وحدت نیوز (کراچی)   جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے تحت 7 ستمبر  قادیانیوں کو کافر قرار دینے  کے یادگار دن کے حوالے سے   ’’ ختم نبوت (ص) ۔۔۔۔۔ تاریخ کا فخریہ باب ‘‘ کے عنوان سے  آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی (رح) کے بھائی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔  کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)  کراچی کے امیر قاری عثمان، پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما بشارت مرزا، عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صدیق راٹھور،  جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما مفتی عثمان یار خان اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد سمیت دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔  کانفرنس سے خطاب میں  علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ  آج امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے،  آج پاکستان میں عالمی سامراج کے ایجنٹوں نے ہر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے ایسے میں امت مسلمہ کے تمام فرقوں کو تمام اختلافات سے بالائے طاق رکھ اپنے مشترکات پر اکھٹے ہوکر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کا دن اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ جب پاکستان کے شیعہ و سنی عوام نے اپنے مشترکات پر اتحاد کے ذریعے وطن عزیز میں قادیانی سازشوں کو عوام کے سامنے آشکار کیا، اس سلسلے میں پاکستان کی غیور عوام مولانا اسماعیل دیوبندی کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتی ہے کہ جنہوں نے اپنے دلائل کے ذریعے قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مولانا اسماعیل دیوبندی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی عوام دشمن کی سازشوں سے ہوشیار ہو اور امت مسلمہ کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ کانفرنس کے آخر میں قراردار کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ   ختم نبوت کو نصاب میں شامل کیا جائے، 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منایا جائے، قادیانیوں کو ہر سطح کے سرکاری عہدوں سے دور کیا جائے۔

وحدت نیوز (گجرات) پنجاب کے ضلع گجرات کے  شیعہ آبادی پر مشتمل نواحی گاؤں شادیوال میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 افراد شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے، علاقے میں شدید اشتعال۔ تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے ضلع گجرات کے شیعہ نشین علاقے شادیوال میں جسوکی کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقے کی معروف شخصیت اور مرکزی مجلس عزا کے بانی فضیلت حسین شاہ المعروف پھول شاہ  سمیت 7 افراد شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب تمام شہداء سید پھول شاہ کے ڈیرہ پر موجود تھے، ایسے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے سید پھول شاہ کا نام دریافت کرنے کے بعد ان پر اور جائے وقوعہ پر موجود دیگر افراد پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں  سید پھول شاہ  کے بیٹے، دو پوتے اور بھتیجے سمیت  دیگر عزیز شہید ہوگئے، شہداء  کے نام  فضیلت حسین شاہ  المعروف پھول شاہ،  غلام عباس، اعجاز علی، غضنفر حسین، سید سجاد شاہ، ارجز شاہ، اعجاز حسین شاہ، علی وقاص  ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں میاں شفقت علی اور میاں نزاکت علی، رضوان شاہ، عاشق شاہ، رانا ساجد حسین شامل ہیں۔

 

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ شیخ سخاوت کا وحدت نیوز کے نمائندے   سے   کہنا تھا کہ سید پھول شاہ اور ان کے دیگر عزیز و اقارب کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت  دہشت گردوں کے مراکز پر آپریشن نہیں کرسکتی تو اسے حکومت کا کوئی حق نہیں ہے، ملک بھر میں فرقہ واریت کے نام پر تکفیری دہشت گردوں کو فعال کیا جارہا ہے، تاکہ پاکستان میں امت مسلمہ کو دست و گریبان کیا جاسکے لیکن پاکستان کی غیور عوام مذہبی انتہاء پسندوں کے سیاسی پشت پناہوں کو اپنے اتحاد سے مایوس کرے گی اور وطن عزیزکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔

وحدت نیو ز ( کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے کوئٹہ کا تین روزہ تنظیمی دورہ کیا ، وفد سے ایم پی اے سید محمد رضا ، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ ہاشم موسوی نے ملاقات کی اور کوئٹہ کی داخلی اور تنظیمی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ، مرکزی سیکریٹری مالیات علامہ مبارک علی موسوی ، رکن شوریٰ عالی آغا علی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی شاہ پیر کو تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ، اپنے دورے کے دوران وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ، رکن شوریٰ عالی علامہ ہاشم موسوی سمیت ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے اراکین کابینہ اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے اراکین کابینہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔
صوبائی وحدت سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کو ڈویژنل حیثیت دینے کا اعلان بھی کیا۔

وحدت نیوز (راولپنڈی)  مجلس وحدت مسلمن پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ دفاع وطن کنونشن میں ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے۔ انشاءاللہ یہ اجتماع شام میں امریکہ اور اس کے ہمنوا عرب ممالک کی جارحیت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ملت اسلامیہ کے اس عظیم اجتماع کے دوران عوام کو وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور بحرانوں سے نکالنے کا راہ حل دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع وطن کنونشن کے حوالے سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ کے اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسوں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے8 ستمبر کو سرزمین اسلام آباد پر منعقد ہونے والے دفاع وطن کنونشن کے اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے ایک لاکھ سے زائد فرزاندان اسلام کی شرکت ہوگی جو ملکی دفاع کے حقیقی پاسبان ہوںگے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ حجاب کے فروغ کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں حجاب سے متعلق تصویری نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ حجاب نے عورت کو وقار عطا کیا ہے۔ دنیا میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ کوئی خاتون پردے کے بغیر گھر سے نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ مل کر سرکاری دفاتر میں حجاب کے لئے قانون سازی کے لئے جدوجہد کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب صرف عورت کے سرچھپانے کا ہی نام نہیں، مردوں کی نظروں کا بھی حجاب ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خانم ذکیہ نقوی نے کہا کہ چہرے کو کھلا رکھ کر حجاب کرنا فتوٰی ہے جبکہ اسے مکمل ڈھانپ لینا تقوٰی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں ہی نہیں مردوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو حجاب کروائیں۔ خانم ہما تقوی نے کہا کہ عورت نے زیب و زینت کی ہو تو اسے نامحرم نظروں سے چھپانا واجب ہے۔ اس موقع پر حجاب کے حوالے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جسے بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے دیکھا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاکستان کی دفاعی جنگ لڑے اور ایسا نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائے۔ پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی وفاقی کابینہ کی کراچی میں موجودگی کے دوران تین شیعہ مسلمانو ں کو ہدف بنا کر قتل کیا جاچکا ہے۔ بے گناہ اور پرامن پاکستانی شیعوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور بے قصور پاکستانیوں کا قتل عام نواز لیگ حکومت کی ناکام انسداد دہشت گردی پالیسی کا شاخسانہ ہے کیونکہ نواز حکومت نے اپنے قیام کے وقت سے اب تک ملک دشمن، آئین دشمن، جمہوریت دشمن اور انسانیت دشمن تکفیری دہشت گردوں سے مذاکرات کرکے انہیں منانے کی پالیسی بنائی۔ یہ مذاکرات کرکے لبھانے کی کوششوں پر مبنی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ان کی اور ان کی کابینہ کی شہر میں موجودگی کے باوجود تین پرامن شیعہ شہریوں کو دہشت گردوں نے با آسانی قتل کردیا۔

 

انہوں نے کہا کہ بارہ گھنٹوں میں تین پرامن شیعہ افراد کے قتل کی براہ راست ذمہ داری ناکام وزیراعظم اور ناکام کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔ جن دہشت گردوں نے بقول حکومت کے چالیس ہزار پاکستانیوں کا قتل عام کیا ہے، کیا ان کو معافی دی جاسکتی ہے؟ مجلس وحدت مسلمین کا اصولی اور منطقی موقف ہے کہ نواز شریف کی حکومت اخلاقی اور شرعی طور پر یہ اختیار نہیں رکھتی کہ چالیس ہزار پاکستانی شہداء کے قاتلوں کو معاف کرے۔ ان شہداء کی جانیں پاکستان پر قربان ہوئی ہیں اور ان کے قاتلوں سے قصاص لینا حکومت پر لازم ہے۔ دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے کے بجائے ان سے مذاکرات کرنا ان شہدائے پاکستان کے مقدس لہو سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی یہ تعداد چالیس ہزار وزیر اعظم کی بیان کردہ ہے ورنہ ستر ہزار پاکستانی دہشت گردی کی وجہ سے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

 

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ ستم ظریفی تو دیکھئے کہ نواز شریف کی حکومت ان خبیث دہشت گردوں سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے جن کا یہ بیان ریکارڈ پر ہے کہ دہشت گردوں کے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں نواز لیگ کی دو بڑی اور اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ کیا یہ دھمکی اعلان جنگ نہیں۔ کیا نواز حکومت دہشت گردوں کی دھمکی سے ڈر گئی ہے؟ جو دہشت گرد بری افواج کے ہیڈ کوارٹر، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی اہم حساس تنصیبات، آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر، بری سرکار، عبدللہ شاہ غازی، بابا فرید شکر گنج سمیت کئی اولیائے خدا کے مزارات اور شیعہ و سنی علمائے کرام تک کو دہشت گردی کانشانہ بنا چکے ہیں، ان سے کس خیر کی توقع کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے حملوں، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کو پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ اعلان جنگ تصور کیا جائے۔ ان تمام کالعدم یزیدی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں فوری فوجی آپریشن کیا جائے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاکستان کی دفاعی جنگ جاری رکھی جائے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے ن لیگ کی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر بے لگام دہشت گردوں کو معاف کرنے کی پالیسی پر عمل کیا گیا اور انہیں ختم نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں شیعہ عمائدین سمیت ہر پاکستانی کی شہادت کا براہ راست ذمہ دار نواز شریف اور ان کی حکومت کو قرار دیا جائے گا اورآخری اقدام کے طور پر مقتولین کے ورثاء مقدمات میں بھی نواز شریف اور ان کی کابینہ کو براہ راست نامزد کرنے پر مجبور ہوں گے۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ وہ اس جنگ میں پاکستانی قوم کی نمائندگی کریں نہ کہ دہشت گردوں کی طرف داری اور اگر وہ پاکستان کی دفاعی جنگ نہیں لڑ سکتے تو اقتدار سے دست بردار ہوجائیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی، ڈویژنل رہنما علامہ دیدار جلبانی،اور علی حسین نقوی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree