اور مولانا اعجاز بہشتی کے ہمراہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے اور ضمانت کیلئے درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چند روز قبل مفتی امان اللہ قتل کیس میں علامہ شہیدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ مفتی امان اللہ کو گذشتہ سال نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں قتل کردیا تھا، تاہم کالعدم تنظیموں نے پولیس پر پریشر ڈال کر علامہ امین شہیدی کا نام  مقدمے میں شامل کرایا تھا۔

وحدت نیوز (شکارپور) شکارپور ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنرعابد سلیم قریشی نے جامع مسجد سیدالشہداء پہنچ کرشہداء نماز جمہ کے لئے فاتحہ پڑھی اور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی اور اراکین سے 22 نکاتی معاہدے اور مطالبات سے متعلق گفتگو کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت نے 22 نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کیا ، سندہ حکومت کی نا اہلی کے باعث آج شہداء کے وارث احتجاج کر رہے ہیں۔ سندہ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو جمعہ 28 اگست کو یوم سیاہ اور یوم احتجاج منائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان 48 مدارس کی فہرست شائع کی جائے جہاں دھشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اورشکارپور سمیت سندہ کے مختلف اضلاع میں دھشت گردی کے مراکز کے خلاف کاروائی کی جائے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعابد سلیم قریشی نے شہداء کمیٹی کویقین دلایا کہ وہ ان مطالبا ت کے حل کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آبادکے زیر اہتمام مدرسہ خاتم النبیین ﷺجیکب آباد میں تین روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ جوان قوم کا سر مایہ ہوتے ہیں،قوم کی تعمیر وترقی میں جوانوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔قرآن کریم نے اصحا ب کہف کے کردار کو جوانوں کے لئے آئیڈیل کے طور پر پیش کیا ہے،جنہوں نے طاغوتی نظام کے خلاف قیام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو انحطاط اور تنزل سے بچانے کے لئے جوانوں کو میدان میں آنا چاہیے۔ موجودہ کرپٹ نظام سے نجات کے لئے نوجوان ،صالح اور با کردارقیادت کا ساتھ دیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرنا ہوگا۔ جس طرح ہمارے بزرگوں نے طویل جدوجھد کے ذریعے برطانوی سامراج کی غلامی سے آزادی حاصل کی ،آج ہمیں امریکی سامراج کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ نا اہل قیادت نے ایک غلامی سے نکلی ہوئی قوم کو سامراجی آقاؤں کا غلام بنا دیا۔حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی فکر اور فلسفہ اس قوم کی نجا ت کے لئے مشئل راہ ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خودمختار ملک بنانے کے لئے جدوجھد جاری رکھیں گے،اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری مولانا حسن رضا غدیری،آغا سیف علی بلوچ،مولانا منور حسین ساجدی اور سید لشکر علی شاہ نے مختلف موضوعات پر درس دیے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بیان دینے کی اجازت کسی بھی سیاسی یا عام آدمی کو حاصل نہیں۔ تنقید کرنے کی بھی حدود متعین ہے۔ تاہم دیکھنا ہوتا ہے کہ تنقید کس حد میں رہ کر کی جاتی ہے۔ یہاں اصلاحات کی ضرورت ہیں کسی کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے جس کا تعین آئین میں واضح طور پر کیا جاچکاہے۔ اگر کوئی بھی اپنی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو اس سے صرف تباہی حاصل ہوگی۔کوئی بھی شخص یہاں آئین اور قانون سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے مذیدکہا کہ الطاف حسین کا بیان سراسر غیر سیاسی اور قابل مذمت ہے۔ جس ملک نے انہیں عزت دی ، شہرت دی اور ایک نام دیا آج وہ اس کے خلاف اس طرح کے بیانات دے کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے بیان میں واضح طور پر دوسرے ملک کو دعوت دی کہ وہ یہاں مداخلت کرے جو بھی کسی سیاسی و جمہوری شخص کو زیب نہیں دیتا کیونکہ ایسے بیانات کی اجازت جمہوری سیاست میں نہیں ہے۔ ہم اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی ہرزہ سرائی ہوں ۔سیاست میں ریاست پر منفی بیانات کی اجازت نہیں ہوتی جس طرح انہوں نے ملک اور اداروں کے خلاف بیانات دیے وہ قابل افسوس ہے۔ جہاں خود کو سیاسی کارکن کہتے ہیں وہیں اس طرح کے بیانات ان کی جماعت اور کراچی کے لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہیں ایسے بیانات دینے کی ضرورت نہیں، اگر وہ مثبت سیاست کو فروغ دیں گے تو اس کے ثمرات ملک کو حاصل ہوسکتے ہیں۔ منفی اقدامات کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کابینہ کا اجلاس وحدت ہاوس سولجز بازار میں علامہ مختار امامی زیر صدارت منعقد ہوا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید قائدعلامہ عارف حسینی کی ستائیسویں برسی بھر پور جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں سندھ بھر میں بیداری امت و استحکام پاکستان کے عنوان سے دعائیہ مجالس اور سمینارز منعقد کیے جائے گئے ،انہوں نے کہاکہ شہید عارف حسین الحسینی کی شخصیت صرف فقہ جعفریہ نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے ساری زندگی طاغوتی طاقتوں کے خلاف جدو جہد کی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کہاکہ اس تقریب کا عنوان بیداری امت و استحکام پاکستان رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک اور امت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کو اپنانا ہوگا،شہید نے اپنی مختصر زندگی میں مسلم امہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ہوں یا پرائے سب ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے ،علامہ مختار امامی کا کہنا تھاکہ اس تقریب میں نہ صرف سید عارف حسین الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی بلکہ پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل اور آپریشن ضرب عضب اور ملک دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بننے والے شہدائے پاکستان کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عارف حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے جو کہ آج بھی زندہ ہے ،شہید نے نہ صرف داخلی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھی بلکہ بین الاقومی سطح پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کیخلاف بھی آواز بلند کرتے رہے، انہوں نے کہاکہ علامہ عارف عارف الحسینی نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین ہو یا روس کا افغانستان پر قبضہ عالمی سطح پر بھر پور احتجاج کیا اور باقی تمام جماعتوں کو قائل کرکے ان کی حمایت حاصل کی ،آج کے مسائل سے نکلنے کے لئے بھی اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔ ،اجلاس میں عالم کربلائی ،علامہ عبداللہ مطہری،مولانا نشان حیدر ساجدی ،آصف صفوی ،شفقت لنگا،حیدر زیدی،امتیاز شاہ بخاری ،ناصر حسین سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے علامہ امین شہیدی کےخلاف حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تکفیری گروہوں کو خوش کرنے کے لئے امن کے داعی اور ملک سے وفا کرنے والے علماء کی گرفتاریاں کر رہی ہے۔ کیا نیشنل ایکشن پلان صرف وطن عزیز سے محبت کرنے والے اور عوام دوست لیڈران کے خلاف کاروائی کے لئے بنایا گیا ہے۔ کیا ملک کے اندر سرعام دوسرے مذاہب کی تکفیر کرنے والے اور اعتراف جرم کرنے والے دہشتگرد آزاد نہیں پھر رہے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے ہمیشہ سے پاکستان کے اندر اتحاد و وحدت کی بات کی ہے اور تمام مکاتب فکر کے ساتھ باہمی ہم آہنگی رکھتے ہیں ۔

اتحاد بین المسلمین کے لئے ان کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ پر عوام الناس کے سامنے آئے روز وہ وطن دوست پالیسیوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ لہذا ان کے خلاف کاروائی کرنا دراصل حکومت کا ایک خاص گروہ کو خوش کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی انویسٹیگیشن کا رخ اصل ملزمان کی طرف کریں اور بیلنس پالیسی سے باز آجائیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒکی ستائیسویں برسی کا مرکزی اجتماع اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، جبکہ ملک بھر سے حقیقی فرزندان شہید حسینی ؒ قافلوں کی صورت میں اسلام آباد میں جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں ، جن میں بزرگوں ، بچوں ، جوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی مسئول دفتر اور اجتماع کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن علامہ اصغر عسکری نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اجتماع فضل حق روڈ پر منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے جید شیعہ سنی علمائے کرام، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین ، ذاکرین عظام خطاب کریں گے ،ملک کے معروف منقبت خواں اور قصیدہ خواں حضرات شہید قائدکو نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ قومی سیاسی صورتحال اور تنظیمی لائحہ عمل پر خصوصی پالیسی ساز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری کریں گے، اس حوالے سے تمام پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان کو خصوصی دعوت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں ،شرکاء کی تواضع کیلئے جلسہ  گاہ کے اطراف میں متعدد کھانے پینے کی اشیاء کی اسٹال لگائے گئے ہیں ، علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان دشمن قوتوں کے مقابل ایک مضبوط آواز ثابت ہوگا، ملک کو درپیش چیلنجز میں ملت جعفریہ کے موقف کی ترویج کا بہترین پلیٹ فارم بنے گا جس میں نہ صرف شیعہ بلکہ اہل سنت قائدین اتحاد امت کا پیغام دیں گے اور شہید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینی کے فکر وفلسفے پر روشنی ڈالیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماوُں کا اجلاس،علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید قائدعلامہ عارف حسینی کی برسی بھر پور طریقہ سے منائی جائے گی جس میں بھر سے علما کرام اور کارکن شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہید عارف حسین الحسینی کی شخصیت صرف فقہ جعفریہ نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے ساری زندگی طاغوتی طاقتوں کے خلاف جدو جہد کی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کہاکہ اس تقریب کا عنوان بیداری امت و استحکام پاکستان رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک اور امت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کو اپنانا ہوگا،شہید نے اپنی مختصر زندگی میں مسلم امہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ہوں یا پرائے سب ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے علامہ اسدی کا کہنا تھاکہ اس تقریب میں نہ صرف سید عارف حسین الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی بلکہ پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل اور آپریشن ضرب عضب اور ملک دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بننے والے شہدائے پاکستان کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عارف حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے جو کہ آج بھی زندہ ہے ،شہید نے نہ صرف داخلی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھی بلکہ بین الاقومی سطح پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کیخلاف بھی آواز بلند کرتے رہے، انہوں نے کہاکہ علامہ عارف عارف الحسینی نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین ہو یا روس کا افغانستان پر قبضہ عالمی سطح پر بھر پور احتجاج کیا اور باقی تمام جماعتوں کو قائل کرکے ان کی حمایت حاصل کی ،آج کے مسائل سے نکلنے کے لئے بھی اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں مرکزی اجتماع کے علاوہ ملک بھر میں شہید قائد کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں شہید قائد کی برسی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے ،اجلاس میں علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ حسن ہمدانی،زاہد مہدوی،رانا ماجد علی،آغانقی مہدی،سید عقیل نقوی،رانا توصیف رضا،نقاش علی،غلام عباس سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مولانا امداد علی نسیمی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد نے وحدت ھائوس حیدرآباد سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کے تاجروں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں،  حکومت کی جانب سے بینک ٹرانزیکشن اورود ہولڈنگ ٹیکس تاجردشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،،علامہ امین شہیدی کے سانحہ راجہ بازارکے جھوٹے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،نواز شریف ریاستی دھشتگردی بند کرے اور بیگناہ شیعہ مومنین بلخصوص وحدت کارکنان پر ظلم بند کرے،نواز شریف کی حکومت نےضیاء الحق کی گود سے جنم لیا ہے جس کی پالنا سعودی عرب نے تکفیریت کی روپ میں کی ہے ،جو آج پورے پاکستان میں ظلم و دھشتگردی برپا کر رہی ہے، کبھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے گارڈز کو گرفتار کیا جا رہا ہے تو کبھی مومنین کے گھروں پہ چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree