وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی سولجر بازار کی الیکشن کیمپین کا بقاعدہ آغا زاس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدواروں کی وفد کے ہمراہ یوسی 15-16 کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگزکاانعقاد و معززین سے ملاقاتیں کی اس موقع پر یوسی 16وارڈ نمبر ۳سے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر عون محمدا ور وارڈ نمبر ۴ سے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر محمد رضا شعبان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی و عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمار ااولین فریضہ ہے ،جسے ہم بخوبی انجام دیں گے،علاقہ کافی عرصہ سے پانی ، بجلی ،سیوریج و دیگر مسائل کا شکار ہے انشاء اللہ ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ انتخابات میں کامیابی کے بعدان مسائل سے چھٹکارہ دلائینگے ، عوام اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں ہمارا ساتھ دیں ۵ دسمبر خیمہ کے نشان پر مہر لگا کر مجلس وحدت مسلمین کے نامزدباکردار ، نڈراور بے لوث عوام خدمتگار اور جذبہ ایثارسے سرشار امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے قم المقدس ایران میں مرحوم آیت اللہ الشیخ حسین سیبویہ کی مجلس ترحیم میں شرکت کی۔ مجلس ترحیم کا پروگرام مسجد امام رضا علیہ السلام میں ہوا۔ جس میں علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم آیت اللہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کی معروف علمی شخصیت تھے، ان کی وفات پر حوزہائے علمیہ نجف و قم کے مراجع عظام نے تعزیتی بیان جاری کئے جن میں سرفہرست آیت اللہ العظمٰی السید علی سیستانی اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے اپنے عزیز دوست اور دفتر رہبر معظم شام کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ مہدی سیبویہ کو انکے والد بزرگوار آیت اللہ شیخ حیسن سیبویہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کے سیکر ٹری جنرل حسن ہاشمی نے امام بارگاہ سجادیہ نارتھ ناظم آباد پر تکفیری دہشت گردوں کے کریکرحملے اور تین عزاداروں کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکشن پلان پر اگر اس کے اصل اہدافات کو مدنظررکھ کرعمل درآمد کیا جاتا تو اہل تشیع مسلسل دہشت گردی کا نشانہ نہ بنتے،جبکہ گزشتہ روز عزیز آباد گلشن شمیم کے پاس شبیہہ ذوالجناح لیکر جانیوالے عزادار حیدر علی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار پھرشہر قائد کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑدیا گیا بلدیاتی الیکشن سے قبل شہر میں خونی کھیل شروع ہو گیا ہے گزشتہ دو روز میں مسلسل دو شیعہ عزاداران کو دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا قانون نافذ کرنے والے ادروں پولیس اور رینجرز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے گزشتہ روز نواسہ رسول کے فرزند حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے جلوس عزاء سے واپسی پر شبیہہ ذوالجناح کے متولی حیدر علی کو سفاک دہشتگروں کی جانب سے نشانا بنانے کے واقعے میں علی حیدر موقع پر شہید ہو گئے تھے جبکہ عزادار کامران اور ذوالفقار زخمی ہوئے واقعہ سندھ حکومت اور سکیورٹی اداروں کی نا اہلی کا مہ بولتا ثبوت ہے۔ شہر قائدمیں ایک بار پھر شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہونا سکیورٹی اداروں اور سندھ حکومت کی نا اہلی ہے اس سے قبل لیاقت آباد میں عزادار حسنین کو سفاک دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا گیا تھا ٹارگیٹ کلنگ کے دونوں واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ حسن ہاشمی نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کے وہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اس کے ساتھ ساتھ شہر میں موجود دہشتگردکالعدم جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔دریں اثنا ء ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے حیدر علی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ شہدائے کر بلا انچولی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں عزادارن سمیت شیعہ رہنما ؤں نے شرکت کی اورسندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری سمیت شہر میں موجودکالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیابعد اذاں متولی حیدر علی تدفین وادی حسین قبرستان میں ادا کی گئی ۔

وحدت نیوز (گلگت) وزیر اعلیٰ اپنی معلومات کو درست کرلیں مجلس وحدت مسلمیں ایک پارلیمانی جماعت ہے جس کے نمائندے اسمبلیوں میں موجود ہیں وزیر اعلیٰ موصوف کو اگر صوبہ پسند نہیں تو اپنے نام کے آگے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نہ لکھیں بلکہ کوئی اور نام جو انہیں پسند ہے لکھ لیا کریں۔وزیر اعلیٰ بتائیں اگر انہیں گلگت بلتستان کا صوبہ بننا گوارا نہیں تو اسمبلی سے متفقہ قرارداد کیوں پاس کروائی۔صوبے کے قیام کی مخالفت کرکے وزیر اعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی توہین کی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت پر تنقید کا کوئی لمحہ ضائع نہ کرنے والے وزیر اعلیٰ نے اپنی اور ممبران اسمبلی کی تنخواہ تین سو فیصد بڑھائی ہے جبکہ کارگا بجلی گھر کو چلانے کیلئے ان کے پاس کوئی فنڈز نہیں۔ حکومتی دعوے ہوا ہوگئے گلگت شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 15 گھنٹے سے تجاوز کرگئی،کارگاہ کین پراجیکٹ مکمل ہے محض عدم ادائیگی کی وجہ سے 3.3 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں ہوسکی ہے۔گلگت شہر میں طوفانی لوڈشیڈنگ سے ایک طرف ہزاروں ہنرمندوں کا کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے تو دوسری طرف قوم کے معماروں کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔سیلاب اور زلزلے کے متاثرین سردی کے اس موسم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا داریل میں ایس سی او کے ملازمین کے اغوا کو 5 دن گزرچکے ہیں لیکن مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے حکومت کی کوئی دلچسپی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت اپنے ابتدائی مرحلے میں ہی ناکام ہوچکی ہے اور وزراء کے یادداشت سے سو دنوں میں تبدیلی محو ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبے کے قیام کے مخالف ہیں توموصوف تو اسمبلی سے ایک قرارداد کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو عہدہ بھی ختم کریں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریڑی علامہ اعجاز بہشتی نے وحدت سیکریٹریٹ اسلام آباد میں برادر ارشاد سے ملاقات کی اورسیکورٹی اداروں کی جانب سے اسلام آباد میں عزاداری امام حسین ع کو محدود کرنے،اوربرادر ارشاد سمیت بے گناہ عزاداروں کی بلاجواز گرفتاری کی سخت الفاظ میں مزمت کی۔ اس موقع پر علامہ اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ ماہ محرم میں سیکورٹی کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرنے والے اپنے دعوں تک ہی محدود رہے گے ہیں،بلوچستان کا سانحہ پھر جیکب آباد میں عزاداری پر حملہ، محرم کے شروع سے اب تک مسلسل شعہ نسل کشی جاری ہے۔ حال ہی میں کوئٹہ اور کراچی میں مومنین کا بے گناہ قتل عام پر حکومت اور سیکورٹی ادارے خاموش تماشی کیوں بنے ہوئے ہیں۔حکومت کو چاہے کہ وہ فوری شعہ نسل کشی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کاروئی کریں اور عوام کے سامنے ان دہشت گردوں کو بے نقاب کریں جو اس مقدس مہنہ میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ عزاداری امام حسین ّ کا مقصد اسلام کی دفاع اور شریعت محمدی ص کو بیان کرنا ہے، حکومت کی جانب سے اس پُر امن عزاداری کو محدود کرنا اور جلوس کے راستوں میں رکاوٹ حائل کرنا انتہائی افسوس اور ناقبل برداشت ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) عوام غربت سے مقابلہ کرنے کیلئے کمر کس لیں ،نواز لیگ نے بادشاہانہ طرز حکومت کی ایک جھلک دکھادی ہے صوبائی اسمبلی آئندہ پانچ سال تک اسی طرح چلتی رہی تو اس قوم کا خدا ہی حافظ ہے۔غریب عوام اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اسمبلی ممبران کو اپنی تنخواہ کی فکر ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے جلال آباد میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد کئی اسمبلی سیشن منعقد ہوئے لیکن عوام کو ریلیف پہنچانے کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔کیا مہنگائی صرف اسمبلی اراکین کیلئے ہی مختص ہے کہ اپنی تنخواہ تین سو فیصد بڑھائی جبکہ ان کے ماتحت غریب ملازمین کیا من و سلویٰ پر گزارہ کرتے ہیں؟کاش اپنی تنخواہیں بڑھانے سے پہلے اراکین اسمبلی ان غریب عوام کے بارے میں سوچتے جنہوں نے ننگے پیر چل کر انہیں ووٹ دیکر اسمبلی تک پہنچایا ہے۔غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے تو دوسری طرف حاکم،امراء اور وزراء پر تعیش زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑک پرجھاڑو پھیرنے والوں نے حکومتی خزانے سے ہاتھ صاف کرنے کا پورا پروگرام بنالیا ہے اور اسمبلی اراکین کی تنخواہیں بڑھاکر سب کا منہ بند کردیا ہے تاکہ کوئی رکن اسمبلی حکومتی شاہانہ اخراجات اور کرپشن کے خلاف آواز نہ اٹھاسکے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم،صحت اور بنیادی انسانی سہولتوں کی فراہمی کے بلند بانگ دعوے کرنے والوں نے کیوں چپ سادھ رکھی ہے جبکہ ہسپتالوں میں غریب عوام کو دوائی تک نصیب نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree