وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں یوم شہادت حضرت امام علیؑ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے، ایام شہادت امام  علیؑ کی مناسبت سے ہونے والے عزاداری کی مجالس و جلوس ہائے عزاء کے دوران صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات کئے جائیں اور کے الیکٹرک کو عزاداری کے اجتماعات کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کا پابند کیا جائے، وہ وحدت ہاؤس سولجر بازار میں صوبائی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی حسین نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت یوم علیؑ کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف بہترین انتظامات کرے اور عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ عزاداری کے اجتماعات اور جلوس ہائے عزاء کے دوران صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے مؤثر انتظامات کئے جائیں، صوبائی و مقامی انتظامیہ پانی و بجلی کی سپلائی، سڑکوں کی مرمت اور دیگر سہولیات کو یقینی بنائیں، تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

علی حسین نقوی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم علیؑ کی مناسبت سے منعقد ہونے والے عزاداری کے اجتماعات کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، لوڈشیڈنگ کے فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہاپسند عناصر کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی میں خدانخواستہ کامیاب ہوئے، تو اس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور کے الیکٹرک پر عائد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مقدس ایام میں ہمیں صبر و تحمل اور برداشت سے کام لینا ہوگا، عوام پُرامن رہیں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان مجالس شہادت حضرت علیؑ اور جلوس ہائے عزاداری میں بھرپور شرکت کریں، انشاءاللہ اسلام و ملک دشمن انتہاپسند قوتیں اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام علیؑ کی ذات گرامی بلاتفریق رنگ و نسل انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، لہٰذا ہمیں آپ کے مقدس پیغام کو عام کرنا ہوگا، تاکہ دنیا اس سے فیضیاب ہو سکے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے مطالبہ کیا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقعہ پر عزاداری کے پروگراموں کو ملک بھر میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس موقعہ پر ملک کے تمام مرکزی جلوسوں پر وحدت سکاؤٹس کے پانچ ہزار نوجوان متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 19تا 21 رمضان پورے پاکستان میں امیر المومنین حضرت علی ؑ کی شہادت کے حوالے سے جلوس اور مجالس کا انعقاد ہوتا ہے۔ملک دشمن عناصر شر پسندی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔عزاداری کے جلوسوں کی موثر سیکوڑٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اداروں کو جامع ،مربوط اور ٹھوس لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ملت تشیع دہشت گردوں کی کاروائیوں کی سب سے زیادہ شکار رہی ہے۔ہمیں شیعہ اور محب وطن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔عزاداری کے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں۔کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو جلوس میں شرکت کی قطعاََ اجازت نہ دی جائے ۔ شہر کے مرکزی جلوسوں کی فضائی نگرانی کا انتظام کیا جائے تاکہ گرد و نواح کے حالات پر نظر رکھی جا سکے۔داعش اور طالبان سمیت دیگر دہشت گرد طاقتیں قومی سلامتی کے خلاف کارائیوں میں مصروف ہیں۔ان کی طرف سے عزاداری کے پروگراموں کو ٹارگٹ کرنے کی متعدد بار دھمکیاں بھی موصول ہو چکی ہیں ۔ایسی صورتحال میں انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا وحدت سکاؤٹس کی طرف سے ہر جگہ انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں، بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے تنظیمی کارکردگی اور ملکی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جس کی وجہ سے آج پورا ملک بدامنی اور انتشار کا شکار ہے۔ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔ ملکی ترقی کے راستے میں عوام نہیں حکمرانوں کی نیت اور کردار رکاوٹ ہے، کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کے معیشت کو کھو کھلا کردیا ہے۔ بدعنوانی اور کرپشن ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوانی سے ناانصافی، غربت اور میرٹ کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں اور مستحق کو اس کا حق نہیں ملتا،ہمارے عوامی نمائندوں نے لوگوں کی آنکھوں سے پردہ ہٹایا آج شہر کے بچہ بچہ ایک عوامی نمائندے کی فنڈ سے با خبر ہے ۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اسلامی احکامات،امن و امان،ملکی اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ ہمارے اصول سب کیلئے واضح ہیں، عوام کی خدمت، انکی فلاح اور ہر میدان میں ترقی ہمارا عزم ہے، ہمارے نمائندے ان اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی میدان میں جدو جہد کر رہے ہیں اور نتائج قوم خود دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار پروپیگنڈوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دے کر، ہمارے حوصلوں کو پروان چھڑا دیا۔ملکی ترقی اور عوام کو انکے حقوق دلانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میںمصروف ہیں۔ نہ صرف کوئٹہ میں بلکہ ملک کے تمام دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی قوت کے علاوہ ، عوام کے دلوں کو جیتنے والی جماعت کی حثیت رکھتی ہے، ہم نے مشکلات کے دوران قوم کا ساتھ دیا ، انکے حقوق کیلئے استقامت کا سہارا لیا اور ان کیلئے ہر میدان میں جد و جہد کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سیدباقر زیدی نے کہا کہ ماہ رمضان اللہ تعالی کا قرب اور خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس مہینے میں جہاں عبادات الہی،اطاعت الہی،نماز روزہ کی اہمیت ہے وہاں پر خدمت انسان کی انجام دہی کا بھی ثواب ہے اگر انسان کو خدمت خلق کے ثواب اور اہمیت کا پتہ چل جائے تو وہ اسی راہ پر چل پڑے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ  شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعوت افطار" کے نام سے روزانہ کی بنیاد پر افطا ردسترخوان کا انتظام کیا گیا  ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک بھر کے   50 سے زائد علاقوں میں مساجد ، امام بارگاہوںاور بس اسٹاپوں پر "دعوت افطار"   کے  پروگرامات منعقد ہوئے جس میں  ہزاروں کی تعداد میں افراد نے  خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے دستر خوان  پر روزہ افطار کیا ۔

خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام نوابشاہ،سکھر،بدین،جیکب آباد،تھر پارکر،شکار پور،سجاول،کراچی،اورکزئی ایجنسی،پاراچنار،ہریپور،کوہاٹ،ڈی آئی خان،گلگت،سکردو،لیہ،بھکر،ڈی جی خان،سرگودھا،جھنگ،چکوال،اسلام آباد ،منڈی، شیخوپورہ، ٹیکسلا، اٹھارہ ہزاری جھنگ،،قصور، ،فیصل آباد،لاہور،جہلم  و دیگر  اضلاع کے  50 سے زائد علاقوں جن میں صوبہ سندھ  میں 60 مائل ٹا ئون مسجد صاحب الزمانؑ ،نصرت کالونی ،ٹنڈو غلام حیدر، جام صاحب، مراد چلگڑی، جیکب آباد، ڈپلو تھر۔ صوبہ  خیبر پختونخواہ  میں درگئی،زیدان، پٹائو کلے، سٹی، گلگت بلتستان میں نلتر ، نومل، صادق آباد گمبہ، مناور، طاسو،گیزر، گمبہ سی  جی ایس، اشرف آباد، ہسپتال کالونی، سکندرآباد، ہنزہ۔ اپر پنجاب میں کوٹ بائی کان، نور پور سیٹھی، بھیرہ سیداں،  شیر بنگال ٹائون، باد شاہ پور، کولوال ننگیانہ، احمد پور سیال، مہڑہ شاہ والی،جسہ،تیرور،نولہ آباد، پرانی منڈی،پتوکی، شمکی بھٹیاں، تاتاری سرگودھا،اطہار پنڈدادن خان،لاہورمیں دو  ،فیصل آباد میں دو۔ جنوبی پنجاب میں بستی گوکال،پیر اصحاب، منڈا فقیر، ٹبی کربلا، سرائے مہاجر، فتح والا مورانی، بستی بلوچی والا، تونسہ، قصبہ بلوچاں، سرورآباد، چاہ غلام خانسر، بستی سہواگ و دیگر علاقوں میںخیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ  کے زیر اہتمام  دعوت افطار کے نام سے دسترخوان کا  اہتمام کیا گیا جس میں  ہزاروں افراد کو افطاری کرائی گئی  ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سیدباقر زیدی نے کہا کہ مخیر حضرات اور دوسرے اداروں کو بھی چائیے کہ وہ اس ماہ مقدس میں غرباء مسافروں اور ضرورت مندوں کے لیے افطاری کا انتظام کریں اور نیکیاں سمیٹیں۔

خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سیدباقر زیدی نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔ تمام منعقدہ  دعوت افطار کے پروگراموں  کے آخر میں وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا ئیں کرائی جاتی رہیں۔
                                          
     

وحدت نیوز(باری شاخ) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے بلوچستان باری شاخ مرکزی امام بارگاہ میں افطاری پارٹی دی گئی جس میں افطاری پارٹی میں شریک مومنین سےمجلس وحدت مسلمین کےصوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا اور انہوں نے کہا کہ کربلا کے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 24 قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں دہشت گرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کر رہے ہے اس تنظیم کا وجود صرف مسلمانوں کو خطرہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے اس تنظیم کا بانی امریکہ اور سعودی عرب ہے امریکہ اور سعودی عرب مسلمانوں کی بربادی پر تلے ہوئے ہیں مسلمانوں سے اپیل ہے کہ امت مسلمہ کے مستقبل کے بارے میں سوچا جائے کہ داعش کی دهشت گردی کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے یہ مسلمانوں کے لیے چیلنج بن چکا ہے اسی داعش نے کچھ عرصہ پہلے انبیاء علیہ السلام  اور صحابہ کرام کے مزارات کو مسمار کرنے کے بعد اجساد مبارک کی اہانت کی گئی ہے داعش امریکہ و اسرائیل پروردہ ہےجسے خلیجی ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے ان امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے حکم پر منافقین کی طرح اسلام کا لباس اوڑھ کر اسلام کو ختم کر رہے ہیں امریکہ کے صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا  ایران کی پارلیمنٹ میں  امام خمینی کے مزار پر خود کش حملہ اور اب کربلا میں حملہ یہ سب دورہ سعودی عرب کے اثرات ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)  معاشرے کامظلوم طبقہ ہی مجلس وحدت مسلمین کی اصل طاقت ہے اور آج پورے ملک میںمجلس نے برسوں سے خوف زدہ عوام کو ظالم و جابر قوتوں کے سامنے کھڑا کیا ہے۔

ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر قصر ابوطالب برمس گلگت میں شعبہ خواتین کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحق افراد اور یتیم بچیوں کو عید کے کپڑے تقسیم کئے گئے۔اس سال رمضان کا پہلا روزہ رکھنے والے تمام بچیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

محفل میلاد میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صوبائی کوآرڈینیٹرمحترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ معاشرے کے ستم رسیدہ افراد کی دلجوئی ہمارا دینی فریضہ ہے اور ہم ہرسطح پر مستحق و نادار خاندانوں سے رشتہ جوڑے رکھیں گے۔ظلم کے آگے ہر گز تسلیم نہیں ہونگے اور عدل وانصاف کے حصول میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ موجود حالات کے تناظر میں ہماری ذمہ پہلے سے کہیں زیادہ ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آئمہ علیہم السلام کے ایام ولادت و شہادت کو بھرپور طریقے سے منائیں تاکہ ان محافل و مجالس کے ذریعے دشمنوں کو ایک واضح پیغام دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ ہم پہلے سے زیادہ باہمت اور حوصلہ ہیں او ر دشمن کی ہرچال کا جواب دیا جائیگا۔اس موقع پر رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے مظلوم کی آواز بنے ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان کے محروم و مجبور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree