وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے کہا ہے کہ اولیائے اللہ کی محنت اور تبلیغ کی بدولت برصغیر میں اسلام کی شمع روشن ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید نعیم کاظمی کے ہمراہ مظفرگڑھ کے مختلف درباروں کے دورہ جات کے دوران سجادہ نشینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام پیار اور محبت سے پھیلا ہے نہ کہ تلوار کے زور پر۔ جہاں کہیں پر بھی اسلام کو تلوار کے زور پر پھیلانے کی کوشش کی گئی وہاں پر اسلام زیادہ دیر تک نہیں رہ سکا۔ تلوار کے زور پر سروں پر حکومت کی جاسکتی ہے نہ کہ دلوں پر۔ ظلم پھر ظلم ہے آخر ختم ہوجانا ہے۔ قرآن ہمیں امن اور انسانیت کا درس دیتا ہے تاہم کچھ نام نہاد مسلمان اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لعل شہباز قلندر سانحہ سمیت ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پاکستان کے باشعور عوام نے دشمن کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید نعیم کاظمی کا کہنا تھا کہ اولیائے اللہ کے درباروں پر سکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے، حالانکہ درگاہ لعل شہباز قلندر پر دہشتگردی کے نتیجے میں قوم ایک بڑا نقصان اٹھا چکی ہے۔ محکمہ اوقاف درباروں کے نذرانے اکٹھے کرنے کے لئے تو خوش ہوتا ہے لیکن سہولیات دینے پر وسائل کی عدم دستیابی کے بہانے تراشتا ہے لہٰذا ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ درباروں پر زائرین کے لئے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے۔ جہاں کہیں پر تعمیر نو اور مرمت کی ضرورت ہے، وہاں فوری طور پر سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس خوف کی فضاء کو توڑنے کے سلسلے میں پہلے درگاہ شہباز قلندر پر تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس کر کے سندھ میں اس خوف کی فضاء کو توڑا۔ اب اسی سلسلے میں 26 مارچ 2017ء کو ملتان میں درگاہ شاہ شمس تبریز میں تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس میں انشاللہ مظفرگڑھ کے تمام درباروں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا اجلاس آج (ہفتہ)صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں شروع ہوگا،جس میں سنٹرل پنجاب کے پچیس اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور ان کے معاونین شریک ہونگے،صوبائی سیکرٹری روابط رائے ناصر علی کا کہنا تھا کہ اجلاس اتوار تک جاری رہیگا ،اجلاس میں پنجاب میں درپیش مشکلات اور پارٹی امور پر غور کیا جائے گا،اجلاس کے آخری روز سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اہم خطاب ہوگا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفدکی مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے بینظیر ہاوس میں ملاقات، اہم قومی سیاسی معاملات اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ، اس موقع پر مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ،محسن شہریار اوراور بینظیر ہاوس کے انچارج اور پی پی پی اسلام آباد عامر پراچہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، جنہوں نے ایم ڈبلیوایم کےوفدکوبینظیر ہاوس آمد پر خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اسد عباس نقوی اورپی پی پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری کے درمیان مردم شماری، آپریشن رد الفساد اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کے جاری رکھنے کے حوالے سے ہم آہنگی کا اظہارکیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی اور شدت پسندی کا مقابلہ اتحاد، وحدت، رواداری اور ہم آہنگی سے کیا جائے، کیونکہ اس وقت ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ ان مراکز اور مدارس کا قلع قمع کیا جائے، جہاں سے انتشار، افراتفری اور کفر و الہاد کے فتوے جاری ہوتے ہیں اور یہ مراکز اسلامی تعلیمات کو غلط طریقے سے پیش کرکے پوری دنیا میں اسلام کو بدنام کر رہے ہیں، کیونکہ اسلام امن کا دین ہے اور دیگر تمام مذاہب کے پیروکاروں اور بندگان خدا کے احترام کی بات کرتا ہے اور جو لوگ اپنی مرضی کا اسلام عوام پر تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا ہمیں مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا اور ان کی سرپرستی اور معاونت کرنے والوں کا بھی محاسبہ کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (پنجاب) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل خانم زہرہ نقوی نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مسؤل شعبہ تعلیم و تربیت  خانم نرگس سجاد کیساتھ ۳ روزہ(۱۱/۱۲/۱۳مارچ) صوبہ پنجاب کا تنظیمی اور تربیتی دورہ کیا جہاں مختلف اضلاع اور یونٹز کی خواہران سے ملاقات اور کارگردگی کا جائزہ لیا۔منڈی بہاؤالدین اور کمالیہ کی خواتین کیساتھ تنظیم سازی کے سلسلے میں تفصیلی ملاقات کی گئی اور ملک میں  ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین کے مختلف شعبہ جات اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

تلہ کنگ کی ضلعی کابینہ اور تنظیمی عہداران کیساتھ تنظیمی اور تربیتی حوالے سے میٹنگ کی گئی  اور ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین تلہ کنگ کی خواتین کی فعالیت مزید بہتر کرنے  کے حوالے سے مختلف پروگرامز ترتیب دئے گئے۔اسکے علاوہ ضلع  ٹوبہ ٹیک سنگ میں بھی تنظیم سازی کے حوالے سے وہاں کی فعال خواہران کیساتھ میٹنگ کی گئی جسکے بعد وہاں ۵ رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گی۔ ضلع جہلم میں  شھزادی کونین بی بی فاطمہ(ع) کے حوالے سے اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی  کے حوالے سے خواتین کا پروگرام امام بارگاہ سیداں میں منعقد کیاگیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی  سیکرٹری جنرل خانم زہرہ نقوی نے  شھزادی کونین بی بی فاطمتہ الزہرہ کی زندگانی بطور اسوہ اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار و خیالات پر مفصل روشنی ڈالی۔ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی شعبہ تعلیم و تربیت کی مسؤل خانم نرگس سجاد نے اپنے خطاب میں جنابِ سیدہ بی بی فاطمتہ(ع) بطور محافظہ راہِ ولایت  پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اسکے علاوہ توسیع و تنظیم کے حوالے سے ضلع جہلم کے عہدےداروں سے بھی خصوصی نشست ہوئی، ضلع جھنگ  میں یومِ مادر،بی بی سیدہ(ع) اور بی بی ام البنین کے حوالے سے خواتین کیلئے ایک کانفرنس  امام بارگاہ قصرِ زہرہ میں منعقد ہوئی۔جسمیں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم زہرہ نقوی نے ملت میں خواتین کی فعالیت کی اہمیت و افادیت اور بلخصوص شعبہ سیاسیات میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تنظیم سازی کے تحت پشاور میں دو  روزہ صوبائی تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خیبر پختونخواہ کے 15 اضلاع نے شرکت کی۔ معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مؤثر تنظیم سازی کے لئے ضروری ہے کہ یونٹس کے دوراجات اور روابط کو مؤثر بنایا جائے اور ضلعی سیکرٹری جنرل اپنی پوری کابینہ کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کام کرے۔

 انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع بھر پور فعالیت کریں اور یونٹ سازی کو اہمیت دیں۔ ورکشاپ میں شعبہ سیاسیات کے مرکزی سیکرٹری برادر اسد نقوی، شعبہ روابط کے مرکزی سیکرٹری ملک اقرار حسین ،صوبائی سیکرٹری KPK علامہ اقبال بہشتی اور شوریٰ عالیٰ کے رکن بزرگ عالم دین علامہ جواد ہادی نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے۔

شرکاء ورکشاپ نے فیڈ بیک دیتے ہوئے تنظیمی ورکشاپ کو سرایا اور خواہش کا اظہار کیا کہ ایسی مفید ورکشاپس کو ڈویثرن اور ضلعی سطح پر بھی منعقد کیا جائے تا کہ کارکنان کی نظریاتی تربیت کی جا سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree