وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل طالب حسین ھمدانی و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ قطر کو فلسطینی مزاحمتی بلاک کی حمایت کرنے اور ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، امریکی ایماء پر لیبیا، شام، عراق کے بعد خائن عرب بادشاہتیں قطر کو تباہ و برباد کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنماؤں نے وحدت ہاؤس مظفرآباد میںریاستی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعابد قریشی،محسن رضا،حمید نقوی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی بلاک کی حمایت کرنے اور ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے کی پاداش میں قطر کو تباہ و برباد کرنے کی سازش کو عملی جامع پہنانے کیلئے امریکی ایماء پر نام نہاد عرب فوجی اتحاد سرگرم ہو چکا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ امریکی ایماء پر ایران کو تنہا کرنے کے بے وقوفانہ اعلان کے بعد اب اہم عرب ملک قطر کے خلاف فوجی اتحاد کے جارحانہ عزائم ایک جانب تو عالم اسلام کو کمزور کرنے کا باعث ہوگا تو دوسری جانب صہیونی جعلی ریاست اسرائیل کے تحفظ کا باعث ہوگا، کیونکہ قطر نے مزاحمتی بلاک کی حمایت ترک کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سربراہی میں بننے والا نام نہاد فوجی اتحاد عالم اسلام میں تفرقہ، نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، جس کیلئے وہ داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کو مدد فراہم کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر بننے والے نام نہاد فوجی اتحاد کی جانب سے امریکی ایماء پر کھلے عام جمہوری اسلامی ایران کو تنہا اور اب عرب اسلامی ملک قطر کے گھیراؤ اور اس کے خلاف کارروائی کا اعلان کرنے کے باعث اس کے چہرے سے نقاب الٹ چکی ہے، لہٰذا پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کے نام پر ملک و قوم کو اس دلدل میں دھکیلنے سے باز رہے، عالم اسلام کو درپیش تمام مسائل و چیلنجز میں فریق بننے کے بجائے غیر جانبدارانہ اور ثالثی و مصالحتی کردار ادا کرے، تاکہ عالم اسلام کو امریکی اسرائیل سازشوں سے بچایا جا سکے۔

وحدت نیوز(بدین) تعلقہ گولارچی سے تعلق رکھنے والے 40ہندومردوخواتین نے مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کےسیکریٹری جنرل علامہ سید نادر علی شاہ کےہاتھوں پر  کلمہ توحید پڑھ کرمذہب حقہ اسلام (شیعہ)قبول کرلیا،تفصیلات کے مطابق مقامی مسجد وامام بارگاہ میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں نو مسلم برادران وخوہران ایمانی سے ایم ڈبلیوایم کےرہنما علامہ نادر علی شاہ اور علامہ بہادر علی میمن نے عقیدہ وحدانیت پر خطاب کیا اور اصول وفروع دین سے آگا ہ کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کےمقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے نو مسلم بھائیوں کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر انہیں دائرہ اسلام میں خوش آمدید کہا۔

وحدت نیوز(خیرپور) خیرپور پولیس امریکہ اور اسرائیل کی نمک خواری میں مشغول ، عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ہونے والی  وال چاکنگ بالخصوص امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے مٹادئیے گئے، پولیس کی مجلس وحدت مسلمین کے مقامی ذمہ داران کے خلاف، ایف آئی آر کے اندراج کی دھمکیاں ، تفصیلات کے مطابق ضلع خیر پور میرس میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کی جانے والی جمعتہ الوداع یوم القدس بفرمان امام خمینی ؒ کی وال چاکنگ مقامی پولیس انتظامیہ کی جانب سے مٹائی جارہی ہے ، جبکہ ساتھ ہی پولیس ایم ڈبلیوایم کے تحصیل رہنما فقیر اعظم ہیسبانی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر کےاندراج کی  دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت حسین لانگا نے وحدت نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں یوم القدس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ، شہر شہر قریہ قریہ وال چاکنگ، بینرزاور پوسٹرز آویزاں کیئے جارہے ہیں ،پورے پاکستان میں خیر پور کے علاوہ کس شہر سے اس طرح کی کوئی شکایت تاحال موصول نہیں ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ خیر پورمیں یوم القدس کی ریلی پہلے سے زیادہ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ نکالی جائے گی کسی بھی قسم کی شرانگیزی کی ذمہ دار مقامی انتظامیہ ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کے چیئر مین علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ ماہ مقدس رمضان کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے طور پر منا رہی ہے جسکا مقصد ملک بھر میں موجود یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی اور انکواپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اس سلسلے میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ یتیم بچوں میں عید کے لیئے خصوصی گفٹس بھی تقسیم کرے گی۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ملک بھر میں 800 سے زائدیتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے جنکو ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ دیا جا رہا ہے ۔ مزیدہر ضلع میں مستحق یتیم بچوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ جس حد تک ہوسکے اُ ن کی معاونت کی جاسکے اور معاشرے میں یتیم پروری کا کلچر فروغ پاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ ایتام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

علامہ سید باقر زیدی نے کہا کہ اسلام نے بھی یتیم پروری پر بہت زور دیا ہے کیونکہ ایسے بچے جو اپنے ماں باپ کے سائے سے محر وم ہو جاتے ہیںپھر انہیں اپنی زندگی کا بسر کرنے کے لیے معاشرے میںسہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی یتیم کی مدد یا کفالت کر کے دل کو سکون اور راحت ملتا ہے اس لیے ہمیں یتیموں کی کفالت کے حوالے سے خود بھی حصہ ڈالنا چاہیے اور دیگر افراد کو بھی اس کار خیر میں شامل ہونے کی دعوت دینی چاہیے ۔

علامہ سید باقر زیدی نے کہا کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کا تو باقاعدہ طور پر کفالت ایتام کا ایک شعبہ ملک بھر پہلے ہی کام کر رہا ہے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ رمضان کا آخری عشرہ  ًعشرہ ایتام ًکے طور پر منائے گی  اس موقع پر انہوں نے تمام درد دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور معاشرے میں یتیم بچوں کی خواہشات اور بنیادی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے انکوماہ مبارک رمضان اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنے کے لیے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کا اس کار خیر میں ساتھ دیں ۔    
 

وحدت نیوز(میانوالی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ضلع میانوالی میں عشرہ ایتام کے سلسلے میں 248 یتیم بچوں میں 12 لاکھ 8 ہزار 4 سو روپےکے وظائف اور عید گفٹس تقسیم کیے گئے اس موقع پر  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری فلاح وبہبود برادر زعیم ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا نیاز بخاری،منتظرطوری اور صوبائی کابینہ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولانا نیاز بخاری نے کہا کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھااور یتیموں کی کفالت کو افضل ترین عمل قرار دیا ہےجس سے یتیم بچوں کا احساس محرومی کا خاتمہ ہوتا ہے. امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنی وصیت میں فرمایا کہ میرے بعد یتیموں کا خیال رکھنا۔

وحدت نیوز(لاہور) لاہور شہر میں فرقہ وارانہ بنیاد پر نوجوان ذوالفقار کا داعشی وتکفیریوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے،آپریشن ردالفساد کے ہوتے ہوئے ایسے شدت پسندوں کا سرعام قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے،لاہور میں ان شدت پسندوں کیخلاف کاروائی ہوئی ہی نہیں،اسی شمالی لاہور میں چند دنوں قبل ایک فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش کو تدفین سے روکدیا تھا،اگر اسی وقت ان شرپسندوں کیخلاف کاروائی ہوتی تو آج یہ المناک واقعہ پیش نہ آتا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے ضلع لاہور کی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاہور انتظامیہ،آئی جی پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسندوں گرفتار کر کے اس کا مقدمہ فوجی عدالتوں کے سپرد کیا جائے،لاہور پولیس نے مقتول کے ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کے دفعات شامل نہ کرکے اپنے دہشتگردوں سے ہمدردی رکھنے کا واضح ثبوت دیا ہے،انشااللہ شہید کے خون ناحق کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،اس علاقے میں موجود مسجد کا امام مسلسل شرپسندی پھیلانے میں مصروف ہے اور اس مظلوم شہید کی شہادت میں اس شرپسندکا کلیدی کردار ہے،شہید کے خاندان اور ان کے عزیزوں کو اب بھی دھمکیاں دے رہے ہیں،اگر لاہور انتظامیہ نے شہید ےکے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی نہ کی تو پنجاب بھر کے نماز عید میں احتجاج کرینگے اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا بھی دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree