وحدت نیوز (اصفہان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان کی طرف سے شہید منی ڈاکٹر علامہ غلام محمد فخرالدین کے چہلم کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء چہلم سے خطاب کیا۔ انہوں نےاپنے خصوصی خطاب میں شہید کی خصوصیات اور طرزِ زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ تھے اور ان کی شہادت سے ہم ایک برجستہ عالم دین اور مبلغِ اسلام سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آلِ سعود کی نااہلی اور ظلم کے باعث آج پورا عالمِ اسلام سوگوار ہے۔اب پورے عالمِ اسلام کو چاہیے کہ وہ آلِ سعود کے ظلم اور نااہلی کے خلاف آواز اٹھائے اور حج کے انتظامات کو او آئی سی کے حوالے کیا جائے۔ رسم چہلم میں ایم ڈبلیو ایم قم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزر احمد جعفری سمیت مختلف مقررین اور شعرائے کرام نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیااور شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی،ضلع ملیرشعبہ امور سیاسیات کے تحت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیمیناربعنوان ملت تشیع کےسیاسی ارتقاءکاسفرحریم ولایت اسلامک انسٹیٹیوٹ جعفرطیارسوسائٹی ملیرمیں منعقد  کیا گیا،جس میں تلاوت کا شرف قاری فدا علی نے حاصل کیا،ترانہ شہادت برادراحسن مہدی نے پیش کیا،سیمینارسےخصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کیا،جبکہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی بلدیاتی انتخابی پالیسی وضع کی،ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکی جانب سے مختلف یونین کونسلز سے نامزدامیدواروں کا تعرف کروایا،بعدازاں تمام معززمہمانان گرامی اور شرکاءکا آمد پر شکریہ ادا کیا،تقریب میں خواتین وحضرات کی بڑی تعدادسمیت ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مبشرحسن،سیکریٹری مالیات میثم عابدی،مولانا محمدعلی راشدی،مولانا عیسیٰ علی،صدرجعفرطیارکوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی اعجاز زیدی،ایم ڈبلیوایم کے نامزد چیئرمین جعفرالحسن،وائس چیئرمین عارف رضا زیدی،جنرل کونسلرممتازمہدی، شہبازعلی،اسدعلی ،ذاکر حسین اور خاتون کونسلرنذہت زہرا،پیام ولایت فائونڈیشن(خصوصی تعاون) ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اورشیعہ علماءکونسل کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے کونسلر کونسلر کربلائی رجب علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روز عاشور کے جلوس میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے چیف سیکورٹی انچارج محمد علی شان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے اور تا حال ہسپتال میں زیر علاج ہے لیکن اس قاتلانہ حملے میں ملزم گرفتار ہونے کے باوجود تفتیش کا عمل کافی سست رفتاری سے کی جارہی ہے جس سے شکوک و شبہات جنم لے رہی ہے۔ محمد علی شان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے ، اگر ذاتی دشمنی ہوتی تو عام دنوں میں بھی یہ حملہ ہو سکتا تھا۔ روز عاشور اس واقعے کا رونما ہونا کوئی سازش لگتا ہے۔ اس واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ا ور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور اس واقعے کے درپردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے تاکہ آئندہ روز عاشور جیسے دن اس قسم کے واقعات رونما نہ ہو۔

وحدت نیوز (گلگت) حکومت کے سودنوں میں تبدیلی کے راگ دم توڑ گئے ،بجلی کابحران سردیوں سے پہلے ہی شدت اختیار کرگیا۔حکومت کی یہی کارکردگی رہی تو سردیوں میں گلگت کے عوام بجلی کو صرف خواب میں ہی دیکھ سکتے ہیں۔لوڈشیدنگ کے د ورانیہ طویل ہونے سے طلباء کو سخت پریشانی کاسامنا ہے ،حسین خوابوں کے سبز باغ دکھانے والوں کے گھروالے لوڈشیڈنگ کی اصطلاح سے ناواقف ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے منتحب رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچوامتیاز حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے نعرے صرف اخبارات کی حد تک ہیں عملی طور پر کہیں بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔چوری چھپے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کا سلسلہ اسی طرح سے جاری ہے،کرپشن اور اقربا پروری اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا سلسلہ پہلے سے زیادہ شد ومد سے جاری ہے۔سردیوں کے ابتداء میں ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طوالت اختیار کرگیا ہے اگر یہی طرز حکمرانی جاری رہی تو انتہا سردیوں میں لوگ بجلی محض خوابوں میں ہی دیکھ سکتے ہیں۔قوم کے معمار بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں ،غریب والدین پر لائٹنگ کا اضافی بوجھ ناقابل برداشت ہے۔وزیر اعلیٰ اور وزراء کی فوج اخباری بیانات سے حکومت چلارہے ہیں،حالیہ زلزلے کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں اور نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ۔شاہراہ قراقرم پر حادثے کا شکار ہونے والوں سے دیدہ و دانستہ چشم پوشی نے حکومتی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان چھوڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

وحدت نیوز (گلگت) معاشرے سے غربت کے خاتمے اورروزگار کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے روزگار کے مواقع پیداکرکے حکومت کا ہاتھ بٹائینگے اور علاقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔گلگت ریجن میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے 167 مستحق بچوں میں 993,000/- (نو لاکھ ترانوے ہزار روپے) تقسیم کئے گئے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور خیرالعمل فاؤنڈیشن گلگت ریجن کے سیکرٹری بختاور خان نے تقسیم وظائف ایتام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیرالعمل کی ٹیم پوری ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ علاقے سے غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ہم نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور خدا کی نصرت اور تائید سے معاشرے کے پسماندہ ترین خاندانوں کی مالی مدد جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر کسی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی لازم ہیں اگر ہم حکومت سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں تو علاقے میں معاشی انقلاب آسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر وطن پروگرام کے تحت مستحق اور بے گھر خاندانوں کیلئے 50 سیٹ مکانات کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے جبکہ اسکرداس نگر میں ڈسپنسری کی تعمیر سے علاقے کے ہزاروں غریب عوام کو ابتدائی طبی امداد مل جائیگی۔تعمیر مساجد کے حوالے سے اجلاس کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ نلتر اور سکوار میں A کٹیگری کی مساجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ ہسپتال کالونی، اشرف آباد، طاؤس یاسین اور اسکندرآباد میں مساجد کی تعمیر آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ خدا وند عالم نے خطہ گلگت بلتستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے حسب ضرورت ان وسائل کے استفادے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات محمد کامران ہزارہ نے کہاہے کہ پاکستان بالخصوص کوئٹہ شہر کو تعلیم کے شعبے میں ترقی دینا ہمارا شعار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں میرٹ پر پامالی سے متاثر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر عام و خاص بالخصوص نوجوان نسل کی ترقی کیلئے ہم شروع ہی سے کوشاں ہیں۔اور ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھاتے رہے ہیں اور کسی بھی یونین کونسل کے لوگوں کو ان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ کچھ شکایات ہمیں موصول ہوئے ہیں کہ کوئٹہ سے بیسوں کلو میٹر کے علاقے کے افراد کو پی بی 2 میں تعنیات کیا گیا ہے جبکہ تعنیاتی کا مرحلہ ہر اس یونین کونسل کے افراد کو انہی کے یونین کونسل میں تعینات کیا جانا تھا جو کہ اس کے برعکس ہورہا ہے ۔ ہمارے علاقے سے ہر سال طلباء تعلیم سے فارغ ہوکر حالات اور دہشت گردی اور سیکورٹی کے باز مسائل کی وجہ سے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں نوکریاں نہیں کرسکتے ۔ ایک امید تھی کہ اپنے علاقے اور یونین کونسل میں خالی آسامیوں پر میرٹ لسٹ کے مطابق نوکری مل جائے گی لیکن وہ حق بھی چھینا جا رہا ہے آخر ہمارے طلباء کہاں اور کدھر جائیں۔ ہم صوبے بھر میں تعلیم کو عوام الناس کیلئے عام کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اچھی اور معیاری تعلیم ہر ایک کے دسترس میں ہو. ہمارے نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کا ایک غیر معمولی جذبہ دیکھنے کو ملتا ہے موجودہ نوجوان نسل تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں جو ہمارے مستقبل اور قوم کی ترقی کیلئے ایک نیک شگن ہے۔

وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف سرکاری اداروں میں ملازمین کو میرٹ کے بنیاد پر منتخب نہیں کیا جا رہا ہے۔ جو افراد قابلیت رکھتے ہیں اور ان چیزوں کے اصل حقدار ہے انہیں انکے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ صوبے میں کرپشن اور بد عنوانی کو فروغ دینے والا عمل ہے جس سے صوبے میں ترقی کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے اور اسی طرح نا اہل سرکاری ملازمین اپنے ہی طرز کے نااہل لوگوں کو آگے اس ادارے میں جگہ دیتے ہیں اور سارا نظام خراب ہو جاتا ہے۔ سرکاری نظام کے خرابی سے صوبے میں کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی اور دیگر برے افعال میں اضافہ ہوگا، سرکاری ملازمین اپنے عہدے کا نا جائز فائدہ اٹھانے کے بجائے ملک کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ میں چل سکے آئیندہ اگر ہم ان چیزوں پر قابو پا لے تو شاید بلوچستان ، پاکستان کا اہم ترین صوبہ بن جائے گا اور وطن عزیز پاکستان کے لئے ترقی کی ایسی راہ ہموار ہوگا جسکی پورے تاریخ میں شاید ہی کوئی مثال ملے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ صوبہ بلوچستان میں میرٹ کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حقدار کی حق تلفی سے ادارے میں مزید خرابیوں کا آغاز ہوگا اور یہی بات کل کو صوبے کی پسماندگی کا باعث بنی گی۔ ایسے اسکولز کے رپورٹ بھی سامنے آئے جن میں تین ،چار اور درجن کے قریب اساتذہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ابھی تک ان کی جگہ نئے اساتذہ بھرتی نہیں کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں اسکولز میں معلم قرآن کا نہ ہونا یا تعنیات نہ کیاجانا قابل تشویش ہے۔ ہم اس میرٹ کی پامالی کے خلاف نیب اور عدالت تک جائیں گے ۔ حکومت سب سے پہلے تو اس بات کا سخت نوٹس لے کہ جن افراد کا یونین کونسل سے حق تلف کیا گیا ہے کو انکا حق دلائے اور اگر کسی یونین کونسل میں اس کیڈر کے درخواست گزار نہیں پائے جاتے تو قریبی یونین کونسل سے تعنیات کیے جائے بجائے اس کے کوسوں دور علاقوں سے اشخاص کو تعنیات کیے جاتے ہیں۔ تاکہ کسی بھی یونین کونسل کے افراد اور کوئی بھی محنت کش مایوسی کا شکار نہ ہو سکے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree