وحدت نیوز (لاہور) آئمہ جمعہ و جماعت اور ملت جعفریہ لاہور نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ ٹارگٹ کلنک کیخلاف بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،لاہور کے تمام جامع مساجد کے باہر علامہ راجہ ناصر کی حمایت اور مطالبات کے حق میں بینرز آویزاں کیے،آئمہ جمعہ نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف نماز جمعہ کے خطبات میں مذمت اور مطالبات کے ق میں قرارداد پیش بھی کی،ملت جعفریہ لاہور نے اتوار کو علامہ راجہ ناصر کی بھوک ہڑتالی تحریک کی حمایت میں نکالے جانے والی ریلی میں عوام کو بھر پور شرکت کی تاکید بھی کی،آئمہ جمعہ نے گجرات تھانہ ٹانڈہ چک بگہ کے ایس ایچ خالد ڈار اور ڈی ایس پی حافظ امتیاز کی نگرانی میں چاردیواری کے اندر مجلس عزاء ڈی سی او کی اجازت کے باوجود تکفیری شرپسندوں سے مل کر مقامی پولیس کی شیعہ گھروں پر حملے اور خواتین کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کی برطرفی اور کاروائی کا بھی مطالبہ کیا،یاد رہے اس واقعے میں پانچ خواتین شدید زخمی ہیں۔

امام جمعہ سمن آباد علامہ امتیاز کا ظمی کا خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گجرات پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاوُن کی یاد تازہ کر دی ہے،پولیس مقامی شیعہ آبادی کو ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا پولیس اور مقامی شرپسندوں نے علم پاک جس پر پنجتن پاک کے اسمائے گرامی درج تھے کی بے حرمتی کی اور خواتین پر تشدد کرکے بدترین تاریخ رقم کی ہے ہم ان متعصب افسران کی برطرفی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ جمعہ و جماعت اور ملت جعفریہ لاہور کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتالی تحریک کی مکمل حمایت عوامی ریفرنڈم ہے،ہم پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،گجرات کا واقعہ پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے،ہمارے چودہ دن سے جاری احتجاج کے باوجود پنجاب انتظامیہ کی جانب سے یہ روش ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ اتوار کو پنجاب میں ہونے والے نا انصافیوں اور انتقامی کاروائیوں کیخلاف بھرپور عوامی احتجاجی ریلی پریس کلب تا اسمبلی ہال تک نکالی جائیگی،جس میں علمائے کرام عمائدین شہر سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہونگے۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسین (ع) جو کہ ڈیرہ میں تشیع کا مرکز ہے سے موٹرسائیکل ریلی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی علامہ راجہ ناصر عباس کے احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی میں نکالی گئی جو کہ ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ریلی مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی حیدری چوک پر قائم احتجاجی کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں پر اعلان کیا گیا کہ کل شام پانچ امام بارگاہ تھلہ لال شاہ گردیزی سے بھی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

واضح رہے کہ جشن نوروز کے اگلے روز شہید ہونے والی سید رضی الحسن شاہ ایڈووکیٹ اسی امام بارگاہ کے متولی تھے، جن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ میں اہل تشیع کے تحفظ کیلئے حکومت مناسب اقدامات کرے اور ٹارگٹ کلنگ کے سانحات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شیعہ نسل کشی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دو ہفتوں سے جاری احتجاجی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، اس حوالے سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شیعہ سنی اتحاد، امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے، اور ملک میں جاری شیعہ نسل کشی پر حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبشر حسن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے جب تک ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا، تب تک ملک بھر میں پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہمارا اولین مطالبہ ہے، ہم ملک میں دہشگردی کے ہونے والے تمام واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست کو بلاتخصیص مسلک و مذہب ہر شخص کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو دہشتگردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، وطن عزیز کو دہشت گردوں کی محفوط پناہ گاہ قرار دینے والوں کی امیدیں اب دم توڑنے لگی ہیں۔

علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ اگر حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے، تو دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے ساتھ مصلحت پسندی سے پیش آنے کی بجائے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے ان سے قانون کی زبان میں بات کرے، یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا ہے، قوم شعوری طور پر بیدار ہو چکی ہے، اگر مسلم لیگ نواز اسی طرح ملک دشمن عناصر کے دامن سے چمٹی رہی، تو پھر پوری قوم ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر تو پاکستان کی بقا و سالمیت کیلئے خطرہ ہیں ہی، لیکن دہشتگردی کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت اس سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جس کا نتیجہ آج ملک بھر میں محب وطن شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی، ملکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے دہشت گردی، کرپشن اور ریاستی جبر کے خلاف اپنی ذات کو مشکل میں ڈال کر ایک محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے، ان کی بھوک ہرتال تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے، لیکن حکمران بے حس بنے بیٹھے ہیں، حکمرانوں کی یہ رعونت پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کی تضحیک ہے، ملت تشیع کو نظر انداز کرکے حکومت کیا باور کرانا چاہتی ہے، اسے اس کا حساب دینا ہوگا، پاکستان کے آئندہ الیکشن میں ملک بھر میں ملت تشیع کی طرف سے مسلم لیگ نواز کے مکمل بائیکاٹ کی مہم چلائی جائے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پریس کلب پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ گیارہویں روز میں داخل ،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہورعلامہ حسن ہمدانی کی صدارت بھوک ہڑتالی کیمپ میں اجلاس ،ضلعی کابینہ کا اعلان اور احتجاج میں پرامن طور پر شدت لانے کا فیصلہ،مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ضلعی کابینہ اراکین آج سے باقاعدہ اپنے شعبوں میں کام کا آغاز کریں گے،ضلع لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرلز رانا ماجد علی،نجم عباس سیاسیات کے سیکرٹری سید حسین رضا زیدی،سیکرٹری میڈیا توصیف رضا،سیکرٹری فنانس علی عمار فضل،سیکرٹری تربیت علامہ ناظم عترتی،سیکرٹری تبلیغات علامہ مبشر نقوی،سیکرٹری روابط محمد رضا،سیکرٹری تنظیم سازی مولانا مطہر ی ،ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی رانا کاظم علی،سیکرٹری امور نوجوانان سید زین زیدی و ڈپٹی سیکرٹری امور نوجوانان سید سجاد نقوی،سیکرٹری تحفظ عزاداری سید جاوید بخاری ڈپٹی سیکرٹری تحفظ عزاداری ملک محمد علی ڈھکو،سیکرٹری فلاح وبہود آغا نقی مہدی،سیکرٹری تعلیم فصاحت بخاری اور مسؤل آفس مولانا اظہر حسن کررڑ کے ناموں کا اعلان ہوا،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نفرت کے پجاریوں کو شکست دینے تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،ہم مظلوموں کی آواز ہے اور مظلوموں کی حقوق کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو بھی تیار ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس میں  ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ دہشت گرد قوتوں سے ہٹا کر پرامن شہریوں کی طرف موڑ نا ضرب عضب کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی کوشش ہے۔ملک کے ہر مظلوم طبقے کو یہ امید تھی کہ نیشنل ایکشن پلان عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرے گا لیکن اسے انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد مظلوم کی حمایت میں ہے چاہے وہ مظلوم سکھ ہو ،کافر ہو ،عیسائی ہو یا کسی بھی مکتبہ فکر سے اس کا تعلق ہو۔

انہوں نے کہا کہ خرم ذکی ایک جرات مند محب وطن تھا ۔اس سے تکفیری قوتوں نے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ہم اس کی قانونی جنگ لڑیں گے اور اس کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔علامہ مختار امامی کا مذید کہنا ہے کہ قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا واضح موقف ہے کہ ملت تشیع کے خلاف وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے مظالم کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔جب تک یہ نون لیگ ہمارے مطالبات نہیں کرتی تب تک ہمارا احتجاج ختم نہیں ہو گا۔ ہمارا پاس واپسی کا واحد آپشن ہمارے مطالبات کی من و عن منظوری ہے۔ مزید مظالم برداشت نہیں کر سکتے۔ جب تک میری قوم کی سلامتی و تحفظ کے لیے عملی اقدامات نہیں ہوں گے تب تک میری بھوک ہرتال جاری رہے گی،اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی ۔سیکرٹری تنظیم سازی عالم کربلائی ، پولٹیکل سیکرٹری ،علی حسین نقوی آفتاب میرانی ،اور شفقت لانگا بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ علی انو ر جعفری علامہ مبشر حسن اور میثم عابدی نے کہا ہے کہ ملک بھر سے محب وطن عوام حکومتی و ریاستی اداروں کی مجر مانہ خاموشی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی احتجاجی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کرکے انکی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب عوام کا ہاتھ خائن ذمہ داران کے گریبانوں پر ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی حلقے خیرپور میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کو کھلے عام جلسے کی اجازت دینا نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر میں جاری فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت شیعہ حقوق کی پائمالی کیخلاف اسلام آباد میں جاری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے نمائش چورنگی پر قائم علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے بارہویں روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا علی انور،علامہ مبشر حسن ، میثم عابدی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں محب وطب اہل تشیع مسلمانوں نے ہمیشہ وحدت اسلامی اور اخوت و بھائی چارے کو فروغ دیا ہے،اسی لئے حکومتی و ریاستی اداروں کی مجر مانہ خاموشی کے خلاف جاری پُرامن احتجاج اور بھوک ہڑتال بھی ہر مظلوم طبقے کی آواز بن چکی ہے، اور ملک بھر سے محب وطن عوام و خواص علامہ راجہ ناصر عباس کی احتجاجی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کرکے انکی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب عوام کا ہاتھ خائن ذمہ داران کے گریبانوں پر ہوگا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور سمیت ملک بھر میں اہل تشیع پروفیشنل افراد سمیت بے گناہوں کا قتل ملک و قوم کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، اس سازش میں ملوث دہشتگرد عناصر کو کھلی چھوٹ دیکر حکمران طبقہ و ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑیں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر تمام محب وطن طبقات انتہائی تشویش کا شکار ہیں، اگر ملک میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام اور حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی کا نوٹس نہ لیا گیا اور دہشتگرد عناصر اور انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو عوام ملک بھر میں ہر سطح پر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائینگے۔

رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو پیپلزپارٹی دہشتگردوں سے اعلان برأت کرتی نظر آتی ہے، لیکن دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی حلقے خیرپور میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کو کھلے عام جلسے کی اجازت دے دی گئے، جو کہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، خیرپور، کراچی سمیت سندھ بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام فعالیت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ تو سندھ حکومت اپنے اقتدار کی خاطر دہشتگرد عناصر سے ساز باز کر چکی ہے، جیسا کہ اس نے گذشتہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کیا تھا، یا پھر وہ ملک دشمن دہشتگرد عناصر کے سامنے بالکل بے بس ہو چکی، اس صورت میں سندھ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، لہٰذا یا تو سندھ حکومت صوبے بھر میں دہشتگرد عناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کرکے انہیں لگام دے یا پھر اپنے خلاف بھرپور عوامی تحریک کیلئے تیار ہوجائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree