The Latest

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ تربیت کی جانب سے ملک بھر میں بصیرت افزائی تبلیغی ورکشاپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ کے شھر سکھر میں سات روزہ بصیرت افزائی تربیتی کورس منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر جید علماء کرام اور علاقہ کی معروف شخصیات کے ساتھ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین قم علامہ میثم ہمدانی، سیکرٹری تبلیغ مجلس وحدت مسلمین قم علامہ مختار احمد، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین اصفہان علامہ تقی زیدی کے علاوہ مقامی علماء اور معروف شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے بہترین انعقاد پر چوہدری اظہر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر اور ان کی کابینہ  کے افراد کی خدمات کو سراہا گیا۔


 
پروگرام میں علامہ مومن قمی، علامہ سید اظہر حسین امام جمعہ شھر سکر، سابق ایم پی اے سکھر نصراللہ کے علاوہ دوسری سیاسی اور سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے شعبہ تربیت کی جانب سے ایسے تبلیغی اور تربیتی پروگرام کے انعقاد کو خوش آیند اور موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ علامہ مختار احمد کلیم نے ایم ڈبلیو ایم ضلع سکھر کو اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی تربیت اور اس طرح کی تربیتی نشستیں منعقد کرنا شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا خواب تھا۔ اختتامی نشست میں ورکشاپ میں شریک ممبران کو کورس مکمل کرنے پر تعلیمی اسناد بھی دی گئیں۔ اختتامی دعا علامہ سید اظہر حسین نے انجام دی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے یوتھ ونگ کے شعبہ وحدت اسکاوٹ کے ضلعی اسکاوٹ لیڈرز کا دو روزہ اجلاس وحدت ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ وحدت اسکاوٹس صوبہ پنجاب کے صوبائی چیف تنصیر حیدر کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے 25 اضلاع کے لیڈرز شریک ہوئے۔ انہوں نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اجلاس میں وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی مسئول سید فضل عباس نقوی، پنجاب بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر جہانزیب سمیت وحدت اسکاوٹ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین، ڈپٹی چیف اسکاوٹ عمران حیدر، کوارڈینیٹر مجاہد تمار، ثقافتی مسئول محبت حسین، پروگرام منیجر ثقلین عباس، انچارج اسپورٹس محسن، آفس انچارج حسن رضا نے شرکت کی۔ انکا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک ہونے والے وحدت اسکاوٹ کے ضلعی لیڈرز میں چنیوٹ سے مظہر طیب، جھنگ سے تنویر، ڈی جی خان سے تیمور، لاہور  سے کاظم، شیخوپورہ سے خلیل، بہاولنگر سے عمران حیدر، ڈی آئی خان سے حفیظ، حافظ آباد سے تقی، سرگودہا سے آصف ریاض، خوشاب سے حسنین، ملتان سے دلشیر ، گوجرانوالا سے عقیل، ساہیوال سے ثقلین، مظفر گڑھ سے عامر، لیہ سے سبطین، جہلم سے عمران،شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اوکاڑہ، قصور، پیپلاں، علی پور، میانوالی، بھکر، وہاڑی کے لیڈرز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں گذشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ چھ ماہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس میں جشن آزادی کے عنوان سے صوبائی اسکاوٹ کیمپ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا لہوابھی تک خشک نہیں ہوا۔حکمران دوسری دفعہ مقتل گاہ سجانے کی تیاری کر رہے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی۔جبکہ دوسری طرف علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی تقریر کو متنازعہ بنا کر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پر امن احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے اور نہتے پر امن عوام کو ہراساں کرنے والوں نے کشمیر پر مسلط،غاصب انڈین آرمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جا سکتا۔ہم پنجاب حکومت کی طرف سے ظلم اور بربریت کی صورت میں گلگت بلتستان سے لیکر کراچی اور گوادر کے ساحل تک سڑکوں اور چوراہوں پر دھرنے دیں گیاور پورا پاکستان جام کر کے بند کردیں گے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بدترین آمرانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے۔جو جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے علامہ طاہر القادری اوریوم شہداء میں شمولیت کے لیے آنے والوں کو کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار موجودہ حکمران ہوں گے۔دہشت گردوں اور ان کے سپورٹروں کے پیسوں کے بے دریغ استعمال سے اقتدار پر قابض ہونے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔استحصالی نظام کے خاتمے تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔چینیوٹ،جھنگ،فیصل آباد، ملتان، بہاولنگر، سرگودھااور پنجاب کے کئی اضلاع میں چادر اورچاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لیں۔اور عوام کے درمیان تصادم کا منصوبہ ترک کرے۔پنجاب پولیس عوام کے خلاف ظلم اور بربریت سے اجتناب کرے۔کیونکہ یہ پولیس ریاست کے ملازم ہیں نہ کہ شریف فیملی کے۔یوم شہداء پر ہمارے کارکنان شریک ہوں حکومت یوم شہداء سے پہلے انقلاب مارچ کے لیے مجبور نہ کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماملک اقراحسین ، مولاناضیغم عباس، سعید رضوی اور ظہیر نقوی نے پنجاب پولیس کی جانب سے سرگودھا، ساہیول، سیالکوٹ، ملتان، لاہور سمیت متعدد شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو حراساں کرنے اور دفاتر کے گھیراو کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور غیرجمہوری اقدامات سے گریز کیا جائے۔



رہنماوں نے کہا ہے کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے ایماء پر لاہو ر میں صوبائی آفس اور اسی طرح دیگر شہریوں میں مجلس وحدت مسلمین کے دفاتر کا گھیراو کیا گیا اور رات کی تاریخی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کارکنوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور کئی جگہوں پر گرفتاریوں کی بھی اطلاعات مل رہی ہے،، ایسے اقدامات کی آمرانہ دور میں بھی مثال نہیں ملتی، احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن بادشاہ سلامت نواز شریف کے ایماء پر صوبے بھر میں کارکنوں کو حراساں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کارکنوں کو حراساں کرنے ا اور دفاتر کا گھیراو بند نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی دھرنے دیں گے، جو حکومت کے خاتمہ تک جاری رہیں گے۔ پنجاب حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور انہیں یوم شہداء منانے سے نہ روکا جائے، کتنے ظلم کی بات ہے کہ ایک طرف پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل کراکے اپنے منہ پر کالک ملی ہے تو دوسری جانب ان شہداء کی یاد منانے سے بھی روکا جارہا ہے۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین ماڈل کے شہداء کے حوالے سے منائے جانے والے پروگرام میں بھرپور شرکت کریگی اور اپنے سنیوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔



رہنماوں نے سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری بھی شدید مذمت کی۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جلد اس غیرآئینی حکومت سے عوام کو چھٹکارا نصیب ہوگا۔ اقرار ملک نے اسلام آباد کو سیل کرنے اور آئین کے آرٹیکل دو سو پینالیس کے نفاذ کی بھی شدید مخالفت کی اور کہا کہ وزیر اعظم خود اس شق کی زد میں آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے فوج کو استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔



راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نو اگست کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں جشن آزادی پروگرام باسلسلہ بیاد شہدائے پاکستان کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جڑواں شہروں سے لوگ شریک ہوں گے، اسی طرح دس آگست کو چاندنی چوک سے جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹر بائیک ریلی نکالی جائیگی جو آبپارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن ضلع علی پور کے زیر اہتما م شہید قا ئد علامہ عارف حسین الحسینی کی بر سی کے موقع پر ایک عظیم اجتماع بعنوان فکرِ حسینیؑ سیمنیار کا انقعاد کیا گیا جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی (صوبہ پنجاب) مولاناہدایت العسکری نے اظہار خیا ل کر تے ہوکہا کہ قا ئد شہید کی زندگیاگر چہ مختصر تھی لیکن ان کے کارنامے عظیم تر تھے ابھی تک ان کے اثرات ہمارے درمیان موجود ہیں مجلس وحدت مسلمین کی شکل میں پورے پاکستان میں ان کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے ۔اسیر امامیہ ، سا بقہ صدر آئی ایس او سردار وسیم عباس خان مستوئی ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور برادر شاکر حسین کاظمی شہید قا ئد کی شہادت پرخطاب کیا۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر موقع پر ملت کے لیے ہر اول د ستہ کے طور پرکام کیا اب آنے والے انقلاب مارچ کی دعوت دی ۔مولانا یوسف رضا کاظمی نے شہید قائد کی شہادت کے موضوع پر گفتگو کی اور شہید کی حیا ت پر اظہار خیا ل کیااس موقع پر مجلس وحدت مسلمین یونٹ اوچشریف سے ضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ نشرواشاعت خواجہ قمر عباس جعفری کی قیا دت میں مو منین کی بڑی تعداد نے شر کت کی جس میں آئی ایس او یونٹ اوچشریف کے یونٹ صدر کامران جعفری بھی موجود تھے آخر میں مجلس وحدت مسلمین علی پور سٹی کے سیکرٹری جنرل عدیل کاظمی نے اپنی کابینہ سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کااہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کے زیر صدارت کوئٹہ میں منعقدہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع اور ڈویژن کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومت مخالف الائنس اور تنظیمی امورپر غور وخوض کیا گیا۔

 

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نواز حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاج روکنا چاہتی ہے۔ماڈل ٹاؤن سانحہ نواز حکومت کے دامن پر ایسا داغ ہے جسے مٹانا ممکن نہیں۔مجلس وحدت مسلمین ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ملکی سیاست اور اپوزیشن الائنس اور احتجاجی تحریک میں اہم کردار ادا کرے گی ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انقلاب مارچ کی تیاری کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ 5سے 12 اگست ہفتہ ء شہداء کے موقعہ پر ہم پاک فوج کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جرئت اور بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ہم دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کیے گئے 65000 ہزار معصوم شہریوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔اس وقت ملک دو راہے پر کھڑا ہے۔ اور انقلابی اصلاحات کے ذریعے جعلی جمہوریت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنی شیعہ وحدت کے ذریعے اسلام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے،اور ماہ ربیع الاول میں مجلس وحدت مسلمین دوسری عظیم الشان صوبائی لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کی میزبانی کرے گی جس میں مجلس کے قائدین ،شیعہ ،سنی علمائے کرام اور تمام مکاتب فکر کے رہنماء شریک ہوکر اتحاد وحدت اور امن و محبت کا پیغام دیں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں تعمیر مساجد کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے پانچ مقامات پر تعمیر مساجد کی منطوری دی گئی۔ اجلاس نے تعلیم و تربیت سے متعلق بہترین ورکشاپ بصیرت افزائی کورس کے انعقاد پرشعبہ تربیت کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

 

اس موقع پر اجلاس سے MWMکے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مخدوم سید ظفرعباس شمسی،صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری،صوبائی سیکریٹری مالیات مولانا محمد علی جمالی ، کونسلر عبد الکریم جمالی ، سید نیاز حسین شاہ ، سید گلزار علی شاہ ، سید قربان شاہ و دیگر نے خطاب کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب پولیس نے گذشتہ رات ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن خواجہ زاہد عباس کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ کا محاصرہ کئے رکھا۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے پولیس محاصرہ کے دوران پولیس والے علامہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر رہنماؤں کے بارے میں پوچھتے رہے، تاہم علامہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر رہنماؤں کے دفتر میں موجود نہ ہونے پر محاصرہ ختم کر دیا اور پولیس واپس چلی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہمیں ان گرفتاریوں اور ان ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درس گاہ کربلا ہے جہاں سے حریت کا درس ملتا ہے، ہم کسی بھی یزید کے سامنے نہیں جھکیں گے، یزیدان وقت کی بربادی کا وقت آچکا ہے اور حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمارے ہماری جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب کی جدوجہد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی)عوام جعلی مینڈیٹ اور چور دروازوں کے ذریعے اقتدار پر قابض حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں نکل چکے ہیں اب ان غاصبوں کا جانا ٹھہر گیا ہے انقلاب مارچ اور یوم شہداء میں شامل ہونے والوں کیخلاف کوئی بھی متشدد اقدام حکمرانوں کے تابوت آخری کیل ثابت ہوگا،ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس کراچی میں جاری صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 

علامہ امامی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب انقلاب مارچ میں ہر اول دستہ ثابت ہوں گے اور اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی صونائی کونسل کااہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم 35سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں ،دھرنے دیے ،احتجاج کیا،مگر یہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے، ہمارے شہیدقائدعلامہ عارف حسینی کے قاتلوں کو نواز حکومت نے رہاکیاقاتلوں اور جلادوں حکومتی سطح پر فری ہینڈ دیا گیا ہے عوام اس ملک میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔اور اب انشا اللہ با نیان پاکستان کی اولادیں شیعہ اور سنی مل کر اس ملک سے دہشت گردوں ،تکفیریوں کو نکال باہر کریں گے اورہر جبر کا مقابلہ مل کرکریں گے۔موجودہ حکومت جوآئین اور قانون کی پاسداری اور جمہوریت کا راگ الاپتی ہے اور عوام کو قانون کا سہارا لینے کا درس دیتی ہے مگرملک میں کہیں بھی کوئی بھی ادارہ محفوظ نظر نہیں آتا۔

 

انہوں نے انقلاب مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز حکومت نے کی جانب سے پنجاب میں کا رکنان کو ہراساں کیا جانے کی مذمت کرتے ہیں نواز حکومت نے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دینگے سندھ کا ہرگلی کوچہ مال روڈ اور ڈی چوک بن جائے گا۔اب کوئی ظالم ہمیں ملکی استحکام و ترقی اور عوامی حقوق کی جدو جہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گا ہم نے اپنی مظلومیت کو اب عوامی طاقت میں بدل دی ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب ظالم اپنے انجام کو پہنچ جائینگے اور مظلوموں اور مستضعفین کو فتح و نصرت نصیب ہونگی۔اجلاس میں علامہ صادق رضا تقوی ،عالم کر بلائی،مولانا نشان حیدر ،عبد اللہ مطہری،حیدر زیدی،امتیاز شا بخاری ،شفقت حسین ،آٖصف صفوی نے شر کت کی۔


قا ئد شہید کی زندگی اگر چہ مختصر لیکن ثمرآور تھی، مجلس وحدت اسی ثمر کا نتیجہ ہے، مولاناہدایت العسکری
(علی پور وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن ضلع علی پور کے زیر اہتما م شہید قا ئد علامہ عارف حسین الحسینی کی بر سی کے موقع پر ایک عظیم اجتماع بعنوان فکرِ حسینیؑ سیمنیار کا انقعاد کیا گیا جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی (صوبہ پنجاب) مولاناہدایت العسکری نے اظہار خیا ل کر تے ہوکہا کہ قا ئد شہید کی زندگیاگر چہ مختصر تھی لیکن ان کے کارنامے عظیم تر تھے ابھی تک ان کے اثرات ہمارے درمیان موجود ہیں مجلس وحدت مسلمین کی شکل میں پورے پاکستان میں ان کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے ۔اسیر امامیہ ، سا بقہ صدر آئی ایس او سردار وسیم عباس خان مستوئی ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور برادر شاکر حسین کاظمی شہید قا ئد کی شہادت پرخطاب کیا۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر موقع پر ملت کے لیے ہر اول د ستہ کے طور پرکام کیا اب آنے والے انقلاب مارچ کی دعوت دی ۔مولانا یوسف رضا کاظمی نے شہید قائد کی شہادت کے موضوع پر گفتگو کی اور شہید کی حیا ت پر اظہار خیا ل کیااس موقع پر مجلس وحدت مسلمین یونٹ اوچشریف سے ضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ نشرواشاعت خواجہ قمر عباس جعفری کی قیا دت میں مو منین کی بڑی تعداد نے شر کت کی جس میں آئی ایس او یونٹ اوچشریف کے یونٹ صدر کامران جعفری بھی موجود تھے آخر میں مجلس وحدت مسلمین علی پور سٹی کے سیکرٹری جنرل عدیل کاظمی نے اپنی کابینہ سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے محمد عملیش خان کی بلوچستان میں بطور آئی جی پولیس تعیناتی پر توقع ظاہر کی کہ وہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی اور اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ امت مسلمہ کے مختلف مکاتب فکر میں 95 فیصد مشترکات پائی جاتی ہیں۔ بدقسمتی سے بعض عناصر 5 فیصد اختلافات کو اچھال کر نفرتوں کی ترویج چاہتے ہیں۔ اختلاف، انتشار اور دہشت گردی کے پیچھے اسلام اور وطن دشمن سامراجی عناصر کا ہاتھ ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی محمد عملیش خان نے کہا کہ بلوچستان میں امن و اخوت کا فروغ میری ترجیح ہوگی۔ پولیس کے جوانوں اور افسروں نے اس صوبے میں دہشتگردی کے سدباب کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے۔ محکمہ پولیس کے اندر موجود کمزوریوں کی اصلاح کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ امن و اتحاد کے فروغ کیلئے ہم صوبے کے سیاسی اور مذھبی رہنماؤں سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں فروغ امن و اتحاد کے سلسلے میں 12 نکاتی تجاویز پیش کیں اور بتایا کہ بلوچستان میں شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث علمائے کرام مل کر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) ایم ڈبلیو ایم یوتھ ضلع حیدرآباد کے زیرِ اھتمام 8 شوال انھدام جنت البقیع احتجاجی مشعل بردار ریلی کا اھتمام کیا گیا، 8شوال انھدام جنت البقیع احتجاجی مشعل بردار ریلی کی قیادت مولانا امداد علی نسیمی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کر رہے تھے۔اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کائونسل، اور دیگر جماعتوں کے اکابرین ریلی میں شریک تھے۔ریلی میں خواتین ، بچوں اور مومنین کی بہت بڑی تعداد مشعل بردار ریلی میں شریک رہی۔ریلی حیدر چوک سے شروع ہوئی اور پریس کلب حیدرآباد پہ آکے اختتام پذیر ہوئی۔مولانا امداد علی نسیمی کا مشعل بردار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 شوال انھدام جنت البقیع احتجاجی مشعل بردار ریلی شیعہ سنی اتحاد کا مظہر تھی۔مشعل بردار ریلی جس میں ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے اور سول سوسائٹی کے افراد اور اکابرین نے شرکت کر کہ ظالم کے خلاف آواز اٹھانے میں ہمارا ساتھ دیا۔ہم پاکستان عوامی تحریک ضلع حیدرآباد، آل پاکستان مسلم لیگ ضلع حیدرآباد، سنی اتحاد کائونسل ضلع حیدرآباد، گرین ورکس فائونڈیشن، اور دیگر پارٹیز کے اکابرین کے شکرگذار ہیں جنہوں نے مشعل بردار ریلی میں شرکت کر کے طاغوت کے خلاف ہمارا ساتھ دیا۔آج پوری دنیا میں آلِ سعود لعین کی پیروی کر کہ مزاراتِ مقدسہ، مزاراتِ اولیاء اللہ اور صحابہ کے مزارات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔مولانا امداد علی نسیمی کا مشعل بردار ریلی سے خطاب۔

 

آلِ سعود لعین نے گوشہِ رسول ص بی بی  پاک فاطمتہ الزہرہ س، حضرت امام حسن ع۔ حضرت امام محمد باقر ع، حضرت امام جعفر صادق ع، امام زین العابدین ع اور دیگر آئمہ معصومین کو منھدم کر کہ دنیا کے مسلمانوں کو بتلایا تھا کہ وہ دشمنِ رسول ص ہیں اور انہی کی نسل آج پوری دنیا میں مزاراتِ مقدسہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور مسمار کر رہے ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔اس ریلی میں شرکاء نے عالمِ انسانیت کے جذبوں کو پامال کرنے کے خلاف ہاتھوں میں مشعل تھامے نکالی جس میں ان تمام شیطانی قوتوں اور یزیدیت آویز نظریوں کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے سردارِ انبیاء عہ سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صہ کی جگرِ گوشہ بیٹی بیبی فاطمتہ الزہرہ، آئمہ معصومین اور انبیاء کرام، اور اولیاء کے مزارات کو نقصان پنچایا ااور مسمار کیا ہے۔ ریلی کو مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا اشفاق مطھری، ڈاکٹر مسود جمال، سید اقبال زیدی، پاکستان عوامی تحریک ضلع حیدرآباد کے رھنماء نے خطاب کیا۔

 

آغا ندیم جعفری ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم یوتھ صوبہ سندھ اور مولانا اشفاق مطہری، ڈاکٹر مسعود جمال اور پاکستان عوامی تحریک کا رہنما ریلی میں شریک تھے۔
8 شوال انھدام جنت البقیع احتجاجی مشعل بردار ریلی میں خواتین کی شرکت۔ ہاتھوں میں مشعلیں اور وحدت پرچم تھامے ہوئے تھی۔
8شوال انھدام جنت البقیع احتجاجی مشعل بردار ریلی میں بچے شریک تھے۔

ایم ڈبلیوایم یوتھ ضلع حیدرآباد 8 شوال انھدام جنت البقیع احتجاجی مشعل بردار ریلی سے محترمہ فریدہ چنا ڈائریکٹر گرین ورکس فائونڈیشن ،آل پاکستان مسلم لیگ ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری سید اقبال حسین زیدی، اہل سنت عالم دین ڈاکٹر جمال مسعود  نےبھی  خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree