The Latest

وحدت نیوز(ٹنڈو جام) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معاون مسئول تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری نے ضلع حیدر آباد کے علاقے ٹنڈو جام میں شعبہ خواتین کا یونٹ قائم کیا جس میں محترمہ شائستہ بتول کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔

اراکین یونٹ سے خطاب کرتے ہوے محترمہ غزالہ جعفری نے تنظیم کی اہمیت اور افادیت بیان کی نیز چھ ماہ کا پروگرام تشکیل دیا گیا جس میں ہفتہ وار دروس و دعائیہ محافل کا انعقاد، کوئز پروگرام اور معصومین علیھم السلام کی ولادت و شہادت کی مناسبت سے یونٹ سطح پر جشن و مجالس کا اہتمام کرنا شامل ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ بیت زھراؑ کے زیر اہتمام بچوں کے لیے سات روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس تربیتی ورکشاپ میں مختلف موضوعات دینی ، کم سن شھداے کربلا کا تعارف اور بنیادی شرعی احکامات پڑھاۓ اور سکھاے گئے اس کے علاوہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور تفریح  کے لیے مختلف صحت مندانہ سرگرمیاں کروائی گئیں۔

 سات روزہ ورکشاپ میں محترمہ عظمی تقوی، محترمہ بتول ، محترمہ نورین ، محترمہ ساجدہ ، محترمہ خوشبو ، محترمہ مریم اور محترمہ شائستہ نے درس و تدریس اور سمر کیمپ کو کامیاب ، منظم اور با مقصد بنانے کے لیے اپنی بھرپور خدمات انجام دیں کیمپ کے اختتامی روز بچوں کو تفریح کے لیے پکنک پر لے جایا گیا۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) ضلع فیصل آباد میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب کی زیر سرپرستی بچوں اور خواتین کے لیے ۱۵ جون تا ۱۵ جولائی تربیتی ورکشاپ جاری ہے اس ورکشاپ میں تجوید القرآن ، عقائد ، اخلاق، تفسیر اور احکام جیسے موضوعات پر خواتین کو دینی و فکری تعلیم دی جارہی ہے اور اس کیساتھ ساتھ پارلر ، سلائی ، سپوکن انگلش کمپیوٹر کورسز بھی کرواے جارہے ہیں ۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ مقدس نقوی ، سیکرٹری تربیت محترمہ ثمینہ نقوی ، مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب اور محترمہ سیدہ موسوی صاحبہ آف ملتان اس تربیتی ورکشاپ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے گڑھی شاہو یونٹ میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی,ضلعی سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور ضلعی سیکرٹری  شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیے۔ بچوں کو سورہ الفجر واحادیث حفظ کرائی گئیں۔بنیادی شرعی احکامات اور معرفت امام زمانہ عج کے عنوان پر دروس دیے گئے۔ محترمہ حنا تقوی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے بہترین انتظامات اور سمر کیمپ کو کامیاب بنانے کےلئے یونٹ ممبران کی کاوشوں کو لائقِ تحسین قرار دیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے21,22,23 جون کو شاہ عالم یونٹ میں بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع سے استفادہ کیا ۔ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی، ضلعی سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور ضلعی سیکرٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر والدین نےبچوں کی علمی اور فکری تعلیم و تربیت کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کاوشوں کو سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے نشتر کالونی یونٹ کا دورہ کیااس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے شہادت امام صادق ع کی مناسبت سے خطاب کیا اور ان کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی ۔

انہوںنے کہاکہ آئمہ معصومین علیھم السلام کی مظلومانہ شہادتوں کی وجہ سیاسی میدان میں حاضر رہنا اور الہی نظام کے قیام کے لیے برسرپیکار رہنا ہے۔

محترمہ حنا تقوی نے نشتر کالونی یونٹ کابینہ سے حلف لیا اور لاھور میں خواتین کیلئے منعقد ہونے والے سمر کیمپ کے حوالے سے آگاہ کیا اور بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معاون مسئول تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری نے ضلع حیدرآباد میں جمال شاہ کے مقام پر نیا یونٹ قائم کیاایڈووکیٹ محترمہ مہوش کو یونٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اس کیساتھ ہی چھ ماہ کا تنظیمی شیڈول بھی یونٹ ممبران کو دیا گیا جس میں ہفتہ وار دعا و دروس کی محافل اور مختلف تنظیمی علمی اور فکری پروگرام کا انعقاد کرنا شامل ہےاس موقع پر محترمہ غزالہ جعفری نے معاشرے میں تنظیم کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ہربنس ‎پورہ کے مقام پر نیا یونٹ قائم کیا گیا۔‎محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ‎ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاہور نے نئے یونٹ کے کابینہ  ممبران سے حلف لیا‎۔اس موقع پر محترمہ رباب ضلعی مسئول ورکنگ ویمن ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور بھی ان کے ہمرا‎موجود تھیں۔

 خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت اور علم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس امت کی عظیم ہستی اور فکری و علمی نہضت کے علمبردار ہیں ۔یہ آپ ہی کے علوم کا فیض تھا جو مسالک اسلامیہ کے اماموں نے آپ کے در سے شریعت و فقہ اور دیگر علوم کسب کیے  اور اپنے مسلک کے امام ٹھرے۔‎

ملت اسلامیہ اور بالخصوص ملت تشیع کے مابین اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آپ کا کہنا تھا جس طرح آل سعود کے ظلم اور مرتجی قریری کی سزائے موت کے خلاف احتجاج رنگ لایا ہے اسی طرح متحد ہو کر ملت اسلامیہ ظلم و استعمار کی بنیادیں ہلا سکتی ہے‎عصر حاضر میں گمراہی سے نجات کے لئے آئمہ کرام علیھم السلام  کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ملتان شہر کی فعال خواتین سے میٹنگ کی اور محترمہ تصدق زھرا جو کہ مدرسہ خدیجة الکبری کی پرنسپل اور شھر میں مختلف دینی تنظیمی و سماجی شعبوں میں فعال ہیں اور ایک عرصے سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے ساتھ منسلک ہیں کو ملتان شہر کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ شعبہ خواتین میں اس نئے اضافے کیساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ ملتان میں بہترین انداز سے تنظیمی امور انجام دیے جائینگے اور بھرپور فعالیت کا مظاھرہ کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع شکار پور کا دورہ کیا اور خواتین کے دو نئے یونٹ مدیجی اور ڈھکین کے علاقوں میں قائم کیے ۔ مدیجی یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ عطیہ بتول اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عاصمہ اور ڈھکین یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ شگفتہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عفت کو منتخب کیا گیا اور تمام مسئولین کی حلف برداری کی گئ۔

Page 67 of 117

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree