The Latest

shahid.rajanasirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی (سیکرٹری اطلاعات ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن ڈسٹرکٹ ایسٹ) کے خانوادے سے عباس ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر شہید ناموس رسالت (ص) رضا تقوی کے بھائی اور ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی اور شہید کے بچے بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ملت جعفریہ کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ ہمیشہ عالمی استکبار کے خلاف میدان عمل میں موجود رہی ہے، علی رضا تقوی کی شہادت نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے ناموس رسالت (ص) کے تحفظ میں جان دینے پر شہید علی رضا تقوی کے خانوادہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گو کہ کسی کا اپنے سے جدا ہو جانا کسی مصیبت سے کم نہیں ہوتا، لیکن شہید نے اپنی شہادت کے ذریعے ناصرف اپنے خانوادہ بلکہ پوری پاکستان کی قوم کو سرخرو کیا ہے۔ اور شہید صرف ہمارے ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے شہید ہیں شہید ناموس رسالت کے خانوادے سے ملاقات میں علامہ شیخ سخاوت قمی بھی ساتھ تھے 

mwm.hightcourtہائی کورٹ بار اسلام آباد کے وکلاء اور ایم ڈبلیوایم کی مشترکہ ریلی ہائی کورٹ بارسے نکل کر ڈپلومیٹک انگلو تک پہنچ گئی
ریلی کے شرکاء امریکن سفارت خانے کو گستاخانہ فلم کے خلاف ایک یادداشت دینا چاہتے تھے کہ پولیس نے شرکاء کو روکا اور وکلاء پر لاٹھی چارچ کیا جس کے بعد کچھ دیر کشیدگی برقرار رہی لیکن آخر کارشمع رسالت کے پروانوں نے امریکن سفارت تک رسائی حاصل کی اور یاد داشت پیش کی ۔

مظاہرین نے ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو کی جانب مارچ کیا اور پہلے دو حفاظتی گیٹ توڑنے میں کامیاب رہے۔

تاہم وکلاء اور ایم ڈبلیوایم  کا یہ احتجاج ڈپلومیٹک انکلیو کے دوسرے گیٹ پر رک گیا جہاں وکلاء رہنماؤں نے تقاریر کیں۔
 وکلاء رہنماؤں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکی کی خوشنودگی حاصل کرنے کی پالیسی کو ترک کرے اور امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے

hafiznoriمجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام توہین رسالت (ص) کے خلاف پریس کانفرنس پریس کلب اسکردو میں منعقد ہوئی۔ شرکاء میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن  ورکن شوری عالی علامہ حافظ حسین نوری، مرکزی نمائندہ علامہ مبارک الموسوی اور علامہ سید مظاہر حسین الموسوی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج دنیا کے سب سے بڑے مفسد، عالمِ اسلام کے دشمن، شیطانِ بزرگ امریکہ کے پادری نے عالم بشریت کے محسنِ اعظم پیغمبر اسلام (ص) کی شانِ اقدس میں گستاخی پر مبنی فلم بنا کر دنیا کے پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

ہم امریکہ میں ہونے والے اس قبیح فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے عالم اسلام کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش اور اسلام مخالف مہم کا حصہ سمجھتے ہیں، نبی پاک (ص) کی توہین سے دنیا کے تمام باضمیر لوگوں کے دلوں کو زک پہنچی ہے۔ آج ہم سوگ میں اور غمزدہ ہیں۔ اس فلم کی تیاری ثابت کرتی ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانیت کے نام پر ایک بدنما داغ ہے۔ امریکہ کا نظام نہ فقط احمقانہ ہے بلکہ شیطان صفت لوگوں کے ہاتھوں میں ہے، وہ دن دور نہیں کہ خداوند کریم کے قہر و عذاب سے یہ ظالمانہ نظام درہم برہم ہو کر رہے گا۔

علامہ حافظ نوری نے کہا کہ شان رسالت (ص) میں گستاخی کرنے والوں کو اس پاک سرزمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں، کیونکہ اس دھرتی کو ہم نے اسلام کے نام پر حاصل کیا ہے۔ لہذا حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اور امریکی ناپاک عزائم کو سمجھتے ہوئے اپنے اقتدار کو حرمتِ رسول (ص) پر قربان کرنا ہوگا اور امریکی سفارت خانے کو بند کرکے سفیر کو ملک سے نکال دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امریکی توہین آمیز فلم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے پرامن احتجاج کے دوران پولیس نے امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کے بھائی اور ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری اطلاعات سید علی رضا تقوی شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس گردی کا یہ واقعہ ڈی آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ کی موجودگی میں ہوا۔ ہم پولیس گردی کے اس افسوسناک واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ کو فی الفور معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس کے یہ دونوں افسران امریکی ایجنٹ ہیں اور امریکی مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔

raja nasir karachiمعزز صحافی حضرات! السلام علیکم
ہم آپ کو آ ج کی اس اہم پریس کانفرنس میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور آ پ کے مشکور ہیں،آج کی اس اہم ترین پریس کانفرنس کا مقصد پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کی شان میں گستاخی پر مبنی اسلام مخالف فلم ’’Innocence of Muslims‘‘ کی پر زور مذمت کرنا اور ساتھ ہی ساتھ گذشتہ روز شہر کراچی میں عاشقان رسول اکرم (ص) کی جانب سے امریکن قونصلیٹ کی طرف نکالی جانے والی ’’لبیک یا رسو ل اللہ ‘‘ ریلی پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے بد ترین تشدد اور فائرنگ سے شہید ہونے والے علی رضا تقوی شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا ہے۔
محترم صحافی حضرات!
ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) اور ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کی شان میں گستاخی پر مبنی اسلام مخالف فلم در اصل عالمی صیہونزم اور عالمی استعمار امریکہ کی جانب سے اسلام کے خلاف جنگ کا کھلا اعلان ہے ،پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ ایک ناقابل معافی گناہ اور جرم ہے اور عاشقان رسول اکرم (ص) امریکہ اور اس کی جانائزاولاد اسرائیل کی جانب سے ہونیو الی اسلام مخالف سازشوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔
ہم پاکستان میں بسنے والے ہر اس شخص سے اپیل کرتے ہیں کہ جس کے دل میں عشق رسول اکرم (ص) موجود ہے کہ وہ جمعہ ۲۱ ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا حصہ بنتے ہوئے عالمی سامراج امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ جمعہ ۲۱ستمبر کو توہین رسالت و اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف احتجاجاً عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور گستاخِ رسول اکرم (ص) اور اسلام مخالف امریکی فلم کے بنانے والوں کے خلاف سرکاری سطح پر احتجاج کیا جائے ۔
ہم پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ پیغمبر اکرم حضرت محمدمصطفی(ص) جو کہ تمام جہانوں کے لئے رحمت العالمین ہیں کی شان میں کی جانے والی اہانت کے خلاف مسلم امہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں اور عالمی دہشت گرد شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شریک ہوں۔
ہم گذشتہ روز شہر کراچی میں اہانت پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف نکالی جانے والی ’’لبیک یا رسول اللہ ‘‘ ریلی کے شرکاء پر فائرنگ اور شہید علی رضا تقوی کے قتل کا ذمہ دار کراچی میں موجود امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈ مین ،آئی جی سندھ فیاض لغاری اورایڈشنل آئی جی سندھ پولیس اقبال محمود،ڈی آئی جی ساؤتھ مشتاق مہر اور امریکی قونصلیٹ کی سیکورٹی اور پولیس اہلکار کو سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جو کہ ایک عاشق رسول (ص) کے قتل کے ذمہ دار ہیں ،ایف آئی آر میں انہی افراد کو نامز د کیا جائے گااور اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو ہم پوری حکومت کو اس میں ملوث سمجھیں گے اور پھر اس میں حکومت کو بھی نامزد کیا جائے گا ،یہ تمام افرا دائرہ اسلام سے خارج ہیں کہ جنہوں نے امریکی خوشنودی کی خاطر اپنی عاقبت کو برباد کر دیا اور نہتے عاشقان رسول (ص) پر گولیاں برسا کر اپنی دنیا و آخرت برباد کر لی۔ان قاتلوں کا کردار بھی توہین آمیز فلم بنانے والے دہشت گردوں کی طرح ہے اور اسلامی مملکت میں عہدوں پر براجمان یہ افسران بھی روز محشر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی(ص) کی شفاعت سے محروم رہیں گے۔
معزز صحافی حضرات!
ہم آج پوری دنیا پر یہ بات عیاں کر دینا چاہتے ہیں کہ ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں کی جانے والی امریکی اہانت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،ابھی امریکہ سمیت پوری دنیا اور اسلام دشمن قوتوں کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی اہانت ایک نا قابل معافی فعل ہے اوراگر اہانت آمیز اسلام مخالف فلم کو ریلیز کیا گیا تو ہمارا احتجاج کا طریقہ کچھ اور ہو گا ہم صرف مظاہروں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ امریکہ کیلئے زمین تنگ کر دیں گے ،ہمارے احتجاج کو آخری اقدام نہ سمجھا جائے بلکہ ابھی ہمارے پہلے قدم اٹھے ہیں اور اگر عالم مغرب کی جانب سے اسلام کے خلاف سازشیں جاری رہیں تو پھر سنگین نتائج کے ذمہ دار خود مغرب کی حکومتیں ہوں گی۔
ہم دنیا بھر میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں اور ناموس رسالت (ص) کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ شہدائے ناموس رسالت (ص) ہیں جن کو دنیا و آخرت میں پیغمبر اکرم (ص) کی شفاعت نصیب فرمائیں
شرکاء4 پریس کانفرنس
۱۔ مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
۲۔ مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی
۳۔ ڈپٹہ سیکر یٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی مولانا صادق رضا تقوی

raja nasirناصر ملت جعفریہ پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں اپنے ایک بیان کہا کہ امریکہ اپنے آلہ کاروں کے زریعے سے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملہ کرکے توہین رسالت ص کے مسئلے سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ کراچی میں مذہبی رہنماووں کا قتل اور بم دھماکے سے امریکہ پاکستانی مسلمان عوام کی توجہ ناپاک فلم سے ہٹانا چاہتا ہے امریکہ ملک میں بدمنی پھیلاکر لوگوں کو احتجاج سے روکنا چاہتا ہے
ادھر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اچانک کراچی اور کوئٹہ میں بم حملوں نے میڈیا کی توجہ توہین آمیز امریکی فلم سے ہٹادی ہے ملک کے معروف تجزیہ کار طلعت حسین نے اپنے پروگرام میں کہا کہ میڈیا کی توجہ یک دم سے ہٹائی گئی گستاخانہ فلم سے ہٹ کر دوسری جانب ہوگئی

mwmhightcortاسلام آباد (پ۔ ر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک وفد نے بار کے جنرل سیکرٹری ملک وقاص کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین سے ملاقات کی۔ وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کو 19 ستمبر 2012ء کو وکلاء برادری کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ علامہ اصغر عسکری نے وفد کو دیقین دہانی کرائی کہ وہ توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی وکلاء کی ریلی میں بھرپور انداز میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارا جزو ایمان ہے۔ اس لیے ہم توہین رسالت ؐ کے خلاف ہر سطح پر ہونے والے احتجاج میں ہر اوّل دستہ کے طور پر شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں نے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کر کے ملت اسلامیہ کی غیرت کو للکارا ہے، اس لیے انہیں بھرپور انداز میں جواب دینے کی ضرورت ہے۔

miliyekjehticoncelملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کراچی کے ترجمان شہید ناموس رسالت رضاتقوی کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی
اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی جانب سے اس شہادت کو امت مسلمہ کی غیرت مندانہ ردعمل قراردیتے ہوئے شہید کے خاندان اور مجلس وحدت مسلمین کو خراج تحسین پیش کیا
اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شہید رضا تقوی کسی خاص مسلک یا جماعت کا شہید نہیں بلکہ ان کا تعلق امت مسلمہ سے ہے اور وہ شہید ناموس رسالت ہیں
اجلاس میں یہ بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف ملی یکجہتی کونسل مشترکہ لائحہ عمل پیش کرئے گی ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملی یکجہتی کا وفد دیر بالا میں شہیدہونے والے ناموس رسالت کے شہید اور کراچی میں شہید ہونے والے ناموس رسالت کے شہید رضاتقوی کے گھر خراج تحسین کے لئے جائے گا اور وفد لبیک یا رسول اللہ ریلی میں زخمی ہونے والے عاشقان رسالت کے گھر بھی جائے گا

protest in all pakistanرات گئے اسلام آباد بار کونسل نے مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد سے رابط کرتے ہوئے دعوت دی کہ اسلام آباد میں بارکونسل اور ایم ڈبلیوایم مشترکہ احتجاجی ریلی منعقد کرے گی جس میں وکلاء اور ایم ڈبلیوایم کے کارکن مل کے انتظامی امور چلاینگے ۔
کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی مظاہرے پر امریکی قونصلیٹ سے ہونے والی فائرنگ اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد کے بعد مذہبی جماعتوں کی طرف سے توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف احتجاج کا دائرہ پورے ملک کے کونے کونے میں پھیل گیا ہے۔ آج پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، سرگودھا، نوشہرہ، مظفرآباد، ملتان، کراچی اور دیگر شہروں و علاقوں میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور آئی ایس او پاکستان کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادارہ صراط مستقیم کے کارکنوں نے بھی علامہ آصف اشرف جلالی کی قیادت میں لاہور کو مردہ باد امریکہ کے نعروں سے لرزا دیا۔
حافظ محمد سعید کی ہدایات پر جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں مذہبی و سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ لانگ مارچ کے حوالہ سے بھی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ جماعۃالدعوۃ کی طرف سے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور حرمت رسول(ص) کانفرنسوں میں ہزاروں محبان رسول(ص) نے شرکت کی۔ حافظ محمد سعید کی زیر صدارت جماعۃالدعوۃ کے مرکزی قائدین اور رہنماؤں کے اجلاس میں ملعون پادری ٹیری جونز اور یہودی سام بسائل کی طرف سے بنائی گئی توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف ملک گیر سطح پر جاری تحفظ حرمت رسول (ص) کی تحریک کو گلی، محلے کی سطح پر منظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جماعت الدعوۃ نے اس بات کا فیصلہ بھی کیا ہے کہ پانچوں صوبوں و آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، جلسوں اور حرمت رسول (ص) کانفرنسوں میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں، طلباء، وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شریک کیا جائے گا۔ اجلاس میں تحریک حرمت رسول(ص) کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے تیز کریں تاکہ توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس اور لانگ مارچ کا انعقاد موثر انداز میں کیا جا سکے۔
حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ نبی اکرم(ص) کی حرمت کا دفاع ہمارے لئے سب سے اہم مسئلہ ہے، ہیلری کلنٹن جھوٹ بولتی ہے کہ توہین آمیز فلم بنانا ٹیری جونز کا اپنا فیصلہ ہے، صلیبیوں و یہودیوں کے مذہبی پیشوا اور امریکہ و یورپ سب گستاخان رسول(ص) کی پشت پناہی کر رہے ہیں، تحریر و تقریر کی آزادی کا کہہ کر گستاخوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے ہم ان کے کسی بہانے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء کی حرمت کا تحفظ اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں کسی مسلمان نے آج تک کسی نبی (ص) کی شان میں گستاخی نہیں کی، امت مسلمہ متحد و بیدار ہو چکی صلیبیوں و یہودیوں کو اب گستاخیاں نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور حرمت رسول (ص) کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور اس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو شریک کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، مسلم حکمرانوں کو اس مسئلہ پر ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے او آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا چاہیے اور عملی اقدامات کرتے ہوئے امریکہ کا سفارتی واقتصادی بائیکاٹ کیا جائے اور اس سے کئے گئے تمام معاہدات ختم کئے جائیں۔ تحریک حرمت رسول(ص) کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ توہین آمیز امریکی فلم بنانے اور چلانے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے، عالمی سطح پر تمام انبیاء کی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے تاکہ کوئی بدبخت دوبارہ نبی مکرم(ص) کی شان اقدس میں گستاخی کی جرأت نہ کر سکے۔
ادھر مجلس وحدت مسلمین نے بھی توہین رسالت کے ساتھ ساتھ کراچی میں اپنے سینئر کارکن کی شہادت کے خلاف احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سٹرکچر کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اگر کراچی سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں اور امریکہ کی غلام حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں امریکی ایجنٹ موجود ہیں جن کی وجہ سے توہین رسالت پر پاکستانی حکومت نے واضح انداز میں امریکہ سے احتجاج نہیں کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کیساتھ آئی ایس او پاکستان، آئی او پاکستان اور دیگر شیعہ جماعتیں بھی احتجاجی تحریک میں شامل ہو رہی ہیں۔
سنی اتحاد کونسل میں شامل 40 سے زائد جماعتوں نے بھی احتجاجی دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے لئے 18 ستمبر کو لاہور میں ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور ملک بھر کی سطح پر احتجاج کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سنی اتحاد کونسل کے ترجمان محمد نواز کھرل کے مطابق سنی اتحاد کونسل منگل کو ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرئے گی کی استعماری قوتوں کو فلم بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے مجبور کرنے کے لئے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکہ کی حکومت ان ملعون افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی غیرت مند قوم ہیں اور حرمت رسول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

لبیک یا رسول اللہ ریلی لاہور ۔رپورٹ

mwmlahoreprotest us filmمجلسِ وحدت مسلمین لاہور ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، اور تمام شیعہ جماعتوں کے ساتھ ساتھ اہلِ سنت برادران عاشقانِ رسول کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ۔

وحدت مسلمین کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا ، عاشقان رسول کے طرف سے لبیک یا رسول اللہ اور جانم فداک یا رسول کے فلک شگاف نعرے ۔

مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی جو مسلسل نعرے بلند کر رہیں تھیں ، علماء کرام میں مولانا ابوزر مہدوی ، مولانا عبدلخالق اسدی ،مولانا احمد اقبال ،  مولانا حسن ہمدانی ، مولانا مصطفیٰ مہدی ، اور دیگر علماء نے شرکت کی ، نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوزر مہدوی نے فرمایا کہ ہم کسی صورت اپنی محبوب ترین ہستی کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ، حکومت فی الفور اس بدی کے محور امریکہ کے وجودِ ناپاک کو ہماری پاک سر زمین سے نکال باہر کرے ،  ورنہ ہمارے جوان یہ کام خود سر انجام دیں گے۔ ہماری مائیں بہنیں ہمارے ساتھ ہیں ہم کار حُسینی اور کارِ زینبی ادا کرنے نکلے ہیں ۔

اس دوران خواتین لبیک یا رسول اللہ کے شعار بلند کرتی رہیں۔
عاشقانِ رسول نوجوان ، بزرگ و خواتین  امریکی قونسلیٹ کی جانب بڑھے ، پولیس کی لگائی  ہوئی رکاوٹوں کو توڑ ڈالا ، لاہور میں امریکی بدمعاشوں کی کمین گاہ کے مرکزی دروازے پر پہنچنے سے پہلے پولیس کا لاٹھی چارج شروع ہو گیا ، آنسو گیس پھینکی گئی ، خواتین کے درمیان گرنے والے آنسو گیس کے شیل کو ایک خواہر نے دوسری طرف پھینک دیا ، اور بتا دیا کہ ہماری بہنیں ہر مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

پولیس سے جھڑپ کے بعد نوجوانوں اور علماء قونسلیٹ کے مرکزی دروازے پر پہنچ گئے ، اور دروازے پر امریکی پرچم جلایا ، پولیس کے بار بار لاٹھی چارج کے باوجود خواتین ، بزرگ اور بچے بھی جوانوں کے ساتھ رہے ۔ اس دوران ہماری خواہر مائک پر خطاب فرماتی رہیں اور جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے کربلا کا زکر کرتی رہیں۔پولیس سے یہ سوال کرتی رہیں کہ تم مسلمان ہو یا  امریکی جانور ۔۔۔یہ تمہارے نبی کو توہین کرتے ہیں اور تم ان کی حفاظت ۔

امریکہ مردو باد اور لبیک یا رسول اللہ سے گونجتا ہوا علاقہ میدان ِ جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا ،

خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ کراچی میں نہتے عاشقان رسول(ص) کی ریلی پر پولیس اور رینجرز کی فائرنگ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کی باگ دوڑ اب بھی شیطانوں کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ فیاض لغاری، اے آئی جی اقبال محمود اور سانحہ کے اصل ذمہ دار ڈی آئی جی مشتاق مہر کو فوری برطرف کیا جائے اور ان پر توہین رسالت کے مرتکب لوگوں کو معاونت کرنے کے جرم کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو حالات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔ علامہ اسدی نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اللہ تعالیٰ اور عقیدہ ختم نبوت پر رکھی گئی اور ہم وطن عزیز میں کسی بھی شر
پسند کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ گستاخوں کو پناہ اور عاشقان رسول(ص) پر ظلم کریں، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو عاشقان رسالت خود ان کے لئے سزائیں تجویز کرنے پر مجبور ہوں گے۔


آغا ابوزر مہدوی نے سورہ فتح تلاوت فرما کر اس بات کا اعلان کیا کہ ہم جب چاہیں ہر رکاوٹ عبور کے سکتے ہیں ،اس کے بعد علماء نے جوانوں سے خطاب کیا اور فرمایا کہ آج کا یہ عظیم اجتماع ، عشق رسول کی دلیل ہے ، عشقِ علی کی دلیل ہے ، ہم حرمتِ رسول پر اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں ، ہمارا احتجاج جاری رہے گا ، اس کے  بعد پریس کلب کے باہر دوبارہ جوانوں اور خواتین سے خطاب کیا ،مولانا عبدلخالق اسدی نے کارِ زینبی ادا کرنے والی خواتین کو سلام پیش کیا ، اور کہا کہ دشمن ہم سے اسی لئے خا ئف ہے کہ ہمارا کارواں ، کاروانِ حُسینی  ہے جس میں بچے ، بوڑھے جوان سب شامل ہیں

labbeyk.ya rasolullh1کراچی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی مفادات کی پاسداری میں پولیس اب گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ربڑ کی گولیاں چلائے گی جبکہ کراچی میں دسیوں ہزارکی تعداد میں آنسوؤں گیس کے شل بھی منگوادیے گئے ہیں اوربکتربند گاڑیاں بھی طلب کی گئی ہیں، یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ امریکہ اعصاب شکن گیس کے گولے بھی کراچی پولیس کو دے رہا ہے
یہاں ان تیاریوں کو دیکھ کر یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ سب کچھ گستاخ رسول اللہ امریکہ کی ایمبیسی کی حفاظت اور عاشقان رسول اللہ کے احتجاج کے خلاف مسلمان ملک کی مسلمان فورسز کررہی ہیں؟
امریکی سفارتخانے نے پولیس کو شاباش دی ہے ہوسکتا ہے کہ وہ انعام بھی دیں لیکن ضروت اس بات کہ ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو امریکی قونصل خانوں اور سفارت میں یاداشت پیش کرنے دیا جانا چاہیے تاکہ اس قسم کی جنگی تیاریوں کی ضرورت ہی نہ بنے جب پولیس اور فورسز امریکی دفاع میں پرامن مظاہرین پرتشدد کرتی ہے تو پر نتائج برے ہی نکلتے ہیں بقول سنی اتحاد کونسل کے رہنما کے کہ پولیس میں امریکہ نوازلوگوں کی کمی نہیں جو چند ڈالروں کے عوض کچھ بھی کرسکتے ہیں جس کی مثال ہمیں کراچی میں مل گئی ہے ۔
اگر عقل مندی سے کام لینے کے بجائے امریکہ نوازی سے کام لیا گیا تو ملک بھر کا احتجاج امریکیوں کے بجائے خود پولیس اور فورسز کے خلاف بھی ہوسکتا ہے اس لئے پولیس کو عقل مندی سے کام لینا چاہیے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree