وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مختلف مذہبی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما کامران چشتی، کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، تحریک وحدت اسلامی کے چئیرمین جاوید اکبر ساقی، شیعہ شہریان پاکستان کے چئیرمین علامہ وقارالحسنین نقوی، شیعہ فیڈریشن پاکستان کے رہنما سید نوبہار شاہ، تحریک آزادی القدس کے رہنما سجاد حیدرشریک تھے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری جمعہ کو ملک بھر میں مسلمانان جہاں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے "یوم القدس" کے نام سے مناتے ہیں، پاکستان میں بھی ان شاءاللہ تمام مسلم امہ بلاتفریق یوم القدس کے جلوس میں بعد از نماز جمعہ شریک ہوکر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کے عزم کا اظہار کرینگے اور امریکہ اسرائیل اور ان کے اتحادی اسلام دشمن قوتوں کیخلاف نفرت اظہار کرینگے اور آج کی اس نیوز کانفرنس کی طرح مسلم امہ وطن عزیز پاکستان میں جمعتہ الوداع کو تاریخی اظہار یکجہتی اور وحدت اسلامی کا عملی نمونہ پیش کرکے اسلام دشمن قوتوں کو یہ پیغام دینگے کہ ہم رسول عربی(ص) کے ماننے والے ایک ہیں اور ہمارا دشمن بھی مشترکہ ہے، جو اسلام دین محمدی (ص) کا دشمن ہے۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عرب ممالک اسلامی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے اسرائیل کیخلاف ہر قسم کی سفارتی تعلقات کو منقطع کریں، بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلمانوں کو امریکی اتحاد سے نکل کر امریکہ و اسرائیل مخالف اتحاد میں شامل ہونا ہوگا، امریکی اتحاد کے زیرسایہ مسلمانوں کی مفادات کیخلاف ہی اقدامات ہونگے، وطن عزیز نام نہاد اسلامی اتحاد سے دور رہے جو مسلکی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ علامہ وقار الحسنین نقوی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملعون نام نہاد عالم ولی خان المظفرنے آئین پاکستان کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی صریحاَ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک روزنامہ میں خلیفتہ المسلمین امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی، پوری مسلم اُمہ جو وطن عزیز میں بستی ہے وہ اس قبیح عمل سے بہت رنجیدہ ہے اور نہایت غم و غصے کے عالم میں ہے، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، البتہ قانون کے مطابق اس نام نہاد عالم گستاخ کیخلاف حکومت بھی فوری کارروائی کرے اور ہر مسلمان بھی یہ حق رکھتا ہے کہ اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے۔

وحدت نیوز(گلگت) خیر العمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے عنوان سے منا رہا ہے۔اس حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت اور جامع مسجد غلمت نگر میں خیر العمل ویلفیئر ایند ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے گلگت ڈویژن کے137 یتیم بچے بچیوں میں سات لاکھ روپے کے سکالرشپ تقسیم کئے گئے.

خیرالعمل و یلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام وحدت ہاؤس گلگت میں عشرہ ایتام کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یتیم خاندانوں کو وظائف بھی تقسیم کئے گئے.اس تقریب میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن حاجی رضوان علی. مدرسہ جعفریہ کے پرنسپل شیخ عادل حسین.صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر غلام عباس. العصر پبلک اسکول کے پرنسپل بختاور خان. ضلع نگر کے سیکرٹری جنرل عابد حسین.شعبہ خواتین کی کوار ڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے شرکت کی۔

صوبائی سیکرٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ علی حیدر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ فلاح و بہبود انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتاہے اور اس مرتبہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرے ایتام کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سال 2012 سے یتیم بچوں اور بچیوں میں ہر تین ماہ بعد سکالرشپ کا اجراء کیا جاتا ہے اور اس وقت تک تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے یتیم خاندانوں کی کفالت کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت استور، ہنزہ نگر اور گلگت کے تقریباً 141 یتیم گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے اور انشاء اللہ خدا کی تائید و نصرت اور مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد ان یتیم خاندانوں کی کفالت کے فریضے سے سبکدوش ہونے کا شرف نصیب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی ،قدرتی آفات ضرورت مندوں کی مدد اور معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے

وحدت نیوز(کراچی) دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ’’عالمی یوم القدس‘‘ مناتے ہیں ۔بیت المقدس وہ مقام ہے کہ جہاں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرام کے قدم مبارک تشریف لائے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج یہی مقام یعنی قبلہ اول بیت المقدس مسلسل صیہونی شکنجہ میں جکڑا ہوا ہے، فلسطین پر امریکی و برطانوی سامراج کی سرپرستی میں سنہ1948ء میں ناجائز اور جعلی ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا سنہ1967ء میں قبلہ او کو صیہونیوں نے اپنے شکنجہ میں لیا اور یہاں تک کہ سنہ1969ء میں اسی بیت المقدس کو صیہونیوں نے نذرآتش کرنے کی گھناؤنی کوشش کی جس کے نتیجہ میں بیت المقدس کو شدید نقصان پہنچا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ باقرعباس زیدی ،مولانا صادق جعفری،علی حسین نقوی،علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر،آصف صفوی سمیت دیگر رہنماوں نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے مظالم کی تاریخ ستر سال سے بھی زائد کی ہے آج پوری دنیامیں مسلمان اس دن یعنی جمعۃ الوداع کو یوم القدس مناتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کی جد وجہد میں شامل ہوتے ہیں۔قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اورغاصب و جعلی ریاست اسرائیل کے جرائم کے خلاف اس سال جمعۃ الوداع یوم القدس ستائیس رمضان کو منایا جائے گا اور ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ مرکزی القدس ریلی کراچی اور اسلام آباد میں نکالی جائے گی۔ہم پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس پر صیہونی غاصبانی تسلط کے خلاف موقف پیش کریں اور فلسطین کاز کی حمایت کا اعلان کریں، ہم حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پر منعقد کیا جائے اور ملک بھر میں جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے، موجودہ دور میں امریکی سرپرستی میں عرب دنیا کے حکمران فلسطین کاز کا سودا کرنے میں سرگرم عمل ہیں جس کی واضح مثال مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین پر دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکا کی دعوت اور پھر فلسطینیوں کی آزادی کی تحریکوں کو دہشت گرد قرار دینا واضح طور پر اشارہ ہے کہ عرب حکمرانوں نے امریکی ایماء پر فلسطین کا زکو فراموش کرنے کی گھناؤنی سازش تیار کر لی ہے ، تاہم ایسے حالات میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے افکار و نظریات کے مطابق مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف پیش کرے اور فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کا کھل کر اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بھر کے عوام، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں سے ابھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ یوم القدس کے اجتماعات میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، پاکستان بھر کے تمام آئمہ جمعہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ جمعۃ الوداع کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں قبلہ اول پر صیہونی غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز بلند کریں اور بیت المقدس کی بازیابی اور فلسطینیوں کی آزادی کی تحریکوں کی کھل کر حمایت کا اعلان کریں۔ہم صحافی برادری اور کالم نگاروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے زور قلم سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کے عوام تک حقائق پہنچائیں کہ کس طرح آج عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے مسلم امہ کے درمیان تفریق اور نفرت کو ایجاد کر رہی ہیں جس کی ایک واضح مثال عرب ممالک کے قطر کے خلاف کئے گئے اقدامات ہیں ، امریکی ایماء پر عرب ممالک نے قطر کا اس لئے بائیکاٹ کیا ہے کہ قطر نے فلسطین کاز کے لئے سرگرم عمل آزادی کی مزاحمتی تحریک حماس کی حمایت کی ہے جبکہ امریکا اور اس کے دیگر عرب دوست ممالک فلسطینیوں کی مزاحمتی اسلامی تحریکوں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی کو دہشت گرد قرا ر دے کر مسئلہ فلسطین سے پوری دنیا کی توجہ ہٹا نا چاہتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حماس سمیت حزب اللہ اور جہاد اسلامی روز اول سے ہی غاصب صیہونی جعلی ریاست اسرائیل کے خلاف نبردآزما ہیں اور مظلوم اور نہتے فلسطینیوں اور قبلہ اول کا دفاع کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) خیر العمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے عنوان سے منانے کا عہد کیا ہے۔صوبائی سیکرٹریٹ گلگت اور جامع مسجد غلمت نگر میں خیر العمل ویلفیئر ایند ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے گلگت ڈویژن کے137  بچے بچیوں میں سکالرشپ تقسیم کئے جائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے جامع مسجد غلمت نگر اور وحدت ہائوس گلگت میں یتیم خاندانوں میں سات لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔صوبائی سیکرٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ علی حیدر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ فلاح و بہبود انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتاہے اور اس مرتبہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرے ایتام کے عنوان سے منایا جائیگا۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سال 2012 سے یتیم بچوں اور بچیوں میں ہر تین ماہ بعد سکالرشپ کا اجراء کیا جاتا ہے اور اس وقت تک تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے یتیم خاندانوں کی کفالت کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت استور، ہنزہ نگر اور گلگت کے تقریباً 141 یتیم گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے اور انشاء اللہ خدا کی تائید و نصرت اور مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد ان یتیم خاندانوں کی کفالت کے فریضے سے سبکدوش ہونے کا شرف نصیب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی ،قدرتی آفات ضرورت مندوں کی مدد اور معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کی حمایت میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر مجلس وحدت مسلمین23جون2016بمطابق 27 رمضان المبارک بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیوں کاانعقاد کرے گی۔یوم القدس کے اجتماعات میں شیعہ سنی مشترکہ طور پر شریک ہوں گے۔ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں القدس کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ملک کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد فلسطین پر اسرائیلی مظالم سے لوگوں کا آگاہ کرنا ہے۔مسلمانوں کے ازلی دشمن اور قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلمانوں کے سارے اتحاد عالم اسلام کی پسپائی کے لیے وجود میں آتے ہیں۔ اسرائیل کی ننگی جارحیت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کے لیے بھی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے۔عالم اسلام کو تفرقوں میں الجھا کر اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کی معاونت کی جا رہی ہے۔مسلکی نظریات کو ابھارہ اور حقیقی اسلام کو دبایا جا رہا ہے جو عالم اسلام کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے۔قبلہ اول پر اسرائیلی یلغار کے پیچھے امریکہ ،برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سازشیں کارفرما ہیں۔استعماری قوتیں ہماری وحدت کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔یوم القدس مظلوم فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔غزہ کے محاصرہ اور مظلوم مسلمانوں کے آئے روز قتل عام پر خاموشی امت مسلمہ کی غیرت و حمیت پر بدنما داغ ہے۔۔قائد اعظم نے فلسطنیوں کی حمایت کر کے پاکستان کا موقف واضح کر دیا تھا۔مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں گھروں سے نکلنا ہر شخص کا شرعی فریضہ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، فلسطین فاونڈیشن کے ترجمان صابر کربلائی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما جواد کاظمی،تاجر رہنما اجمل بلوچ اورکاشف اقبال سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کاز کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کے عوام رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں اور حکومت یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پو مناتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری دن منانے کا اعلان کرے،  عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے مسلم دنیا کو دہشت گردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تا کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم ہو سکے انکاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے،  فلسطین میں قبلہ اول پر صیہونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے مقررین  نے مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے نہ رکنے والے ستر سالہ سلسلہ کی بھی شدید مذمت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتوں نے مسلمان حکمرانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کے نتیجہ میں اسرائیل کے ناپاک عزائم بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیلی جعلی ریاست کے ناپاک عزائم کا راستہ روکنے کے لئے مسلم دنیا کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکا کا سہارا لینے کی بجائے آپس میں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور عرب ممالک کے مشترکہ اجلاس میں فلسطین کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا پردہ فاش ہو چکا ہے جس پر مسلم دنیا کے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، مقررین کاکہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والا امریکی سامراج فلسطینیوں کی اپنے حقوق کے دفاع کے لئے کی جانے والی مزاحمت کو دہشت گرد قرا ر دے رہا ہے اور مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، القدس کانفرنس ے شرکاء نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور پاپولر فرنٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شرکائے کانفرنس میں سول سوسائٹی اراکین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان سمیت طلباء برادری اور تاجر رہنما سمیت صحافی حضرات موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree