وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی احتجاجی بھوک ہڑتال سے پیدا ہونے والی عالمی بیداری کے نتیجے میں دنیا کے مختلف ممالک میں ان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی کمیونییٹیز نکل کھڑی ہوئی ہیں، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب حکومت اور ریاستی اداروں کو ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ نشان حیدر نے کہا کہ شیعہ نسل کشی اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت و دہشتگردی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی احتجاجی بھوک ہڑتال دراصل حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے ہے، ان کے مطالبات درحقیقت ہر محب وطن پاکستانی کے مطالبات ہیں، کیونکہ ہم کسی مخصوص طبقہ یا گروہ کیلئے آواز نہیں اٹھا رہے بلکہ ہم ان تمام مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کے لئے اٹھے ہیں، جن کے ناصرف بنیادی حقوق تک غضب کئے جا چکے ہیں، بلکہ ان کا قتل عام بھی کیا جار ہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ناصرف پاکستان کے چاروں کونوں سے عوام و خواص رنگ و نسل، سیاسی و لسانی امتیاز سے بالاتر ہوکر علامہ راجہ ناصر عباس کی احتجاجی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی صدائے احتجاج پر لبیک کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت نے کچھ اقدامات کا آغاز کیا ہے، ضروری ہے کہ وفاقی و دگر صوبائی حکومتیں بھی ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اقدامات کا آغاز کریں، اس کے ساتھ ساتھ نواز حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی اور نیشنل ایکشن پلان کا غلط استعمال کرنا چھوڑ دے، بصورت دیگر اسکا دھاندلی سے حاصل کردہ اقتدار عوامی احتجاج کے سیلاب میں بہہ جائے گا، لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ شیعہ نسل کشی میں ملوث ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔

وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) مجلس وحدت مسلمین مظلوم طبقات کی آواز بن چکی ہے ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال صرف ان کی ذات تک محدود نہیں رہی بلکہ ظلم کے خلاف ایک عالمی تحریک بن چکی ہے، ملک پاکستان کے علاوہ دنیا کے ممالک میں 53سے زائد شہروں میں ہڑتالی کیمپ قائم ہو چکے ہیں ، یہ تحریک ظالموں کو لے ڈوبے گی ، ایک مرد مجاہد جو شیعہ کی بھی بات کرتا ہے سنی کی بھی بات کرتا ہے ، ہر مظلوم کی آواز بن کر اسلام آباد کے چوک میں ظالم کو للکار رہا ہے ، ہم سلام پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر مولانا سید حمید نقوی نے ہٹیاں بالا کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔

مولانا حمید نقوی نے کہا کہ قائد وحدت کی بھوک ہڑتال ظلم کے خلاف ایک تحریک بن چکی ہے ، ملک بھر میں احتجاجی کیمپ لگا دیے گئے ، جس طرح سے منظم شیعہ نسل کشی ہو رہی تھی ، چن چن کر مارا جارہا تھا ، ملک کے محب وطن بیٹون کو ، قابل بیٹوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ، وقت آگیا تھا کوئی مرد آہن نکل کر ظالم کو للکارتا ، علامہ راجہ ناصر عباس نے عصر کی کربلا میں حسینی بنکر یزیدیوں کو للکارا ہے ، حکومت وقت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ، ملت اور ملک کے لیے جو بھی قربانی دینا پڑی دیں گے ، کراچی سے کشمیر ایک چین کے طور پر ملت آواز احتجاج بلند کر رہی ہے ، ملت کی مظلومی کی تمام اہلسنت جماعتوں اور سیاسی پارٹیوں نے گواہی دی ۔ سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملت تشیع ہے ، حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس لینا ہو ، ہم اب گھروں سے نکل چکے ، مطالبات کی عملی صورت میں منظوری تک گھر نہیں جائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کسی جماعت یا شخصیت کا نہیں بلکہ ملت جعفریہ کا احتجاج ہے، مظفرآباد میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر ، امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر سمیت تمام انجمنوں اور سنگتوں نے قائد وحدت سے نہ صرف اظہار یکجہتی کی ہے بلکہ مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اور بتا دیا ہے کہ ملت قائد وحدت کے ملت پر فدا ہو جانے کے جذبے اور عملی قدم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، اور قائد وحدت کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کی خاطر میدان میں رہے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی شیعہ ٹارگٹ کلنگ، بے بنیاد مقدمات اور دہشت گردی کے خلاف بھوک ہڑتال 13روز سے جاری، ملتان پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے نماز مغرب ادا کی اور بعدازاں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، ایم ڈبلیو ایم کے کیمپ میں ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی،زوہیب حسن، محمد عباس صدیقی،وسیم عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ملت تشیع کے ساتھ یہ غیر منصفانہ طرز عمل حکومت کے متعصبانہ رویہ کی دلالت کرتا ہے۔حکومت کو واضح کرنا ہو گا کہ ہمیں مسلسل نظر انداز کر کے وہ کن قوتوں کو خوش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے سینکڑوں قافلے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے لیے بے چین بیٹھے ہیں۔اگر ان ریلیوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گیا تو پھر واپسی آسانی سے نہیں ہو گی۔ ہماری کوشش ہے ہم اپنے مطالبات کو پرامن انداز میں منوائیں۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن جماعتوں کو تصادم کی راہ پر اکسانے کے لیے مشتعل کرنا نون لیگ کا پرانا ہتھیار ہے۔ہمیں اس طرح کی چالوں میں نہیں الجھایا جا سکتا۔علامہ قاضی نادر حسین علوی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی قوم کو قائد و اقبال کا وہ پاکستان واپس کیا جائے جس کا انہوں نے خواب دیکھا اور جس کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانی دی گئی حکمرانوں کی تباہ کن پالیسیوں نے اس ملک کو طالبان اور انتہاپسندوں کا ملک بنا کر رکھ دیا ہے۔ آرمی چیف اس ملک سے ان ملک دشمن عناصر کا مکمل صفایا کریں۔انہوں نے کہا ملک کے تمام سول و عسکری اداروں سے ان کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے جواداروں کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پچھلے دو ہفتوں سے جاری ہے تاہم ابھی تک انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی کوئی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور کارکن اپنی مددآپ کے تحت بھوک ہڑتالی کیمپ لگاتے ہیں ۔ لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم نہ کرنا خطرے سے خالی نہ ہوگا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد/اسلام آباد) سابق وزیر بلدیات آزاد کشمیر و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد کی اسلام آباد بھوک ہڑتالی کیمپ آمد ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات اور اظہار یکجہتی ، ریاستی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ، میڈیا سیل آزاد کشمیر سے جاری تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما خواجہ فاروق احمد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ، 14روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی ، ملاقات میں انہوں نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قائد وحدت کی آواز کو حق و سچ کی آواز قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، شیعہ سنی عوام باہم محبت و بھائی چارے سے رہتے ہیں ، ان کے درمیان کوئی اختلاف یا دشمنی نہ ہے ، شرپسند اور وہ عناصر جو اس ملک کے دشمن ہیں وہ اس مشن پر ہیں کہ شیعہ سنی کو باہم دست و گریبان کریں لیکن وہ کسی طور پر کامیاب نہیں ہوں گے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ظالم کو للکار کر بتا دیا ہے کہ اب اس ملک میں امن و محبت چاہیے ، اس ملک میں سکون چاہیے ، سیکرٹری سیاسیات آزاد کشمیر سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائد وحدت کے پاس اظہار یکجہتی کے لیے شیعہ سنی سب آئے ہیں ، قائد وحدت کسی ایک مکتب کے لیے نہیں بلکہ مظلوم کی آواز بن کر بیٹھے ہیں ، خود صعوبتیں اٹھا کر ملک و قوم کے لیے ، محروم و مظلوم کے لیے اور حق و سچ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ہم ان کی اس کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفاق سے ان کے تمام مطالبات پر جلد عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں ۔۔

 

وحدت نیوز (فیصل آباد) مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ سے اسلام آباد میں بیٹھے راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اورمطالبات کی منظوری کے لیے ایک عظیم شان ریلی نکالی گئی جسکی قیادت علامہ احسان علی جعفری ،علامہ حبیب رضائ،علامہ تصورجعفری اور آغاشیخ قاسم نجفی نے کی جبکہ ریلی میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی امام بارگاہ چوک سے شروع ہو کر نڑوالا چوک میں اختتام پذیر ہوئی، نڑوالا چوک میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیے لوگ قتل ہورہے ہیں ایف سی کے اہل کار فائرنگ کرکے مومنین کو قتل کرہے ہیں پارا چناراور گلگت بلتستان میں شیعہ مسلمانوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کئے جارہے ہیں پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی پاکستان میں موجود ریاستی ادارے مجرمانہ خامشی کاشکار ہیں اہل تشیع کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے بلکہ اب تو یہ محسوس ہورہا ہے حکومتی سرپرستی میں شیعہ دشمنی کی عمل جاری ہے لہذا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر راجہ ناصرعباس جعفری سے رابطہ کرے اور ان کے مطالبات تسلیم کرے  اور عملی اقدامات کرے لیکن اگر حکومت نے اسی بے حسی کا مظاہرہ کیا تو پھر ہم مجبور ہونگے لاہور یا اسلام آباد کا رخ کریں انشااللہ شیعہ قوم آمادہ ہے اور راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے اور راجہ ناصر عباس کی کال پر تاریخی احتجاجی تحریک چلانے کے لئے آمادہ ہے ۔
    
علامہ احسان جعفری نے آخر میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا عمران خان نے اس سلسلے میں جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں جبکہ جن مذہبی سیاسی جماعتوں اور برادریوں نے اور مذاہب کے لوگوں نے اس تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ،امید ہے حکومت وقت ہمارے مطالبات پر جلد عمل درآمد کرائے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنی بھوک ہڑتال کے پندرویں روز ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی کیمپ میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل سے حکومت کی دانستہ لاتعلقی جمہوری اقدار کے منافی ہے۔جمہوریت کا ہر وقت راگ الاپنے والے حکمرانوں کو وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاوس سے ایک کلومیٹر مسافت پر گزشتہ پندرہ دنوں سے ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کا لگا ہوا بھوک ہرتالی کیمپ کیوں دکھائی نہیں دے رہا۔حکومت کی طرف سے ملت تشیع کے ساتھ یہ غیر منصفانہ طرز عمل حکومت کے متعصبانہ رویہ کی دلالت کرتا ہے۔حکومت کو واضح کرنا ہو گا کہ ہمیں مسلسل نظر انداز کر کے وہ کن قوتوں کو خوش کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے سینکڑوں قافلے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے لیے بے چین بیٹھے ہیں۔اگر ان ریلیوں کا رُخ اسلام آباد کی طرف ہو گیا تو پھر واپسی آسانی سے نہیں ہو گی۔ ہماری کوشش ہے ہم اپنے مطالبات کو پرامن انداز میں منوائیں۔انہوں نے کہا کہ محب وطن جماعتوں کو تصادم کی راہ پر اکسانے کے لیے مشتعل کرنا نون لیگ کا پرانا ہتھیار ہے۔ہمیں اس طرح کی چالوں میں نہیں الجھایا جا سکتا۔

علامہ ناصر عباس نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی قوم کو قائد و اقبال کا وہ پاکستان واپس کیا جائے جس کا انہوں نے خواب دیکھا اور جس کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانی دی گئی حکمرانوں کی تباہ کن پالیسیوں نے اس ملک کو طالبان اور انتہاپسندوں کا ملک بنا کر رکھ دیا ہے۔آرمی چیف اس ملک سے ان ملک دشمن عناصر کا مکمل صفایا کریں۔انہوں نے کہا ملک کے تمام سول و عسکری اداروں سے ان کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے جواداروں کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے ہم نے کراچی میں بھی آواز حق بلند کی ہے ۔یہاں بھی مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر ظلم و بربریت کے خلاف ملک کر جدوجہد کی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree