وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کراچی،کوئٹہ اور دیگرشہروں میں ملت جعفریہ کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ نا فقط خوف وہراس پھیلانے بلکہ بلدیاتی انتخابات میں تعطل کی سنگین سازش ہے، بعض سیاسی وکالعدم جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے فرار کا راستہ چاہتی ہیں جس کیلئے وہ دہشت گردی کا سہارا لے رہی ہیں،کراچی شہر میں روزانہ کی بنیادپر اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا ایک مرتبہ پھرآغاز ہوچکاہے، نیشنل ایکشن پلان کی افادیت کا پرچارکرنے والے اور کراچی میں قیام امن کے دعویدارکس بل میں چھپ گئے ہیں،ہماری مائوں ،بہنوں اور یتیم بچوں کی آہیں انہیں سنائی نہیں دیتیں ،کوئٹہ میں کورکمانڈرناصرجنجوعہ کی سبکدوشی کے فوری بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں تیزی باعث تشویش ہے،صوبائی حکومت کوئٹہ میں نقص امن کا فوری نوٹس لے، کوئٹہ شہر اہل تشیع کیلئے نوگوایریا بن چکا ہے، سید ناصرشیرازی نےوفاقی آرمی چیف،وزیر داخلہ ، ڈی جی رینجرزسندھ اوروزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں اہل تشیع سمیت تمام شہریوں کی جان ومال عزت آبروکی حفاظت کو یقینی بنائےاور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردعناصرکو گرفتار کرکے فوری طورپر نشان عبرت بنایا جائے ۔

وحدت نیوز (لاہور) حکیم امت علامہ اقبال کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک و قوم کو درپیش مشکلات پر قابو پایاجا سکتا ہے،ہم نے اقبال کے ،، خودی،، کے درس کو بھلا کر اغیار پر بھروسہ کر کے اپنے لئے اور قوم کے لئے مسائل پیدا کیے،اقبال کے پاکستان میں انتہا پسندوں اور فرقہ پرستوں کے لئے کوئی جگہ نہیں،قیام پاکستان کے لئے امت نے وحدت و اخوت کے ساتھ جدو جہد کیا تھا،آج ہمیں پھر سے اسی راہ کو اپنانے کی ضروت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امورتربیت علامہ احمد اقبال رضوی  نے صوبائی سیکرٹریٹ میں حکیم امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمران اقبال اور قائد کے افکار و نظریات سے کوسوں دور ہے،اگر آج بھی ہم حکیم امت کے افکار پر عمل پیرا ہوں تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشیامیں لیڈنگ رول ادا کرے،معاشرے سے عدم براداشت انتہاپسندی،فرقہ واریت کے خاتمے کا واحد حل علامہ اقبال کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے،قیام پاکستان میں تمام مکاتب فکر نے انہی قائدین کی رہنمائی میں ایک امت بن کر جدو جہد کی اور وطن عزیز کی آزادی کو ممکن بنایا،آج ہمیں پھر سے اسی جذبے اور ولوالےکی ضرورت ہے،دشمن ہمیں مختلف گروہ اور فرقوں میں تقسیم کرکے ملکی سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،آج ہمیں قومیت،لسانیت اور فرقوں میں تقسیم کر کے لڑایا جارہا ہے،ایک مخصوص سوچ کو جسے پوری دنیا کے مہذب قومیں درد کرتی ہیں اسے ہمارے اوپر مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

علامہ احمد اقبال  کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی نصاب میں حکیم امت علامہ اقبال اور قائد اعظم کے افکار و نظریات کو وہ مقام نہیں دیا جارہا جس کے وہ حقدار ہیں،زندہ قومیں ہمیشہ اپنے رہبروقائدین کے افکار کو فراموش نہیں کرتیں،اب بھی وقت ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں اورپاکستان کے حقیقی نظریہ پر عمل کرکے ایک قوم بن کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیں،تاکہ بانیان پاکستان کے اصل مقاصد اور ہدف کو حاصل کرسکے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت کے متعصبانہ طرز عمل کے باعث نیشنل ایکشن پلان اپنی اہمیت و افادیت کو کھو چکا ہے۔صوبہ سندھ اور بلوچستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑا جا رہا ہے۔ کالعدم جماعتوں کے ساتھ مذاکرات دہشت گرد قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔حکومت ملک بھر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص نیشنل ایکشن پلان کے نام پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے۔کالعدم تنظیموں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مجالس و جلوس پر ریاستی اداروں کے ذریعے پابندیاں لگا فرقہ واریت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں نون لیگ براہ راست ملوث ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے پہلے ہم نے حمایت کی۔نیشنل ایکشن پلان پر بھی ہمارا موقف واضح اور اٹل تھا لیکن ملت تشیع کے افراد کے بے جا پکر دھکڑ سے اس پلان کے اصل حقیقت اور حکومتی بدنیتی کھل کر سامنے آ چکی ہے ۔صرف صوبہ پنجاب میں عزاداری کے انعقاد پر ہزاروں بے گناہ افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندارراج کیا گیا۔ اسلام آباد میں عدالتی حکم ہونے کے باوجود روایتی جلوس کو روکنے کے لیے وحشیانہ تشدد کی راہ اختیار کی گئی جو سراسر ریاستی دہشت گردی ہے۔اس طرح کے اقدامات ناقابل برداشت و ناقابل قبول ہیں۔ حکومت اپنی مشکلات میں خود اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ محرم الحرام عزاداری سید الشہدا کا مہینہ ہے جسے ہم خالصتا ایام اہلبیت ؑ کے طور پر گزارنا چاہتے ہیں ۔ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن حکومت میں موجود کچھ شر پسند شخصیات دانستہ طور پر کشیدگی کی فضا کھڑی کرنا چاہتی ہیں ۔نیشنل ایکشن پلان کے نام پر حکومتی غنڈہ گردی کو اب بند کیا جائے۔عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے کاٹی جانے والی تمام ایف آر فوری طور پر خارج کی جائیں اور مجالس و جلوس کی راہ میں قانون کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے سلسلے کو روکا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) بلوچستان میں آئے روز کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت اور اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کالعدم گروہ کے رہنماوں سے ملاقاتوں کے بجائے ان کیخلاف کارروائی کریں، نیشنل ایکشن پلان وفاق سمیت چاروں صوبوں میں ملت جعفریہ کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں رہنماؤں و کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سندھ اور بلوچستان کے عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں سنجیدہ نہیں، ملک بھر میں کالعدم تکفیری گروہ نفرتیں پھیلانے میں مصروف ہے، حکمران مصلحت پسندی کا شکار ہیں، پُرامن اور مستحکم پاکستان کا واحد حل انتہا پسندی کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے سانحہ سندر میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی جانب سے ایامِ عزاِ سید الشھداءع کی مناسبت سے،خواتین کےلئے مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے خصوصی طور پہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان،شعبہ خواتین کی مرکزی کوارڈینیٹر خواہرزہرہ نقوی نے خطاب کیا،مجلسِ عزا کا اہتمام مرکزی امام بارگاہ غریب آباد میں کیا گیا تھا، جسمیں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مجلس کا باقائدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک قرآن سے ہوا، جسکےبعد بارگاہِ امامِ عالی مقام ع میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا.لبیک یا حسین ع کے بلند نعروں کے ساتھ  خواہر زہرہ نقوی نے اپنے خطاب کا آغاز کیا،آپ نے اپنے خطاب میں خصوصیت کے ساتھ  کربلا اور بعد از کربلا شھزادیِ زینب ع کا کردار اور ہماری زمہ داری کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ عصرِ حاضر کی کربلاہم سے اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ سیرتِ زینبی ع پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میدانِ عمل میں ہر وقت و ہر لمحہ حاضر رہیں.ہمیں کردارِ زینبی ع پر عمل کرتے ہوئے میدانِ عمل میں رہنا ہوگا.اور ہمارے سامنے اس کی زندہ مثال موجود ہے، انقلابِ اسلامی ایران کہ جہاں امام خمینیؒ  نے کس طرح کربلا سے درس لے کر عظیم و شان انقلابِ اسلامی  برپا کیا.اب ہمیں بھی میدانِ کارزار کے لیے گھروں سے نکلنا ہوگا.آخر کب تک ہم اپنے جوانوں کے لاشے اٹھایئں گے.آج وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو مظبوط بنائیں. اپنی ملت کی حفاظت کےلیئے ہم کسی کے محتاج نہ ہوں،اپنی حفاظت کا خود اہتمام کریں.اب وقت یہ نہیں کہ مظلومیت کے ساتھ جیا جائے.اور بے بسی سےمرتے رہیں. جبکہ ہمارے سامنے حزب اللّٰہ کی عظیم ترین مثال موجود ہے.آج کس طرح روضہ شھزادیِ زینب ع کی حفاظت کے لئے میدانِ عمل میں موجود ہے.یہی عظم ہے جو ہمیں بھی اپنانا ہوگا.اور پوری تیاری کے ساتھ میدانِ کارزار میں رہناہی کرب و بلا کا حقیقتاً ادراک ہے.

شریک خواتین نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی بہترین کارگردگی  کااعتراف کیا اور سعی و کوششوں کو سراہا.اسکےعلاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، اورممبرشپ فارم  لے کر بڑی تعداد میں، ملت کے لیے اپنی خدمات کےلئے اپنے ناموں کا اندارج کراتے ہوئے فورم جمع کروائے.

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب  سے ''عشرہ اول'' میں امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر''  اور "شاهِ كربلا رضويه" میں خواتین کی سہولت کے لیے رابطہ کیمپ لگایا گیا، اسکے علاوہ ۱۲ محرم کو '' سوئمِ شھدائے کربلا'' کی مناسبت سے برآمد ہونے والے جلوسِ عزا میں بھی، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے کیمپ لگایا گیا. کیمپ میں  خواتین کی سہولت کے پیشِ نظر مختلف اسلامی کتابوں اور مختلف ضروریاتِ حجاب کی اشیاء کے لئے سامان رکھا گیا.اسکےعلاوہ وہ خواتین جو مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین میں شامل ہوکر ملک وملت ک لیئے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتی تھیں ان کے لئےممبرشپ فارم بھی موجود تھے.خواتین نے بڑی تعداد میں ممبرشپ فارم جمع کروائے اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree