وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروواہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین افراد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف پاک فوج کی جانب سے آپریشن ''ردالفساد''جاری اور دوسری طرف خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے، جو سیکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے،ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخواہ میں اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اگر ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے ارد گرد میں فوری آپریشن کیا جائے، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو فعال کیا جائے، کالعدم جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔اس موقع پر اُنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروواہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علامہ اقتدار نقوی نے 28فروری کو اسلام آباد میںدہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا ہادی حسین، مولانا فرحان حیدر اور سیکرٹری سیاسیات سخاوت علی موجود تھے۔

 اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس مثبت اقدام ہے،ملکی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے لیے مجلس وحدت مسلمین کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مخدوم شاہ محمود نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں کو مل کے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج کی جانب سے آپریشن ردالفساد خوش آئند ہے ، اس آپریشن کی زد میں دہشتگردوں اور اُن کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا جائے، دہشتگردی کسی بھی صورت میں معاشرے کے لیے ناسور ہے ، حکومت اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو نکالے۔

علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں حکومت کی طرف سے اگر نیشنل ایکشن پلان کی طرح آپریشن ردالفساد کی راہ روڑے اٹکائے گئے تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ 28فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس محب وطن جماعتوں اور قوتوں کا اجتماع ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد/گلگت) اسلامی تحریک پاکستان کے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ کی اچانک رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی اور سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ جبکہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغاسید علی رضوی، علامہ نیئر عباس مصطفوی سابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان، غلام عباس، محمد الیاس صدیقی ، عارف حسین قنبری، ڈاکٹر علی گوہر، حاجی رضوان علی ممبر جی بی ایل اے، بی بی سلیمہ ممبرجی بی ایل اے، اور سائرہ ابراہیم کوارڈینیٹر شعبہ خواتین نےصوبائی سیکریٹریٹ سےجاری تعزیتی بیان میں محمد علی شیخ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کو تعزیت پیش کی ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے کہا کہ محمدعلی شیخ کی ناگہانی وفات سے علاقے کی سیاست میں ناقابل تلافی خلا پیدا ہوگیا۔ضلع نگر کی تعمیر و ترقی کیلئے محمد علی شیخ انتھک محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔مرحوم کے پسماندگان سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدا وند تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ محمدعلی شیخ ایک سنجیدہ اور دیندار سیاست دان تھے جو سیاست کو عبادت سمجھ کر اس میدان میں وارد ہوئے تھے،مرحوم نے حقوق سے محروم غریب طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع نگر کی تعمیر و ترقی میں نہایت ہی قلیل عرصے میں بھرپور کردار ادا کیاوہ اپنی نرم دلی اور جاذب شخصیت کی وجہ سے پورے علاقے کے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے تھے،ان کی اچانک جدائی نے پوری ملت کو غم زدہ کردیا ہے،خدا وند عالم مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی کے سیکریٹری امور سیاسیات انجینئرمہر سخاوت علی سیال   اور ملک عامر کھوکھرکی  سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی   کی مرکزی صدر سیدہ عابدہ بخاری اور سید مطلوب بخاری سے ان کی دفترمیں  ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،اس موقع پر مہر سخاوت علی نے ا سیدہ عابدہ بخاری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی وطن عزیز پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے جس کا مقابلہ ملی وحدت سے ہی ممکن ہے ،مجلس وحدت مسلمین نے اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر بروقت اور درست قدم اٹھایا ہے ،سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی    اس مثبت عمل میں شریک ہو گی  ،یاد رہے مجلس وحدت مسلمین کے تحت مذکورہ اے پی سی 28 فروری کو دن 2 بجے اسلام آباد ہوٹل اسلام آباد میں ہو گی ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کی  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،اس موقع پر ناصر شیرازی نے اعجاز چوہدری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی وطن عزیز پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے جس کا مقابلہ ملی وحدت سے ہی ممکن ہے ،مجلس وحدت مسلمین نے اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر بروقت اور درست قدم اٹھایا ہے ،تحریک انصاف اس مثبت عمل میں شریک ہو گی ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب  برادر سید حسن کاظمی بھی شامل تھے ،یاد رہے مجلس وحدت مسلمین کے تحت مذکورہ اے پی سی 28 فروری کو دن 2 بجے اسلام آباد ہوٹل اسلام آباد میں ہو گی ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے ووحدت ہاوس ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ضیا الحق نے افغانستان کے راستے آنے والے دہشت گردوں کو اس ملک میں پناہ دی۔جس کا نتیجہ کلاشنکوف کلچر کی شکل میں سامنے آیا۔.اسلام کی بنیادی تعلیمات سے عاری دہشت گرد گروہوں نے اسلام کے نام پر اس ملک میں قتل و غارت کا بازار گرم کیے رکھا۔اولیاء اللہ کے مزارات اسکولوں اور بازاروں کو نشانہ بنایا گیابانیان پاکستان کے بیٹوں کی نسل کشی کی گئی جو اب تک جاری ہے۔ارض پاک پر کسی بھی دہشتگردی کو قبول نہیں کریں گے ۔ اجلاس میں علامہ مبشر حسن مولانا نشان حیدر ،مولانا صادق جعفری مولانا احسان دانش و دیگر رہنما موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں معصوم اور بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا۔داعش اور اس کے حامی گروہ ملک اور اس کے اطراف میں اڈے قائم کر رہے ہیں۔ ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جاری ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی آنکھیں کھولے اور ان دہشتگردوں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔ امریکی و صہیونی ایما پر کالعدم جماعتیں اس ملک میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔20 کروڑعوام کے خلاف لشکر تشکیل دیا جارہا ہے۔ 80 ہزار ملک کے با وفا بیٹوں نے قربانیاں دی۔ضرب عضب ہو یا رد الفساد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کی صرورت ہے ۔حکمران ان بحرانوں کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔ہے پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہے سیہون میں دہشتگردی سے عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ ملک میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے ناکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنے حکومت نیشنل ایکشن پلان کے نام پر بے گناہوں کے بجائے مجرموں کے خلاف کاروائی کرے۔ہم قائد اعظم و علام اقبال کے پاکستان کی جدو جہد کرتے رہیں گے۔پنجاب میں کالعدم جماعتوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree