The Latest

سوات کی چودہ سالہ لڑکی ملالئے یوسفزئی پر قاتلانہ حملے میں ناکامی کے بعد سوات طالبان کے ترجمان نے ملالئے کے والد کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سوات طالبان مولانا فضل اللہ عرف “ریڈیو ملا” جنہوں نے اس سے قبل سوات کے علاقے کا کنٹرول سنبھالا ہوا تھا کے ترجمان سراج الدین احمد نے رائٹرز کو بتایا کہ نو عمر لڑکی کو نشانہ بنانے کیلیے فضل اللہ کے خاص ہٹ اسکواڈ کے دو کلرز بھیجے گئے تھے۔

سوات طالبان پر تحریک طالبان پاکستان کے سائے تلے کام کرنے کے حوالے سے مشہور ہے جس کے پاس تقریباً سو ماہر ٹارگٹ کلر موجود ہیں۔

رائٹرز کے مطابق سراج نے بتایا کہ ملالئے کو نشانہ بنانے کیلیے وادی سوات سے ہی تعلق رکھنے والے بیس سے تیس سال کی عمر کے دو افراد کو منتخب کیا گیا تھا۔

افغانستان کے صوبے کنڑ میں موجود ترجمان سراج احمد نے بتایا کہ ہمارا اسے مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جب اس نے ہماری بات نہیں مانی ہمیں یہ طریقہ اپنانا پڑا۔

احمد نے کہا کہ کچھ ماہ قبل طالبان کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں ملالئے کو مارنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا اور پھر اس کے بعد یہ کام ملٹری کمانڈر کے سپرد کیا گیا تھا
تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی میڈیا کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اپنے عسکریت پسندوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ادھر دوسری جانب

بی بی سی اردو پر شائع شدہ رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے پاکستان کے مختلف شہروں میں ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ(میڈیا) کو نشانہ بنانے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے حوالے سے اپنے بندوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت داخلہ کے ایک نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکیم اللہ محسود نے اپنے ایک اہم کارندے عباس عرف انتقامی کو ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنانے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور یہ فون کال خفیہ اداروں نے ریکارڈ کر لی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق محسود نے انتقامی کو ملالئے حملے کے بعد طالبان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پاکستانی میڈیا کے دفاتر اور ان کے نمائندوں کو نشانہ بنانے کی ذمے داری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فون کال سننے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے ذرائع ابلاغ کے دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ ملالئے پر حملے اور طالبان کی جانب سے اس کی ذمے داری قبول کرنے کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے تحریک طالبان پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور حکومت پاکستان سے ان کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

majlisناموس رسالت (ص)ریلی ڈی سی چوک سے شروع ہوئی جو کہ شیرانی چوک، کچہری چوک اور پریس کلب سے ہوتی ہوئی قنوان چوک پہنچی جہاں پر علمائے کرام نے خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مظفرگڑھ کے زیر اہتمام بعد نماز جمعتہ المبارک ڈی سی چوک سے قنوان چوک تک ناموس رسالت (ص)موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مظفرگڑ ھ برادر علی رضا طوری نے کی۔
ریلی کا آغاز ڈی سی چوک سے ہوا جو ہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شیرانی چوک، کچہری چوک اور پریس کلب سے ہوتی ہوئی قنوان چوک پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء نے چوک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا، اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور امریکی پرچم بھی نذرآتش کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تمام مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ اب وہ او آئی سی کی جانب دیکھنا بند کریں اور اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں ، مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس میں صرف اسلام کے قانون کی ہی پاسداری کی جائے

malakwalملکوال ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین تحصیل ملکوال کا تنظیمی اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل طالب حسین بھٹی کی زیر صدارت قدیمی امام بارگاہ محلہ راجگان میں منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں ممتاز عالم دین مولانا عمران حیدر گوندل ، مولانا منیر عباس، راجہ توقیر جاوید، دربار کے گدی نشین سیدثقلین عباس بخاری، ماتمی سنگتوں و دیگر تنظیموں کے نمائندگاناور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنو ں سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم تحصیل ملکوال اور ایم ڈبکلیو ایم ملکوال سٹی کی تشکیل نو کا مرحلہ مکمل کیا گیا اور باہمی مشاورت سے سید ثقلین عباس کو ایم ڈبلیو تحصیل ملکوال کا سیکرٹری جنرل ، سید علی عابدی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جبکہ سردار محمد رئیس کو ایم ڈبلیو ایم ملکوال سٹی کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں ان کی تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری نے  ایم ڈبلیو ایم کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اہداف پر روشنی  ڈالی ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا وجود عصر حاضر میں ملت تشیع کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ، یہ الٰہی جماعت شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کے پیغام عظیم کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ، قبل ازیں ایم ڈبلیو ایم منڈی بہائوال دین کے ضلعی سیکرٹری جنرل  نے ضلعی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی  اور شرکائے اجلاس کو علاقہ میں ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت سے آگاہ کیا

khaliq.asadiمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں قوم کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، معروف شیعہ رہنما الحاج حیدر علی مرزا، استاد ذوالفقار اسدی، سید اسد عباس نقوی، علامہ اسد آہیری اور رائے ناصر علی سمیت سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ خداوندمتعال قوم کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی کو شفا عطا کرے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا معصوم بچی پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کا اسلام اور پختون روایت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ اسلام کے نام پر ایک بدنما داغ ہیں، جو دنیا میں ایک منظم سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہی دہشت گرد ہزاروں معصوم پاکستانیوں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ علامہ اسدی نے کہا کہ اب ریاستی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس نیٹ ورک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔

علامہ اسدی نے کہا کہ ان کو اب لگام نہ دی گئی تو یہ دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤں کے لئے پاکستان کی سرزمین کو پرامن اور محب وطن لوگوں کیلئے تنگ کر دینگے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ ملالہ پر حملہ طالبان نے امریکی اور اسرائیلی ایجنسیوں کے اشارے پر کیا ہے تاکہ ناموس رسالت کی تحریک سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے لیکن ہم ان شیطانی قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت(ص) کی تحریک کو ہم منزل پر پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے قرآن کا حوالہ بھی دیا کہ قرآن میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ تم جتنے مرضی مکر و فریب کرو اللہ کی ذات اس سے بہتر تدبیر بنانے والا ہے۔

malala yousif22معروف طالبہ ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے حملے کے خلاف ملک بھر کی طرح مجلس وحدت مسلمین نوشیروفیروز سندھ میں بھی شدید احتجاج کیا گیا جس کا اہتمام مجلس وحدت نے کیا تھا اس احتجاج میں مظاہرین نے ملالہ پر حملے کو علم دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے اسے کھلی بربریت کہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور طالبان شدت پسندوں کے خلاف ملک کے تمام حصوں میں آپریشن کیا جائے اور ملک سے شدت پسندی کو ختم کیا جائے

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع نوشہرو فیروز کی سیکریٹری جنرل اعجاز علی ممنائی نے سوات میں ملالہ یوسف زئی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ملالہ پر حملہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں یہ ایک بدترین قدم ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں کہا کہ دہشتگردوں کے پاس انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے  طالبان اپنے نظرے پر کسی بھی حد پر جا سکتے ہیں انکا کہنا تھا کہ ان ظالموں نے حضور اکرم صلعم کے ان سنہری الفاظ کا بھی احترام نہ کیا جس میں آپ صلعم نے فرمایا ہے کہ بچوں کا احترام نہ کرنے والا ہم میں سے نہیں ہے سیکریٹری جنرل نے حکومت سے مطالبہ کیا جھ دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

mwmflag02کراچی میں کالعدم طالبان کے 22مراکز کا قیام سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے ،امریکہ نواز طالبان اورکالعدم دہشت گردگروہوں کے ہاتھوں بیگناہوں کا قتل عام پاکستان کی سالمیت کے لیئے خطرناک ہے۔علامہ آفتاب حیدر جعفری اور مولانا صادق رضا تقوی
کراچی ( )کراچی میں کالعدم طالبان کے 22مراکز کا قیام سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے ،مریکہ نواز طالبان اورکالعدم دہشت گردگروہوں کے ہاتھوں بیگناہوں کا قتل عام پاکستان کی سالمیت کے لیئے خطرناک ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مولانا مختار امامی ، مولانا صادق رضا تقوی، مولانا محمد حسین کریمی اور علامہ آفتاب حیدر جعفری نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت ، عدلیہ ، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اگر جلد وطنِ عزیزاور ملک دشمن قو توں میں سے کسی ایک کا انتخاب نہ کیا تویہ تمام ادارے پاکستان کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ار ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ ریاستی ادروں کو کالعدم دہشت گرد گروہوں اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اس وقت دہشت گردی اور قتل و غارت گری کی لپیٹ میں ہے اور ہمارے قومی ادارے تمام صبو توں اورحقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھی اس پوری صورتحال پر صر ف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ شاید وہ اب بھی ’’سب اچھا ہے‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ پاکستان کے محبِ وطن عوام حکومتِ وقت سے سوال کرتے ہیں کے جب انہیں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہیں تو وہ ان اسلام و ملک دشمن عناصر کے خلاف کوئی ٹھوس اور موؤر کاروائی کرنے سے کیوں گریزاں ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ اتنے سخت حفاظتی انتظامات اور حکومتی دعوں کے باوجودشہر کراچی کے 22 مقامات پر کالعدم طالبان اور ان کے زیرِ اثر گروہوں کے ٹھکانوں کی موجودگی صوبائی حکومت اور اس کے اتحادیوں پر بہت سارے سوالیہ نشا ن چھوڑ رہی ہے۔
رہنماؤں نے مزیدکہا کہ طالبان اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں ملت جعفریہ کے عمائدین اور دیگر تمام پاکستانی بیگناہ عوام کے روزانہ جاری قتل عام پر اب پاکستان کی محب وطن طاقتوں بلخصوص پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ، تحریک انصاف،متحدہ قومی موومنٹ ، جماعت اسلامی، جمیعت علماء اسلام ، پاکستان سنی تحریک اور دیگر کو فقط زبانی کلامی مذمتی بیانات سے باہر نکل کر عملی طور پر ان سے اظہار نفرت اور بیزاری کرنا ہوگاکیونکہ بات اب بہت آگے نکل چکی ہے اور اب شیعہ مکتب کے پیروکاروں کو شناخت کرکے بیدردی سے قتل کرنے کی رسم نے معصوم بیگناہ طالبات کو بھی نہیں بخشااور سوات میں اسکول کی طالبات اور خصوصاً امن ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کو شناخت کر کے گولی ماری گئی۔رہنماؤں نے آج شہر کراچی میںU.Pموڑ پر شہید ہونے والے استاد اور مجلس وحدت مسلمین کے ہمدرد اعجاز حیدر زیدی اور تین ہٹی پر ملت جعفریہ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن مرزا وقار حسین پر ہونے والے جان لیوا حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد شہر کراچی میں موجود امریکہ نواز طالبان اورکالعدم دہشت گردگروہوں کے خلاف موئثر کاروائی عمل میں لائے

mwm.lo10مجلس وحدت مسلمین پنجاب
لاہور( )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی شوریٰ کا اجلاس 13,14اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے 37اضلاع سے سیکرٹری جنرل ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور میڈیا سیل کے انچارج شرکت کریں گے۔ جس میں تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو ہو گی اور کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ اجلاس کے آخر ی روز صوبائی شوری ٰ کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے اور پرنٹ/الیکٹرانک میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے تمام یونٹس نے شوریٰ کے اجلاس کی تیاریاں شروع کردی ہیں

ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے انسان کے روپ میں حیوان صفت درندے ہیں ان کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ الحاج حیدر علی مرزا
لاہور( ) کوارڈینیٹر برائے مذہبی امور وزیراعلیٰ پنجاب ممتاز شیعہ رہنما الحاج حیدر علی مرزا نے ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے عناصر کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ جبکہ یہ انسانیت کے روپ میں بد ترین درندے ہیں۔ انہوں نے آئمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں قوم کی زخمی بیٹی ملالہ یوسف زئی کے لئے صحت یابی کی دعا کریں

کرم ایجنسی پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ایم اے ایم ایس سی کی طالبات کوہاٹ میں ایم اے کا پرچے دینے کے بعد مسافر گاڑی میں پاراچنار جا رہی تھیں کہ لوئر کرم صدہ درانی کے قریب مسلح دہشت گردوں نے گاڑی روک کر مسافروں پر فائرنگ کر دی اور ساتھ ہی گاڑی میں سوار طالبات اور دیگر مسافروں کے چہروں پر تیزاب پھینک دیا۔ جس کے بعد تین طالبات شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں علاج کے لئے ایجنسی ھیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق اس المناک واقعے کے بعد کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوامی و سماجی حلقوں اور قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ ملالہ پر طالبان کے حملے کی مسلسل کوریج دینے والا میڈیا، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں گذشتہ پانچ سال سے پاراچنار کے بچوں اور خواتین پر طالبان کے مظالم پر کیوں خاموش ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سول سوسائٹی اپنی منافقت ختم کرکے سوات کی طرح پاراچنار میں طالبان کے مطالم اور تیزاب کے حالیہ واقعہ کی بھرپور مذمت کرے اور اس انسانیت سوز ظلم میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنے کردار ادا کرے

MILI.mwmملی یکجہتی کونسل کا اجلاس کونسل کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں 11 ۔ 12 نومبر کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی تحفط ناموس رسالت (ص) و علماء ومشائح کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کی تیاریوں کے لیے مختلف کمیٹیوں کا از سرنو جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں ناموس رسالت (ص)، قرآن اور دیگر مقدس شخصیات کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ کو روڈ میپ دینے اور ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کے لیے موجود قانون کا ہر صورت تحفظ کرنے کو اعادہ کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree