The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام نے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں مبارکباد دی ہے، مرکزی متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ،جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سمیت دیگر اکابرین نے اس فیصلے کو  ملکی ترقی و استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

علمائے کرام نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قیام شیعہ سنی افراد کی مشترکہ اور بے مثال جدوجہد کا نتیجہ ہے، پاکستان کے قیام کے لیے خطے میں بسنے والے ہر فرد نے بلاتخصیص مذہب و مسلک کردار ادا کیا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا تعلق  ملت تشیع سے تھا اور ان کی قیادت میں مسلمانان ِبرصغیر  اپنے الگ وطن کے حصول کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہی، آج اس ملک کی حفاظت کے لیے بھی تمام مکاتب ِفکر متحد ہیں، ہم نے مل کر پاکستان بنایا تھا اور مل کر ہی اسے عالمی استعماری سازشوں سے بچائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  رابطے کرنے والے علمائے کرام و مشائخ عظام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی ترقی میں آپ سب کا ساتھ اور تعاون ہمارے عزم و استقامت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے اور وہ اس جماعت کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کر سکتے ہیں اور ہمارے تمام امکانات سے استفادہ کر سکتے ہیں، ہم  اسے بلامشروط اور من و عن قبول کریں گے۔ہمارا روز اول سے یہ موقف بھی رہا ہے اور ہم نے اپنے عمل و کردار سے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کسی جماعت پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد بنیادی اصولوں کی بنیاد پر ہے جن میں آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری، سرحدوں  کے تحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار، مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان  کے لیے آئینی حقوق کا حصول شامل ہے، جو خون کے آخری قطرے تک قائم رہے گا، عمران خان کی قیادت میں پوری قوم مل کر وطن عزیز کو ایک آزاد، خود مختار،باوقار اور امن کا گہوارہ ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی ہے۔ انکی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے موقع پر مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں پودا لگایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت زمین کا حسن ہیں، جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ شجر کاری عبادت ہے۔ روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔ علامہ مقصودعلی ڈومکی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران درخت لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ دھاندلی سے اسمبلی میں جانے والے جعلی نمائندوں اور ان سے بننے والی جعلی حکومت صوبے اور ملک کی فلاح کے لئے کبھی کام نہیں کرنے والے ہیں۔ پولنگ ڈے پر الیکشن کمیشن کے نااہل عملے کی جانبداری کی وجہ سے قوم کے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء نے کہا کہ ہم متعدد بار الیکشن کمیشن کے عملے کی نااہلی، جانبداری اور کرپشن پر بات کر چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن قوم کا مینڈیٹ چرانے والوں کی پشت پناہی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ متنازعہ انتخابات سے اسمبلی میں جانے والے قوم کے نمائندے ہرگز نہیں ہو سکتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں قوم نے مسترد کیا اور متعلقہ آر اوز نے ان کا انتخاب کیا۔ ان جعلی نمائندوں سے بننے والی حکومت عوامی حکومت نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ قوم کی فلاح کو مدنظر رکھ کر کام کرے گی۔

علامہ علی حسنین نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ الیکشن کے روز موبائل سروسز بند نہیں ہونگے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے بھی بلوچستان کے بعض اضلاع کا نام لیتے ہوئے کہا کہ صرف ان اضلاع میں ہی سروسز معطل رہیں گی۔ اس کے باوجود جان بوجھ کر کمیونیکشن گیپ پیدا کی گئی۔ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ سوچھی سمجھی سازش تھی، تاکہ جعلی مینڈیٹ کو جتوا سکیں۔ الیکشن سے قبل بھی 2024 کے انتخابات پر سوالات اٹھ رہے تھے، تاہم پولنگ کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ یہ انتخابات نہیں تھے۔ عوام کو حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقے پی بی 40 اور پی بی 42 سے ایسے نمائندوں کو جتوایا گیا ہے کہ جنہیں حلقے کے لوگ جانتے بھی نہیں ہیں۔ پی بی 40 کے جعلی نمائندے کے خاندان کے افراد پر غیر ملکی ہونے کے بھی الزامات ہیں، جبکہ پی بی 42 کے جعلی نمائندے پر سرکاری ملازم ہونے کے الزامات ہیں۔ جو ریٹرننگ افسران ہمارے درست کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا رہے تھے، ان دو جعلی نمائندوں کے معاملے میں اتنے مہربان کیوں ہیں؟ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ ہم عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کا عملہ جانبدار اور نااہل تھا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت سے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کی ملاقات۔شیرافضل مروت کی این اے میں شاندار کامیابی پر مبارکبادی دی۔

 انہوں نے کہا کہ حبس اور بدترین فسطایئت میں جس بہادری و جرائت کامظاہرہ کیا وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ آپ نے پورے پاکستان کے جوانوں کی ہمت اور حوصلے کو بلند کیا۔ نیک خواہشات اور حوصلہ افزائی پرشیرافضل مروت نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حوالے سے جس طرح کی خدمت درکار ہو ہم حاضر ہیں۔ ہمارا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی نے مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔  وائس چانسلر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی، ڈاکٹر منیر احمد ڈین سوشل سائنسیز، ڈاکٹر رازق حسین ایچ او ڈی آئی آر ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر علی عباس اسسٹنٹ پروفیسر واحمد اسامہ طاہر لیکچرار آئی آر ڈیپارٹمنٹ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی مجموعی فعالیت اور مستقبل کے حوالے سے جاری تعلیمی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کم وقت میں یونیورسٹی کی غیرمعمولی فعالیت اور قومی سطح پر ادارے کی شہرت اور کنٹریبیوشن پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے طلبا کی ذہانت اور اعلی' تعلیم کے لیے موجود لگن اور شوق کو بھی سراہا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران سے مختلف تعلیمی موضوعات بلخصوص گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو اعلی' تعلیم کے حصول کے لیے درپیش مسائل سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ مسابقت کا ماحول اور معیاری اعلی' تعلیم کی فراہمی بلخصوص تحقیق و تدوین کے حوالے سے یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور اس عمل کو کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کا ضامن قرار دیا۔

 اس موقع پر وائس چانسلر نے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی سکالرشپ کا اعلان کرتے ہوئے پچیس سے تیس فی صد فیس پر سکالرشپ دینے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے یونیورسٹی ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بلتستان ریجن میں لاء ڈپارٹمنٹ کا کیمپس کھولنے کے لیے ضروری اقدامات مل کر کرنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس سے قانون سے شغف رکھنے والے طلبا و طالبات قانون کی ڈگری سکردو میں ہی مکمل کر سکیں گے۔ فیکلٹی ممبران نے اپوزیشن لیڈر کے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے ساتھ بھی سیشن کا اہتمام بھی کرایا، جس میں مختلف موضوعات پر سٹوڈنٹس کے ساتھ تبادلہ خیال بھی ہوا۔ وائس چانسلر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

وحدت نیوز(اصفہان)نقلاب اسلامی کی45ویں سالگرہ کی مناسبت سے جشن کا انعقادایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہانتفصیلات کے مطابق 11 فروری بروز اتوار 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کا انعقاد کیا گیا۔جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت برادر حافظ ذیشان کو نصیب ہوئی۔تلاوت قرآن کے بعد حاضرین کے سامنے برادر  غلام علی بلتستانی نے ترانہ پیش کیا۔ان  کے بعد مولانا جناب سید اسرار عباس نقوی صاحب نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں بیان کیا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سیرت آئمہ اور قرآن و عاشورا کے پیغام کے نقش قدم پر چلنے سے ممکن ہوئ۔انہوں نے مزید بیان کیا کہ دنیا میں جو ملت تشیع کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے وہ انقلاب اسلامی کی پالیسیز کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔مولانا اسرار عباس نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی خارجہ پالیسی اور کامیابی کا بنیادی رکن لوگوں میں وحدت تھی۔

انہوں نے امام خمینی کی وصیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے فرمایا میں دنیا سے مطمئن ہوکر جا رہا ہوں یعنی وظیفہ الہی انجام دیتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔آخر میں انہوں نے بتایا کہ انقلاب اسلامی کے دسترخوان کا حق تب ادا ہوسکتا ہے جب پیغام انقلاب اسلامی کی ترویج کریں۔یاد رہے کہ پروگرام میں نظامت کے فرائض برادر غلام علی بلتستانی نے انجام دئیے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد کے زیراہتمام حضرت سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد نذیر حسین جعفری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی ،مدرسہ خاتم النبیین کے مولانا ارشاد علی سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا تاریخ انسانی کا وہ منفرد کردار ہے جنہوں نے دین خدا کی سربلندی کے لئے بہت بڑے مصائب و آلام کو برداشت کیا۔ اسی لئے آپ کو ام المصائب اور جبل صبر کہا جاتا ہے۔ آپ عزم و ہمت جرئت و استقامت اور صبر و رضا کی معراج پر فائز تھیں۔ عالم انسانیت اور خدا کا دین قیامت تک سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے احسان کو نہیں بھلا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی وہ شجرہ طیبہ ہے جس کے پاکیزہ ثمر سے آج پوری دنیا میں حق و صداقت کی خوشبو آرہی ہے۔ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے مظلومیت غربت و تنہائی کے عالم میں انقلاب اسلامی کی تحریک کا آغاز کیا جیل اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کیں مگر ان کے آہنی ارادے کے آگے ہر رکاوٹ اور دیوار ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی۔ انقلاب اسلامی اقوام عالم کو حریت و آزادی اور راہ حق و راہ کربلا کا راستہ دکھا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سیف علی بلوچ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا راستہ روکنے کے دنیا بھر کی شیطانی طاقتیں متحد ہوگئیں مگر انقلاب ہر مرحلہ امتحان میں سرخرو اور سرفراز رہا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بہترین انداز سے انقلاب اسلامی اور امت مسلمہ کی رہبری کی ہے۔ اس موقع پر مدرسے کے طلباء نے یکم شعبان المعظم کی مناسبت سے بارگاہِ سیدہ زینب کبریٰ علیہا السلام میں منقبت پیش کی۔

وحدت نیوز(لاہور) تین شعبان ولادت باسعادت سالار شہداء آقا ابا عبداللہ الحسین کے پُر مسرت موقع پر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے اپنے پیغام میں حجت زمن امام مھدی عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور کل مومنین و مومنات کو ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اُس امامِ برحق کی آمد ہے جس نے ظلمتوں سے گھِری ہوئی دنیا کو روشن نور میں بدل دیا حریت و آزادی کے علمبردار،اسلام و قرآن کی سربلندی و سرفرازی کے پیغامبر سبط رسول الثقلین، علی (ع) و فاطمہ (س) کے دل کا چین، عالم اسلام کے نور عین حضرت امام حسین علیہ سلام جہان عالم کے لیے عزت و سربلندی ،بلند مقام و کمال ، نورِ ھدایت اور حریت و بیداری کا استعارہ ہیں، سید الشھداءؑ کی ذات مبارکہ تمام تر انسانیت کے لیے نقطہ ِ کمال تک پہنچنے کا ایک سریع ترین ذریعہ ہے ۔

سیدہ معصومہ نقوی نے اُمت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے الہیٰ، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے، ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور ان پر واضح کر دے کہ ہم حسینی ہیں، جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو بن سکتے ہیں، لیکن اپنے نظریات اور اصولوں سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے مرکزاور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کی منظوری دی ہے۔

رؤف حسن نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں جماعت اسلامی سےاتحاد کی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ ہم دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور رؤف حسن کو ملاقات میں ان 3 جماعتوں کے سواسب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔

Page 24 of 1456

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree