وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ چھ روز سے جاری، کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی،مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا عمران ظفر،قاسم شمسی،ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے نماز مغرب پریس کلب کے سامنے ادا کی اور نماز مغرب کے بعد شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر علامہ اقتدرا حسین نقوی نے کہا کہ ایک طے شدہ سازش کے تحت فوج کے امیج کو خراب کیا جا رہا۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان سے لے کر پارہ چنار تک ملک کے باوقار عسکری ادارے سے ایسی کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے جو افواج پاک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔انہیں نے کہا کہ پارہ چنار میں تین بے گناہ افراد کو سر میں گولیاں مارنے والے کمانڈنٹ ،ایف سی و لیویز اہلکاروں کو فوری گرفتار کر کے تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے ۔مختلف اداروں میں موجود داعش مائنڈ سیٹ وطن عزیز کے عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔دشمن غیر محسوس طریقے سے اپنی جنگ سرحدوں کے اندر لے آیاہے۔وطن عزیزکے اندر موجود ملک دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کو ذاتی تعلقات اور بیرونی دباو سے بالاتر ہو کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ملتان کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے زیرہ اہتمام جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں جلالپور،پیروالا،علی پور،ڈیرہ غازیخان،بھکر،اور راجن پور میں بھی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور علامہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لیے علامی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گئے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے گزشتہ چھ روز سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جارہا ہے جن کا موقف ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(شہدادکوٹ) شہداد کوٹ میں منعقدہ عوامی اجتماع اور ایم ڈبلیوایم کی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملہ سنگین جرم اور نا قابل معافی عمل ہے۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختیار ریاست ہے ،اسے شیطان بزرگ امریکہ کی کالونی نہ سمجھا جائے۔ امریکہ اپنے انسان دشمن رویے کے باعث اقوام عالم کی نظر میں منفور ہوچکا ہے۔ہم امریکہ اور اسرائیل کو تمام دہشت گرد تنظیموں کا بانی اور سر پرست سمجھتے ہیں،اور امریکہ، اسرائیل اور ان کے پالتو دہشت گرد تنظیموں سے نفرت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جو جدوجہد کی ہے وہ لائق صد تحسین ہے۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انتہائی جرائت اور بہادری سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ہے، ان کی بھوک ہڑتال کو گیارہ دن گذر چکے ہیں۔ قائد وحدت نے حکم دیا تو سندہ سے ہزاروں عاشقان اہل بیت ؑ ان سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد مارچ کریں گے۔ نواز حکومت دھشت گردوں کی ہمدرد بننے کی بجائے امن پسند قوتوں کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے وارثان شہداء پوچھتے ہیں کہ آخر ہمارے قاتلوں اور دھشت گردوں کو کب سزا ہوگی، اور آخر اس ملک سے دھشت گردی کا خاتمہ کیوں نہیں ہورہا۔ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود کالعدم دھشت گرد جماعتوں کی سرگرمیاں کیوں جاری ہیں؟۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان قم المقدسہ کے وفد نے گزشتہ روز جامعہ روحانیت خیبر پختونخوا کے مسئولین سے ملاقات کی ، ملاقات میں جامعہ روحانیت کی جانب سے مولانا ریاض حسیں الحسینی، مولانا سید شیدا حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مولانا گلزار احمد جعفری اور دیگر موجود تھے، اس موقع پر پاکستان میں جاری احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال گیا، جامعہ روحانیت مسئولین نے ایم ڈبلیو ایم کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں انجمن متولیان کے زیراہتمام امام بارگاہ روشن چراغ سے احتجاجی ریلی برآمد کی گئی۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے یہ ریلی اس بھوک ہڑتال احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی کی مد میں نکالی گئی جو سرکلر روڈ حیدری چوک پر لگایا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر شہروں میں ہونے والی اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی آئی خان میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی ریلی کا آغاز امام بارگاہ روشن چراغ سے ہوا، جو کہ مختلف مقامات و راستوں سے ہوتی ہوئی حیدری کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ امام بارگاہ تھلہ بموں شاہ، حسینی چوک، حیدری چوک، جائے شہادت شہید رضی الحسن شاہ بازار توپانوالہ سیت مختلف مقامات پر آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماوں اور انجمن متولیان کے صدر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اہل تشیع کو تحفظ اور شہداء کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کابینہ کے اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے جاری احتجاج کی حمایت میں اب تک کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری، سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر، سیکرٹری فرہنگ و ثقافت مختار مطہری، انچارج رائٹرز ونگ قم ساجد گوندل، سیکرٹری ارتباطات شاہد حسین عرفانی اور میڈیا کوآرڈنیٹر ابراہیم صابری نے کابینہ کو موجودہ فعالیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے عمومی کارکردگی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتجاج شروع ہوتے ہی ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ہمکاری اور تعاون کے لئے صوتی پیغام چلایا گیا، اس کے بعد شعبہ سیاسیات قم نے دعا اور احتجاجی نشست کا اہتمام کیا، اس کے بعد دوبارہ دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا، جس سے سیکرٹری امور خارجہ نے خود گفتگو کرکے صورتحال پر روشنی ڈالی، جس کے بعد فوری طور پر مراجع عظام سے ملاقاتوں کے سلسلہ پر کام شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے اس حوالہ سے کہا کہ میڈیا سیل نے اول روز سے ہی مختلف سائٹوں اور اداروں کو کتبی مواد فراہم کیا، اس کے علاوہ گذشتہ نماز جمعہ کے اجتماع میں بھی تحریری مواد تقسیم کیا گیا۔ شعبہ فرہنگ و ثقافت کی جانب سے تصویری نمائش لگائی گئی اور دستخطی مہم کے لئے بینر بھی آویزاں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف بین الاقوامی سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اراکین کابینہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اجازت کے ساتھ تہران میں قائم پاکستانی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انتظام کیا جائے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) ایم ڈبلیو ایم ،اصغریہ اور آئی ایس او کے زیر اہتمام جیکب آباد میں احتجاجی جلوس اور ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر احتجاجی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ارض فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ نا قابل قبول ہے ۔شیطان بزرگ امریکہ کی انسان دشمن سامراجی پالیسیاں امن عالم کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔پاکستان کی مشکلات کا بنیادی سبب وطن عزیز میں جاری امریکی مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہو کر امریکی غلامی سے نجات حاصل کریں۔وہ دن پاکستانی قو م کے لئے عید کا دن ہوگا،جس دن وہ سامراجی غلامی سے نجات حاصل کر لیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے اور دہشت گرد سامراجی ایجنڈا کی تکمیل کے لئے فساد میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں عوام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پر خلوص انقلابی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ناصر ملت کے حکم پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کے نا پاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

اس موقع پر تقریب سے آئی ایس اوکے ڈویژنل صدر برادر سلمان حسینی، MWM ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل حسن رضا غدیری،اصغریہ کے رہنما غلام شبیر اور اویس احمد جکھرانی نے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree