The Latest

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے ملتان میں فوری طور مسجد الحسین  میں امدادی کیمپ لگادیا گیا ہے۔
حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہونیوالی تباہ کاریوں کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا مشترکہ اجلاس علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی، ڈویژنل صدر اما میہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان تہور حیدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، غلام قاسم علی اور ثقلین نقوی نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں متاثرہونے والے ڈیرہ غازیخان اور اُسکے نواحی علاقوں میں مومنین کی کثیر تعداد بے آسراء ہیں اور ہماری امداد کے منتظر ہیں ، ہمیں ان حالات میں اُن کا ساتھ دینا چاہیے اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے ملتان میں فوری طور مسجد الحسین  میں امدادی کیمپ لگادیا گیا ہے۔
ڈویژنل صدر تہور مہدی نے کہا کہ نشتر میڈیکل کالج یونٹ کی ٹیم ادویات ں کا دورہ کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ملتان میں ایک بھرپور کمپین چلائی جا رہی تا کہ متاثر ہونے والے مومنین کو ریلیف دیا جائے۔

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ڈیرہ غازیخان کی 23آبادیاں متاثر ہوئی ہیں، اظہر کاظمی
 ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ چوٹی زیریں میں شیعہ آبادیاں مکمل طور پر زیر آب آ گئیں ، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ آگے بڑھ کر مومنین کی مدد کریں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ڈیرہ غازیخان کے سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین کاظمی نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جہاں ملک کے دیگر حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں وہیں ضلع ڈیرہ غازیخان کی 23 بستیوں کے تقریبا 3105خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کی تحصیل چوٹی زیریں جو کہ شیعہ اکثریتی علاقہ ہے وہاں پر سیلا نے بہت نقصان کیا ہے پوری کی پوری بستیاں زیرآب آ گئیں ہیں۔
ُاُنہوں نے کہ ابتدائی طورعلاقوں اور خاندانو ں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جبکہ مومنین کی ریلیف کے لیے فوری طور امدادی کیمپ لگائے جا رہے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ آگے بڑھ کر مومنین کی مدد کریں۔

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ اس فلم کو ریلیز ہونے سے نہیں روک سکتے کیونکہ ایسا کرنا ان کے ملک میں آزادی اظہار کے خلاف ہے تاہم امریکی وزیر خارجہ نے اس فلم کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابلِ نفرت اور غلط اقدام قرار دیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ اس فلم کے مواد اور اس سے دیے جانے والے پیغام کو قطعی طور پر رد کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس فلم کی بنیاد پر تشدد نہیں کیا جانا چاہئیے اس بے شرمانہ بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں اس فلم کو بنانے میں امریکی حکومتی مرضی شام ہے

توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا ہےاور پاکستان سمیت دنیا کے بیشترملکوں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جمعہ کے دن اکثر شہروں میں احتجاج کی کال دی گئی ہے  
پاکستان کی قومی اسمبلی نے مشترکہ قرارداد سے اس گستاخانہ فلم کی مذمت کی
جبکہ دینی جماعتوں نے سخت مظاہرے کیے _

ايران کے وزير ثقافت نے پيغبر اکر صلي اللہ عليہ وآليہ وسلم کي شان ميں توہين آميز فلم بنائے جانے کي مذمت کرتے ہوئے امريکہ اور صہيوني لابي کي حمايت سے کيا جانے والا ايک اور گھناونا اقدام قرار ديا ہے-
وزرات خارجہ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستاني عوام امريکہ ميں بنائي جانے والي اس توہين آميز فلم کي تياري اور اسے ريليز کئے جانے کي سختي کے ساتھ مذمت کرتے ہيں-
دوسري جانب تہران يونيورسٹي کے طلبہ و طالبات پيغمبر اسلام ص کي شان ميں توہين آميز فلم کے خلاف آج امريکي مفادات کے نگہبان سوئس سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے ہيں- طلبہ اتحاد کي جانب سےجاري ہونے والے بيان ميں توہين آميز فلم کي شديد الفاظ ميں مذمت کي گئي ہے-


حکومت الجزائر اور بحرين نے بھي توہين آميز فلم کي تياري اور اسے ريليز کئے جانے کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے اسے بين المذاہب رواداري کي کھلي خلاف ورزي قرار ديا ہے-
ہزاروں کي تعداد ميں مراکشي شہريوں نے توہين آميز فلم کے خلاف درالبيضا ميں امريکي قونصل خانے کے سامنے مظاہرے کئے ہيں- مظاہرين نے مردہ باد امريکہ اور مردہ باد اوباما کے نعرے لگائے اور امريکي پرچم نذر آتش کيا-
سيکڑوں کي تعداد ميں مصري شہريوں نے بھي قاہرہ کے امريکي سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کئے اور سفارت خانے کي عمارت پر نصب امريکي پرچم اتار پھينکا-
مصري پارليمان کے متعدد ارکان بھي توہين آميز فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امريکہ اور ہالينڈ کے سفيروں کو ملک سے نکالے جانے کا مطالبہ کيا ہے-
سوڈان ميں بھي سيکڑوں لوگوں نے حضرت محمد مصطفي ص کي شان اقدس کے خلاف بنائي جانے والي توہين آميز امريکي فلم کے خلاف خرطوم ميں امريکي سفارت  خانے کے سامنے مظاہرے کئے ہيں-
تيونس ميں بھي ہزاروں لوگ امريکي سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے توہيں آميز امريکي فلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کي - عالم اسلام کے ديگر شہروں ميں بھي توہين آميز امريکي فلم کے ‍ خلاف مظاہروں کي خبريں موصول ہو رہي ہيں-
ليبيا کے  شہر بن غازي ميں امريکي قونصل خانے پر توہين آميز فلم پر مشتعل لوگوں نے ہلہ بول ديا تھا اور عمارت کو آگ لگادي تھي-
دوسري جانب امريکي اخبار وال اسٹريٹ جرنل نے خبردي ہے کہ عالم اسلام ميں غم و غصے کي آگ بھڑکانے والي يہ فلم ايک اسلام مخالف اسرائيلي امريکي نے تيار کي ہے-

اخبار کے مطابق اس کفر آميز فلم کا ڈائريکٹر اور پروڈيوسر سام باسل نامي ايک اسرائيلي امريکي ہے-
سن دوہزار گيارہ کے ماہ ستمبر ميں تقريبا يہي دن تھے جب مصر کے عوام نے قاہرہ ميں صيہوني حکومت کے سفارت خانے پر حملہ کرکے اسرائيلي سفير اور ديگر سفارت کاروں کو مصر سے منہ چھپا کے بھاگنے پر مجبور کرديا تھا- اس وقت سے ليکر آج تک مصري عوام  بارہا مظاہرے کرتے چلے آرہے ہيں اور انکا مطالبہ ہے کہ اسرائيل کے ساتھ کئے جانے والے شرمناک کيمپ ڈيوڈ معاہدے پر نظرثاني کي جائے-
مصر کے عوام قومي مفادات کے تناظر ميں امريکہ کے ساتھ تعلقات پر بھي نظرثاني کا مطالبہ کر رہے ہيں

رہبر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام امریکی گستاخانہ فلم کے بارے میں khamenaei.rehbar

بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال اللہ العزیز الحکیم: یْریدونَ لِیْطفِؤا نورَاللہِ بِاَفواھھِم واللہْ مْتِمّْ نورِہ وَلوکَرِہَ الکافِرون

امت مسلمہ۔
اسلام دشمنوں کے ناپاک ہاتھوں نے ایک بار پھر پیامبر گرامی اسلام ص کی شان اقدس کی گستاخی کی کوشش سے اپنی دشمنی کو مزید آشکار کیا ہے
ایک بار پھر دنیا میں اسلام کی بڑہتی ہوئی نورانیت سے غصے میں آئے ہوئے صیہونی گروہوں کا نفرت انگیز پاگل پن سامنے آیا ہے
اس جنایت کے مرتکبین کی بے شرمی کے لئے اتنا کافی ہے کہ انہوں نے دنیا کی مقدس ترین اور نوارنی ترین ہستی کی شان میں گستاخی کی جاہلانہ کوشش کی ہے
اس توہین آمیزحرکت کے پیچھے صیہونی،امریکی اور دوسرے سامراجیوں کی مخاصمانہ سیاست پوشیدہ ہے وہ اپنی خام خیالی میں نئی نسل کے سامنے مقدسات کو عالیٰ مقام سے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کے دینی جذبات ٹھنڈے پڑ جائیں ۔
اگر ہم اس نجس مہم کے تسلسل کو سامنے رکھیں یعنی سلمان رشدی،ڈنمارک کے کارٹونسٹ،قرآن جلانے کی کوشش کرنے والے امریکی پادری کی حمایت نہ کی جاتی اور صیہونی پروپگنڈہ مراکزکی حمایت میں بنائی جانے والی دسیوں اسلام مخالف فلموں کی حمایت نہ کی جاتی تو آج یہ گناہ کبیرہ اور ناقابل معافی جرم کا ارتکاب نہ ہوتا ۔
اس جنایت کے پہلے درجے کے مجرم امریکی حکومت اور صیہونیزم ہے ،اگر امریکی حکومت اپنے ملوث نہ ہونے کے دعوئے پر سچی ہے توپھر اس جر م کے مرتکبین کو اتنی بڑی سزا دیں جتنا بڑا یہ جرم ہے کہ جس نے مسلم امت کے دل کو زخمی کردیا ہے
پوری دنیا کے مسلمان بہنو اور بھائیوجان لو دشمنوں کی جانب سے اس قسم کی گٹھیا حرکتیں در حقیقت بیداری اسلامی کی عظیم تحریک کی اہمیت اور اس کی بالیدگی کو بیان کرتی ہے واللہ غالب علی ٰ امرہ
سید علی خامنہ ای
اردو ترجمہ ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل

پوری قوم ایک بار پھر آزمائش کی اس گھڑی میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کریں، نثار فیضی

مجلس وحدت مسلمین کے رضاکار امدادی کاروائیوں کے لیے فعال ہو چکے ہیں، ہنگامی فنڈ قائم کر دیا ہے پوری قوم ایک بار پھر بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اس آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور سیلاب کے متاثرین کی امدادمیںدرمے دامے سخنے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔ اس وقت تمام علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نقصانات کا جائزہ لے چکے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔ مرکز اور صوبوں کی سطح پرہنگامی فنڈ قائم کردیا گیا ہے اور کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو اضلاع سے بھر پور روابط رکھ کر نقصانات کے مطابق امدادی سرگرمیوں کو منظم انداز میں چلائیں گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود برادر نثار علی فیضی نے خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان کی ورکنگ باڈی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ماضی کی طرح موجودہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں جس میں بالخصوص جیکب آباد ، جعفر آباد، سبی ، ڈی جی خان، راجن پوراور رحیم یار خان شامل ہیں،میں شعبہ جوان کے رضاکاروں کے ساتھ ملکرریلیف اور ریسکیو کے حوالے سے مہم میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ جلد ہی ان علاقوں میںراشن ، خیموں اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھجوایا جارہا ہے۔نثارعلی فیضی نے تمام مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح بہبود خیر العمل فاﺅنڈیشن کی گزشتہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی ابتک جاری امداد اس بات کی ضامن ہے کہ قوم کی داد رسی کا یہ مرکزی ادارہ اپنے اندر اس مشکل سے بھی نبر د آزما ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ انشاءاللہ ہم قوم کے دکھوں کا حقیقی مداواکریں گے۔

raja.mwm.confایم ڈبلیو ایم مرکزی آفس میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شان رسالت س کے خلاف امریکی فلم کے بارے میں اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ پاکستان سے امریکی سفیر کو نکالا جائے۔ جس طرح سے لیبیاء میں ہوا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفیر اور امریکی گماشتے جو پاکستان میں مختلف شکلوں میں آزادانہ نقل و حرکت کرتے ہیں، یہ سب جاسوس ہیں، چاہے یہ سفارتکاروں کی شکل میں ہوں۔ انہوں نے ہمارے آخری نبی پاکؐ کی توہین کی ہے، ان کو پاکستان سے نکالا جائے کیونکہ یہ توہین کرنے والی حکومت کے نمائندے ہیں۔ یہ آزادی بیان یا آزادی اظہار نہیں ہے بلکہ یہ ایک خیانت ہے، یہ ظلم ہے جو ہمارے اوپر ہو رہا ہے لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں امریکی سفارتکار اور سفیر و قونصلیٹ کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر امریکہ کو ایسا ملک جو پوری دنیا کے خلاف خیانتیں کرنے والا ملک ہے، افغانستان میں ڈرون حملے کر رہا ہے، پاکستان میں ڈرون حملے کر رہا ہے، ظلم کر رہا ہے، مسلمانوں کو تقسیم کر رہا ہے، شام کے اندر بھی ظلم کر رہا ہے، اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے اور گزشتہ دنوں جو یونائٹڈ مشن آیا ہے، یہ مشن پاکستان کے مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے نہیں آیا بلکہ یہ پاکستان کے خلاف ایک عالمی سازش ہونے جا رہی ہے۔ یہ مشن برما کیوں نہیں گیا، یہ مشن فلسطین کیوں نہیں جاتا جہاں بے گناہ لوگ قتل ہوئے ہیں۔ اس مشن کے پاکستان میں آنے کی کیا وجہ ہے۔ اگرچہ ہم بلوچ مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں، وہ ہمارے ساتھی ہیں، ہم مظلوموں کے ساتھی ہیں، ہم نے خون دیا ہے، شہید دیئے ہیں۔ ہم اپنا سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن اپنے وطن کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔ یہ ایک عالمی سازش ہے۔ ہم ان ادارے سے بھی کہتے ہیں جو اس ملک کے محافظ ہیں کہ اس وقت سے ڈرو جب پانی سر سے گزر جائے گا آپ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دو تاکہ ان خائن قوتوں کو ہمارے ملک میں مداخلت کرنے کا موقع نہ ملے۔ آپ دیکھئے جہاں بھی عالم مشن کے جہان اسلام میں گئے ہیں، وہاں مشکلات زیادہ ہوئی ہیں۔ یہ ہمارے دکھ درد بانٹنے نہیں آتے ہیں بلکہ یہ اپنے اہداف حاصل کرنے آتے ہیں۔ پاکستان میں اہل تشیع مظلوم ہیں۔ پاکستان میں اہل تشیع و اہل تسنسن دونوں مظلوم ہیں۔ ہمارے ریاستی اداروں پاکستان بنانے والوں کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا لیکن ہم پھر بھی اپنے وطن کے اندر عالمی قوتوں کی سازشوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے ملک کے تمام مسائل ہم خود حل کریں۔ دوسرے ممالک آکر ہمارے ملک میں ڈرون حملے کریں، یہ ہماری قومی غیرت کے خلاف ہے۔ پس ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ جو مشن پاکستان میں آیا ہے اس کو پاکستان سے نکالا جائے۔ میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں سے کہتا ہوں کہ آپ سیاستدانوں کے پیچھے لگے رہتے ہو کہ کون کہا جا رہا ہے، کیا کر رہا ہے۔ میں آپ سے کہتا ہوں کہ ظالموں کے پیچھے لگو، دہشت گردوں کے پیچھے لگو اور وطن کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرو اور پھر پاکستان کی عوام کے ساتھ شفیع رویہ اپناؤ۔ یہ پاکستانی مادر وطن کے بیٹے ہیں۔ بلوچ، مہاجر، گلگتی، بلتی، کشمیری سب اس مادر وطن کے غیور فرزند ہیں۔ ان کے ساتھ دشمنوں جیسا رویہ نہ اپنایا جائے۔ بلوچستان کا وزیراعلیٰ اسلام آباد میں بیٹھا ہوا ہے اور ہر وقت عیاشیوں کے چکروں میں رہتا ہے۔ ایک نا اہل انسان کو اس حساس صوبے کا وزیراعلیٰ بنانا یہ ثابت کرتا ہے کہ اسے بنانے والا بھی بہت بڑا نااہل ہے۔ گلگت بلتستان میں حالات خراب کرنے میں امریکہ، بھارت، اسرائیل اور پاکستان دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے۔ سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں اور آپس میں بات نہیں کرنا چاہتے۔ ایسی فضاء قائم کی ہوئی ہے کہ جیسے آپس میں دشمن ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بلوچستان، گلگت بلتستان پہلا مسئلہ ہونا چاہیے تھا نہ کہ ان کا اقتدار پہلا مسئلہ ہوتا۔ سیکورٹی ادارے کہتے ہیں کہ انٹرنل تو ہماری ذمہ داری ہی نہیں ہے، دہشت گرد پالنا اور انہیں تربیت دینا آپ کی ذمہ داری تھی۔ ان تمام شکایات کے باوجود ہم اس مادر وطن کے بیٹے ہیں۔ پاکستان کے بیٹے ہیں اور انشاء اللہ اپنے وطن کے لیے جانیں دے دیں گے لیکن نامحرموں کو، وطن کے دشمنوں کو، انسانیت کے دشمنوں کو اور اسلام دشمن قوتوں کو پاکستان میں ان کے آنے کا ساتھ نہیں دیں گے

30جن لوگوں نے بھی یہ کام کیا ہے، اسلام کے مسلمہ اصولوں اور مسلمہ مکاتب فقہی سب کی روشنی میں اس کے بنانے والے، اس میں کام کرنے والے اور اس کے لیے پیسہ خرچ کرنے والے سارے واجب القتل ہیں۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ

اس میں امریکی حکومت، امریکی انتظامیہ اس جرم میں برابر کی شریک ہے۔ ان کے ممالک سے آئے دن اس طرح کی مجرمانہ افعال انجام پاتے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔ اس وقت پورے کا پورا جہان اسلام اور پوری دنیا اور باشعور لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ اس وقت یہ ہمارے لیے بھی یہ قابل برداشت نہیں ہے کہ ہماری آخری نبی ؐ جو انبیاء کے خاتم ہیں، ان کی توہین کی جائے۔ یہاں پر یونائیٹڈ نیشن، سیکورٹی کونسل اور عالمی دنیا کے حقوق کے جتنے بھی ادارے ہیں، سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔ اگر آواز نہ اٹھائی تو وہ مجرم ہوں گے۔ ہم بھی کل پورے پاکستان میں احتجاج منائیں گے اور اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کی طرف مارچ کریں گے۔ امریکی حکومت کی سرپرستی میں یہ جو اقدامات انجام پا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہم عالم اسلام اور حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ بالخصوص پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں سے یہ کہتے ہیں کہ اگر عالم اسلام اکٹھا ہو، ہمارے اندر وحدت ہو تو ان لوگوں کو اس طرح کے اقدامات کرنے کی کبھی جرائت نہ ہوتی۔ یہ تفرقہ پھیلا کر، مسلمانوں میں انتشار پھیلا کر، مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر، ہمیں کمزور کر کے، ہماری غیرت کا امتحان لینا چاہتے ہیں۔ دشمن یہ نہیں جانتا کہ ہم رسول پاکؐ کی ذات گرامی پر سارے مسلمان اکٹھے ہیں، جدانہیں ہیں۔ ہم سب کے نبی ؐ ہیں، ہمارے آقا و مولا ہیں اور اس حوالے سے کل انشاء اللہ ایک عظیم احتجاج ہو گا۔ جہاں بھی ہمارے دوست ہیں، کراچی، لاہور اور جہاں جہاں امریکی قونصلیٹ ہیں، ہم سب اور ہمارے دوست امریکی قونصلیٹ کی طرف مارچ کریں گے کیونکہ یہ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے۔ ہم تمام مذہبی جماعتوں سے، تمام سیاسی جماعتوں سے اور پاکستان کی تمام با اثر شخصیات سے کہتےہیں کہ اس توہین کے مقابلے میں خاموش رہنا خود ایک جرم ہے۔ ہمیں آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ اس طرح کے خائنانہ، مجرمانہ، ظالمانہ اور ابلیسی اقدامات کا ہم مقابلہ کر سکیں۔ ہماری ذمہ داری کم از کم یہ بنتی ہے کہ احتجاج کریں۔

پریس کانفرنس کا مکمل متن

30پریس کانفرنس کا مکمل متن ایم ڈبلیوایم کے سربراہ کی پریس کانفرنس کا مکمل متن  
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ!
ا


 پریس ریلیز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

 ایم ڈبلیوایم نے امریکہ میں تیار ہونے والی توہین آمیز فلم کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
رسول پاک ۖ  کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ کل نماز جمعہ کے بعد امریکی سفارتخانوں کا گھیرائو کریں گے۔ علامہ ناصر عباس

 اسلام آباد(پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امریکہ میں تیار ہونے والی توہین آمیز فلم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ، یہ اعلان ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ، ا نہوں نے کہا کہ نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، ایم ڈبلیو ایم کل بعد از نماز جمعہ امریکی سفارتخانوں کاگھیرائو کرے گی،انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اسلام دشمن سرگرمیوں میں مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کہ وہ اسلام اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔دشمن ہماری غیرت کا امتحان لینا چاہتا ہے وہ نہیں جانتا کہ رسول پاکۖ کی ذات گرامی پر سارے مسلمان اکٹھے ہیں، جدانہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں توہین آمیز فلم کی تیاری پر خاموش رہنا جرم ہے۔انہوں نئے امریکہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کو اس پاک سرزمین پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ،ا علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا گزشتہ دنوں یہاں آنے والا یو نائیٹڈ مشن پاکستان کے مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف سازش  کے لیے آیا تھا، یہ مشن برما کیوں نہیں گیا، فلسطین کیوں نہیں جاتا جہاں بے گناہ لوگ قتل ہوئے ہیں، ہمارے ملک میں عالمی سطح پر ایک سازش ہو رہی ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم مظلوموں کے ساتھی ہیں، ہم نے خون دیا ہے، شہید دیئے ہیں۔ ہم اپنا سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن اپنے وطن کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے وہ ادارے جو اس ملک کے محافظ ہیں اس وقت سے ڈریں جب پانی سر سے گزر جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں اہل تشیع و اہل تسنن دونوں مظلوم ہیں۔ ہمارے ریاستی اداروں نے انکے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا لیکن پھر بھی اپنے وطن کے اندر عالمی قوتوں کی سازشوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے ملک کے تمام مسائل ہم خود حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاکۖ کی توہین سے تمام باضمیر مسلمانوں کے دل مجروح ہیں۔ آج ہم سارے سوگ میں ہیں، غمگین ہیں۔ اس زمانے میں اتنا بڑا ظلم ہوا ہے اور وہ بھی اس کلچر معاشرے میں اور جو اپنے آپ کو دنیا کا ماڈل کہلاتا ہے،ہمارے لیے تمام انبیاء واجب الاحترام ہیں، ہم تو بھارت کے مہاتما گاندھی کی توہین بھی جائز نہیں سمجھتے۔ انہوں کہا کہ امریکہ کا نظام احمقانہ ہے اور احمق لوگوں کے ہاتھوں میں انشاء اللہ یہ نظام ٹوٹ کر رہے گا۔ انہوں نے کراچی، لاہور میں فیکٹریوں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ان افسوسناک واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی تشکیل دی جائے اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے پریس کانفرنس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، سیکرٹری امور خارجہ، علامہ سید شفقت شیرازی، سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی، سیکرٹری فلاح و بہبود بردر نثار فیضی، سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین اور بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری علامہ مقصود ڈومکی بھی موجود تھے۔

mwm.us.confمجلس وحدت کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناسر عباس جعفری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے رسول اللہ ص کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور امریکی سفارت خانوں کا گھیراو کیا جائے گا کل اسلام آباد میں نماز جمعہ کے بعد جی سکس ٹو سے ریلی برآمد ہوگی
پریس کانفرنس
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ!
اگرچہ کہ ہمارے ملک میں اور بھی کئی سارے مسائل ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم مسئلہ جو تمام مسائل پر اہمیت رکھتا ہے وہ اس فلم کا ہے جو ہمارے نبی پاکؐ کی شخصیت کو بدنام کرنے کے لیے بنائی گئی، توہین کی گئی۔ یہ ایک ایسا عمل ہے، دنیا کے جتنے بھی دستور اور قوانین ہیں، اقوام عالم میں ان سب کی خلاف ورزی ہے۔ آزادی بیان، آزادی عقیدہ اور آزادی اظہار کے جتنے بھی آپ قواعد و ضوابط بنائیں، وہ اجازت نہیں دیتے کہ آپ دوسروں کے مقدسات کی توہین کریں۔ جن لوگوں نے بھی یہ کام کیا ہے، اسلام کے مسلم اصولوں اور مسلم کے مکاتب فقہی ہیں، ان سب کی روشنی میں اس کے بنانے والے، اس میں کام کرنے والے اور اس کے لیے پیسہ خرچ کرنے والے سارے واجب القتل ہیں۔ اس میں امریکی حکومت، امریکی انتظامیہ اس جرم میں برابر کی شریک ہے۔ ان کے ممالک سے آئے دن اس طرح کی مجرمانہ افعال انجام پاتے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔ اس وقت پورے کا پورا جہان اسلام اور پوری دنیا اور باشعور لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ اس وقت یہ ہمارے لیے بھی یہ قابل برداشت نہیں ہے کہ ہماری آخری نبی ؐ جو انبیاء کے خاتم ہیں، ان کی توہین کی جائے۔ یہاں پر یونائیٹڈ نیشن، سیکورٹی کونسل اور عالمی دنیا کے حقوق کے جتنے بھی ادارے ہیں، سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔ اگر آواز نہ اٹھائی تو وہ مجرم ہوں گے۔ ہم بھی کل پورے پاکستان میں احتجاج منائیں گے اور اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کی طرف مارچ کریں گے۔
 پریس ریلیز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

 ایم ڈبلیوایم نے امریکہ میں تیار ہونے والی توہین آمیز فلم کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
رسول پاک ۖ  کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ کل نماز جمعہ کے بعد امریکی سفارتخانوں کا گھیرائو کریں گے۔ علامہ ناصر عباس

 اسلام آباد(پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امریکہ میں تیار ہونے والی توہین آمیز فلم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ، یہ اعلان ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ، ا نہوں نے کہا کہ نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، ایم ڈبلیو ایم کل بعد از نماز جمعہ امریکی سفارتخانوں کاگھیرائو کرے گی،انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اسلام دشمن سرگرمیوں میں مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کہ وہ اسلام اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔دشمن ہماری غیرت کا امتحان لینا چاہتا ہے وہ نہیں جانتا کہ رسول پاکۖ کی ذات گرامی پر سارے مسلمان اکٹھے ہیں، جدانہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں توہین آمیز فلم کی تیاری پر خاموش رہنا جرم ہے۔انہوں نئے امریکہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کو اس پاک سرزمین پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ،ا علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا گزشتہ دنوں یہاں آنے والا یو نائیٹڈ مشن پاکستان کے مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف سازش  کے لیے آیا تھا، یہ مشن برما کیوں نہیں گیا، فلسطین کیوں نہیں جاتا جہاں بے گناہ لوگ قتل ہوئے ہیں، ہمارے ملک میں عالمی سطح پر ایک سازش ہو رہی ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم مظلوموں کے ساتھی ہیں، ہم نے خون دیا ہے، شہید دیئے ہیں۔ ہم اپنا سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن اپنے وطن کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے وہ ادارے جو اس ملک کے محافظ ہیں اس وقت سے ڈریں جب پانی سر سے گزر جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں اہل تشیع و اہل تسنن دونوں مظلوم ہیں۔ ہمارے ریاستی اداروں نے انکے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا لیکن پھر بھی اپنے وطن کے اندر عالمی قوتوں کی سازشوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے ملک کے تمام مسائل ہم خود حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاکۖ کی توہین سے تمام باضمیر مسلمانوں کے دل مجروح ہیں۔ آج ہم سارے سوگ میں ہیں، غمگین ہیں۔ اس زمانے میں اتنا بڑا ظلم ہوا ہے اور وہ بھی اس کلچر معاشرے میں اور جو اپنے آپ کو دنیا کا ماڈل کہلاتا ہے،ہمارے لیے تمام انبیاء واجب الاحترام ہیں، ہم تو بھارت کے مہاتما گاندھی کی توہین بھی جائز نہیں سمجھتے۔ انہوں کہا کہ امریکہ کا نظام احمقانہ ہے اور احمق لوگوں کے ہاتھوں میں انشاء اللہ یہ نظام ٹوٹ کر رہے گا۔ انہوں نے کراچی، لاہور میں فیکٹریوں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ان افسوسناک واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی تشکیل دی جائے اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے پریس کانفرنس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، سیکرٹری امور خارجہ، علامہ سید شفقت شیرازی، سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی، سیکرٹری فلاح و بہبود بردر نثار فیضی، سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین اور بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری علامہ مقصود ڈومکی بھی موجود تھے۔

امریکیوں کی جانب سے شان رسالت مآب پر گستاخی کے خلاف تہران میں امریکی منافع کے پاسدار سویس ایمبیسی کے سامنے ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ مسلسل اسلام دشمنی پر اترآیا ہے اور یہ فلم بھی امریکیوں کی اسلام دشمنی کا ہی ایک نیتجہ ہے ایران نے اعلان کردیا ہے کہ کل نماز جمعہ کے بعد ملک بھر اس سلسلے میں سخت احتجاج ہوگا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree